Tag: first t-20

  • پاکستان  بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی20معرکہ آج آکلینڈ میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی20معرکہ آج آکلینڈ میں ہوگا

    آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

    ایڈن پارک میں ٹی توئنٹی کا معرکہ سجے گا، زبردست فارم کا مظاھرہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کا سامنا خطرناک پاکستان سے ہے، پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے صبح شروع ہوگا۔

    میچ کا ابتدائی مرکز محمد عامر ھوں گے جو اسپاٹ فکسنگ کی سزا کے بعدپانچ سال بعد بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کیویز مضبوط ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی کے لئے ٹف کرکٹ کھیلنا ہوگی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آٖفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن بہت اچھا بنا ہوا۔ کھلاڑی سو فیصد کارکردگی دکھائیں تو بہترنتائج حاصل کرسکتے ہیں، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کی واپسی سے قومی ٹیم کا پیس آٹیک بہت مضبوط ہوگیا ہے۔ ماضی میں بھی بلیک کیپس کو ٹف ٹائم دیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ میچ آنیوالے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے اہم ہے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ اب بہت تبدیل ہوگئی ہے ان کے خلاف کامیابی کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، محمد عامر ، عمرگل اور وہاب ریاض کے ہوتے ہوئےکیویز کو بڑا اسکور کرنا آسان نہیں ہوگا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہوگا

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دباؤ میں آئے بغیر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی چاہیئے، کھلاڑیوں کی سلیکشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی، عمران خان جونیئر، صہیب مقصود، عمر اکمل، اور سہیل تنویر کی واپسی ہوگی، رفعت اللہ مہمند نئے اوپنر کے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گے، عماد وسیم تاحال انجری کا شکار ہیں، اس لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

    انگلش ٹیم میں جیمز ونس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوگی، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دوسری پوزیشن کے تحفظ کیلئے کم ازکم دو ایک سے کامیابی کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ابھی وقت ہے اس لئے سیریز میں تجربات کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے، کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی.

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں شاہینوں کو دوسری پوزیشن بچانے لئے سیریز میں لازمی فتح درکارہوگی۔ ہار کی صورت میں دوسری پوزیشن ہاتھ سے جائے گی۔

  • پاکستان اور زمبابوے کا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاکرا

    پاکستان اور زمبابوے کا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاکرا

    لاہور: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے میں کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    بائیس مئی کی تاریخ  پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرے گا، زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھول دیئے ہیں۔ دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان نے صرف کھویا اب پانے کا وقت آیا ہے۔

    کرکٹرز اور شائقین دونوں ہی پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پُرجوش ہیں، مہمان ٹیم دوہزار آٹھ کے بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

    زمبابوے اور پاکستان کےدرمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئےگرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرناہوگا۔