Tag: first ODI

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

    میچ سے قبل بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    ’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی

    سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، بارش کے سبب میچ کو 41 اوور تک محدود کیا گیا تھا تاہم بارش دوبارہ شروع ہوئی جس کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑا، پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔

    اوپنر فخر زمان 3 اور بابر اعظم 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آکر اور لیام پلنکٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش کی وجہ سے میچ 47 اوور تک محدود کردیا گیا ہے۔

     اوول گراؤنڈ انگلینڈ میں آج سے پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، گراؤنڈ انتظامیہ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے پریشان ہے اور بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔

    محمد حفیظ بدستور مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک پہلے ون ڈے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان، فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، آصف علی، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    انگلینڈ کی ٹیم میں ایون مورگن کپتان، بیرسٹو، جیمز ونس، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، جو ڈینلی، ووکس، لیام پلنکٹ، راشد خان اور آکر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

    اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی، جب کہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔

    انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42 بار مد مقابل ہوئیں، گرین شرٹس 15 میں کام یاب ہوئے، 26 میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

  • شارجہ ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    شارجہ ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، فنچ شاندار کارکردگی پر مرد بحران قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان کرلیا، ایرون فنچ 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پانچ میچوں سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 63 رنز پر گری جب عثمان خواجہ 24 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد فنچ اور شان مارش کے درمیان 172 رنز کی شراکت قائم ہوئی، فنچ 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شان مارش نے ناقابل شکست 91 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کے محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا، عمر اکمل نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    شعیب ملک نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب امام الحق کرس لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ڈیبیو کرنے والے شان مسعود نے 40 رنز بنائے۔

    عمر اکمل 50 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے تین بلند و بالا چھکے لگائے، قائم مقام کپتان شعیب ملک 11 رنز بنا کر میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوئے، فہیم اشرف 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    حارث سہیل نے کیریئر کی پہلی شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست 101 رنز بنائے، عماد وسیم نے جارحانہ 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا نے کولٹر نیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، اسپنرز میکسویل اور کرس لیون کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور شان مسعود پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا۔ پاکستان کی ٹیم کپتان شعیب ملک، امام الحق، شان مسعود، عمراکمل، حارث سہیل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈ سکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا، کینگروز کے بعد انگلش ٹیم کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔

    پاکستان ٹیم نے شارجہ کے میدان میں گزشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی تھی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شعیب ملک کی قیادت میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتحیاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب عمدہ ہے۔

  • پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

    ابوظبی: پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، عماد وسیم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریاں بھی کام نہ آسکیں، ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

    نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی، فرگیوسن نے تین کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، گرینڈ ہوم کے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے 267 رنز ہدف کا تعاقب کیا تو 8 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، فخر زمان ایک رن، محمد حفیظ اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 30 رنز بنائے۔

    عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم ان کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں اور پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    قبل ازیں ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا، روس ٹیلر نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 13 رنز پر پہلا نقصان اُٹھانا پڑا جب جی ایچ ورکر 1 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، کیویز کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری کولن منرو 29 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    کیویز کی تیسری وکٹ 78 رنز پر گری جب کپتان ولیم سن 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیتھم اور راس ٹیلر کے درمیان 130 رنز کی شراکت قائم ہوئی، راس ٹیلر نے 80 اور لیتھم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے چار گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی شراکت کا خاتمہ کیا، اس کے بعد عماد وسیم نے راس ٹیلر کو 80 رنز پر پویلین پہنچایا، نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی گرینڈ ہوم اور نکولس کھاتا کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم کے حصے میں ایک وکٹ آسکی، فاسٹ بولر حسن علی کے اوورز میں 62 رنز بنے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ٹیم میں خاص تبدیلی نہیں، امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کرےگا۔

    اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔

    پاکستان سنہ 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا۔ آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے۔ سرفراز الیون ابو ظہبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

    اگر گرین شرٹس نے سیریز 0-3 سے جیت لی تو ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن پانچویں سے چوتھی ہوجائے گی۔

    اس سے قبل دبئی میں آسٹریلیا سے کھیلی جانے والی 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی پاکستان نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

  • پاکستان اور انگلینڈ پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل

    پاکستان اور انگلینڈ پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل

    ابوظہبی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چارمیچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ یونس خان کی شمولیت سے اسکواڈ کو فائدہ ہوگا۔

    قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز تو جیت لی اب ون ڈے میں مقابلہ ہوگا، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی بھی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ابوظہبی میں ہوگا۔ انگلش ٹیم کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک ہونے والے باہتر میچز میں سے اڑتالیس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ اٹھائیس میچز پاکستان کے نام رہے۔

