Tag: First T20

  • پہلا ٹی 20 : آئرلینڈ ویمنز نے قومی ٹیم کو شکست دے دی

    پہلا ٹی 20 : آئرلینڈ ویمنز نے قومی ٹیم کو شکست دے دی

    ڈبلن : پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 آئرلینڈ ویمنز نے جیت لیا، قومی ٹیم کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 11 رنز سے ہرا دیا، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی۔

    پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے اورلاپرنڈرگسٹ نے 3اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    pak vs areland

    آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں142 رنز پر آؤٹ ہوئی، ایمی ہنٹر37،اور لا 29 اورلیا پاؤل 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 3 میچ کی سیریز کا دوسرا ٹی 20 جمعہ کو ڈبلن میں ہی کھیلاجائے گا۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

    کارڈف: میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے کامیاب  بلے باز دسون شانکا رہے جنہوں نے 44 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی، ان کی اننگز میں تین چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، کسل پریرا 30 اور ڈینوشکا گناتیلکا نے 19 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور عادل راشد نے دو دو وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

    جواب میں انگلینڈ نے ہدف کو 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے جاز بٹلر نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے، جیسن رائے نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے دوشمنتھا چمیرہ اور ایسرو اڈانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،

    جاز بٹلر کو شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اسی فتح کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔

  • انگلینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    انگلینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    گجرات : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو ان کی سرزمین پر دھول چٹادی، پہلے ٹی 20میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی-20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے با آسانی ہرا دیا۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بنائے تھے جسے انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    بھارت کے 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی اوپننگ کافی اچھی رہی۔ جیسن رائے اور جوز بٹلر نے پہلی وکٹ کے لیے 8 اوورز میں 72 رنز کی پارٹنرشپ کر کے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

    جیسن رائے بدقسمتی سے اپنی نصف سنچری سے محض ایک رن سے محروم رہ گئے اور واشنگٹن سُندر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    انہوں نے 32 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 49 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ جوز بٹلر 27 رن بنا کر یزویندر چہل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    اس کے بعد ڈیوڈ ملا اور کپتان ایون مورگن نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ ڈیوڈ ملان نے 24اور مورگن نے 26 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے یزویندر چہل اور واشنگٹن سُندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی تھی۔

    انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن شریس ایر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہتر کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور بھارتی ٹیم 124 رنز ہی بنا سکی۔

    بھارتی بلے باز ورات کوہلی کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت کریز پر آئے اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی لیکن ان کی اننگ زیادہ دیر تک نہ چلی اور وہ بھی 23 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں بین اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے انہوں نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد، مارک ووڈ، کرس جارڈن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

    مانچسٹر : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، میچ کے دوران تیز بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ نے امپائرز کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، عماد وسیم نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ پہلے اوور میں جوہنی بئیرسٹو کی اہم وکٹ حاصل کی۔ دوسرے اوور میں افتخار احمد نے کیچ گرا دیا۔

    بینٹن نے پاکستانی بولرز کی دھلائی کردی، پانچ چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے اکہتر رنزبنا دیئے، تیرہویں اوور میں پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا اور پھر انیس گیندوں کے دوران چار وکٹیں گرادیں۔

    انگلینڈ کی اننگز بارش کے باعث 16.1 اوورز میں 131 رنز پر تمام ہو گئی تھی اس اننگز کے اختتام پر میچ حکام کے مطابق ڈی ایل ایس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 16 اوورز میں جیت کے لیے 144 رنز کی ضرورت تھی لیکن مسلسل بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں تھا۔

    مانچسٹر،پاک انگلینڈپہلاٹی ٹوئنٹی بارش کےباعث منسوخ انگلینڈکی اننگزکےدوران بارش ہوئی اور پھر کھیل نہ ہوسکا انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کے دوران6وکٹ پر131رنز بنالئے بینٹن نے71رنز کی شاندار اننگز کھیلی،میلان کے23رنز شاداب خان اور عماد وسیم نے2،2وکٹیں حاصل کیں، دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو ہوگا۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

    پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، 142 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 3 گیندوں‌ قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے شعیب ملک نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر احسن علی نے 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے شفیع الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے، محمد حفیظ 17 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے، افتخار احمد نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے دو، مستفیض الرحمان اور امین الاسلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جارہی ہے۔ پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹاس کے بعد بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے، بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ بی پی ایل کی بدولت ہماری ٹیم پراعتماد ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کرتے، آج کے میچ میں حارث روؤف اور احسان علی ڈیبیو کریں گے۔

    پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، محمد نعیم 43 اور تمیم اقبال 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    شاہین آفریدی، حارث روؤف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ لی، حارث روؤف نے بنگلہ دیش کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

    پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، احسن علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روؤف، شاہین آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان محمود اللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، عفیف حسین، لٹن داس، سومیا سرکار، محمد مٹھن، امین الاسلام، شفیع الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور الامین حسین شامل ہیں۔