Tag: first-rain-of-winter

  • کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

    کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اہلیان کراچی کے چہرے کھل اٹھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی میں سرسید ٹاؤن، ناگن چورنگی، بفرزون، سرجانی ٹاؤن، حب چوکی، منگھوپیر، نارتھ ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے ہفتہ کی صبح تک مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں درمیانی رفتار سے بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    نمائندے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اس بات کی پیش گوئی کردی تھی کہ ہفتے کے روز سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

    اس کے علاوہ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں آج سے شروع ہونے والی سردی کی لہر ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : مختلف شہروں میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

    اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں، اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں مزید پھیلنے پر شام میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

  • کراچی والے ہو جائیں تیار! موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہو جائیں تیار! موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ، شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نویدسنادی ، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22نومبرکوملک میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔

    کراچی میں آج موجودہ درجہ حرارت24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب27 فیصد اور ہواکی رفتارکم ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سردرہے گا۔