    آخری بار دونوں ٹیمیں دو ہزار بارہ میں مدمقابل آئیں تھیں جب انگلینڈ نے گرین شرٹس کو چار صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔ گرین شرٹس دو ہزار دس کے بعد سے اب تک انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

    ون ڈے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی، رینکنگ میں بہتری کے لئے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فتح لازمی ہے۔ قومی ٹیم کی ناکامی کی صورت میں پاکستان کو نویں پوزیشن پر جانا پڑسکتا ہے۔

    پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان پہلاون ڈے کل دوپہر چار بجے کھیلا جائےگا۔

  • پہلا ون ڈے،  پاکستان نے زمبابوے  کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیدیا

    پہلا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیدیا

    ہرارے :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیدیا.

    زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا ہے ، پاکستان نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنالئے ہیں۔

    میچ میں عماد وسیم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی. عماد وسیم نے 61 رنز جبکہ محمد رضوان نے 75 رنز بنائے.

    پاکستانی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، کپتان اظہر علی 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد بھی 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    جس کے بعد محمد حفیظ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رہ سکے اور دس رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر مساکادزا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے.

    تین وکٹوں کے نقصان کے بعد شعیب ملک اور سرفراز احمد کے درمیان 65 رنز کے پارٹنر شپ قائم ہوئی کی لیکن نیومبو نے 31 کے اسکور پر شعیب ملک کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد سرفراز احمد 44 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے.

    سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور محمد رضوان نے محتاط بیٹنگ کی، اسکور کو 252 رنز تک لے گئے۔

    50ویں اوور میں عماد وسیم 61 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 75 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے.

    پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتے تو وہ بھی فیلڈنگ ہی کرتے، اظہر علی نے کہا کہ اس وکٹ پر دو سو اسی رنز اچھا ہدف ہوگا، زمبابوے کے خلاف ملتان کے عامر یامین ڈیبیو کررہے ہیں.

    دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، وہاب ریاض، عامر یامین، یاسر شاہ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

    زمبابوے کی جانب سے ارون زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور اتسیا کو اس میچ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دونوں میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

  • کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    کرکٹ اپڈیٹ : سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

    پالی کیلے: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

    پالی کیلے میں میدان سج گیا، شاہینوں کا دوسرے ون ڈے میں امتحان جاری ہے، دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، مخالف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکن ٹیم کے کپتان پالی کیلے میں حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کے لئے ہر میچ اہم ہے، سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان ہیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    پاکستان اننگز


    پچاس اوورز کے اختتام پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کئےاظہر علی 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

    تیس اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 123 تک پہنچ چکا ہے جبکہ تین وکٹیں گر چکی ہیں اس وقت کریز پر شعیب ملک اوراظہرعلی موجود ہیں۔

    بیس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔

    دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 44 رنزبنالئے ہیں۔

    میچ کا آغاز ہوگیا اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بارش میچ کچھ دیر لئے روک دیا گیا۔


    سری لنکا اننگز


    سری لنکا نے میچ کے آغاز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پانچویں اوور میںسری لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالئے

    دسویں اوور میں 98 رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    میچ کے سولہویں اوور میں 130 رنز پر بھی ایک ہی کھلاڑی آؤٹ ہو سکا۔

    بیس اووررز کے بعد 147 رنز پر  2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

    جبکہ میچ کے 25 ویں اوور میں شاہینوں نے 166 رنز پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

    تیس اوور کے اختتام پر سری لنکا 189 رنز اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

    جبکہ 35 اوور میں سری لنکا کے6کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنزہیں

    میچ کے 45 ویں اوور میں سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور اسکور 275 تک جا پہنچا

    میچ کے 48 ویں  اووور میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 288 رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی

    پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی

    دمبولا : ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کا میدان بھی پاکستان کے نام رہا پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دمبولا کا میدان گرین شرٹس کے نام رہا شاہینوں کے تگڑے وارنے لنکن ٹائیگرز کو ڈھیر کردیا، پاکستان نے پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیت کر چیمپیئنز ٹرافی کی جانب پہلا قدم بڑھادیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اظہرالیون کیلئے کارآمد ثابت ہوا۔ چوالیس رنز کا آغاز دینے کے بعد کوشال پریرا کو پروفیسرنے چلتا کیا،لنکن بلے بازوں کا کوئی فارمولا پروفیسر کے سامنے نہ چلا، پروفیسر نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار مہرے کھسکائے۔

    دنیش چندی مل کی ناقابل شکست ففٹی کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر دو سو پچپن رنز بنائے،جواب میں احمد شہزاد انتیس اور اظہرعلی اکیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی پروفیسر کا جادو سرچڑھ کربولا۔

    پروفیسر کیرئیر کی دسویں سنچری بناکرایک سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے ناٹ آؤٹ ففٹی بناکر پاکستان کوفتح دلوائی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    سری لنکن ٹیم کی قیادت اے ڈی میتھیوز کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اگر پاکستان نے 2016ءمیں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنی ہے تو اسے سری لنکا کو ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دینا ہو گی۔

    براہِ راست  اپڈیٹ


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے اوپنر  احمد شہزاد اوراظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

    پانچ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان نے بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر 29 رنز بنالئے۔

    پاکستان کا پہلہ نقصان اظہر علی 21 رنز بنا کر میتھیو کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    دس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 51 ہوگیا۔

    احمد شہزاد 29 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    پندرہ اورز کا کھیل مکمل پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر70 رنز بنالئے۔

    بیس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کا مجموعی اسکور  94 رنز دو کھلاڑی کے نقصان پر۔

    پچس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پرپاکستان کا مجموعی اسکور 122 رنز تین کھلاڑی کے نقصان پر

    تیس اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر تین کھلاڑی کے نقصان پر پاکستان کا اسکور 154 ہوگیا۔

    پیتیس اوورز کا کھیل مکمل، تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا اسکور 193 ہوگیا۔

    چالیس اوورز کا کھیل مکمل ،چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور  225  ہوگیا۔

     


    سری لنکا اننگز


     سری لنکا کی جانب سے اوپنر پریرا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔

      سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 42 اوورز میں 201 رنز بنالئے ہیں۔

    پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی، سری لنکن کھلاڑی پریرا کو محمد حفیظ نے آؤٹ کیا، پریرا نے 26رنز بنائے، اب تک دلشان نے 19 رنز بناکر تھیرے مانا کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    تھیرے مانا زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور  انکو انور علی نے آؤٹ کیا، تھیرے مانا 23 رنز بنا سکے۔

    دلشان 30 رنز پر اور تھرنگا 8 رنز پر وکٹ پر موجود ہے۔

    سری لنکا کی تیسری وکٹ تھرنگا کی گری وہ 20 رنز ہی بنا پائے، جس کے بعد اوپنر دلشان کا ساتھ دینے کیلئے میتھیوز میدان میں ہیں لیکن دلشان نے 38 رنز ہی بنائے تھے کہ انھیں محمد حفیظ نے آؤٹ کر دیا۔

    اب میتھیوز اور چندی مال  وکٹ پر موجود ہے، 37اوورز تک میتھیوز نے 26 اور چندی مل نے 21 رنز بنا لئے ہیں۔

    سری لنکا کو 41 اوورز میں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا، میتھیوز کو 38 رنز پر یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

    سری لنکا کا 48 اوورز مکمل ہونے پر مجموعی اسکور دو سو چالیس چھ کھلاڑی کے نقصان پر۔

    پچاس اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 256 رنز کا حدف دے دیا۔

     

  • دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے ٹیسٹ میں تو پاکستان کامیاب رہا اب ون ڈے میں اصل ٹیسٹ ہوگا، پاکستان کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہے، گرین شرٹس کے پاس سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا چیلنج درپیش ہیں۔

    تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے نہ ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی یاسر شاہ پاکستان کے لئے ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔ جنرل ساؤنڈ سرفرازسے بھی اچھی امید ہے ، بیٹنگ کی کمان اظہر علی اور احمد شہزاد سنبھالیں گے۔

    فاسٹ بولنگ میں ٹیم کو عرفان، راحت علی اور انور علی کی خدمات حاصل ہوں گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہفتے کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا لیتے ہوئے کیویز کو 3 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،مصباح الحق کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا، بولرز نے تپلی تلی بولنگ کی بدولت کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی، صرف ایک سو گیارہ رنز کے اسکور پر شاہینوں نے کیویز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

    یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود راس ٹیلر نے ہمت نہیں ہاری، ٹیلر جم کر بولرز کا مقابلہ کرتے رہے، ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت کیویز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھیالیس رنز بنائے۔

    جواب میں پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا ۔ محمد حفیظ چھ رنز بنا کر کائل ملز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو ڈینیئل ویٹوری نے آؤٹ کیا انہوں نے 28 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث سہیل نے 109 گیندوں پر 85 رنز بنائے جبکہ شاہد خان آفریدی نے 61 رنز بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