Tag: first time

  • شہزادی کیتھرین کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار منظر عام پر

    شہزادی کیتھرین کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار منظر عام پر

    لندن : برطانیہ کی شہزادی کیتھرین کینسر کی تشخیص کے بعد گزشتہ روز پہلی بار منظر عام پر آئیں، انہوں نے بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر ملٹری پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

    شہزادی کیتھرین جو کیٹ مڈلٹن کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں وہ گذشتہ سال دسمبر سے کسی عوامی سرگرمی میں نظر نہیں آئیں اور رواں سال مارچ میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کیموتھراپی کروا رہی ہیں۔

    Princess

    غیرملکی یوٹیوب چینل برائٹ سائیڈ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے وہ اپنے بچوں شہزادہ جارج ، شہزادی چارلوٹ اور پرنس لوئس کے ہمراہ شاہی گاڑیوں کے جلوس میں بکنگھم پیلس سے روانہ ہوئیں، کئی ماہ بعد انہیں اپنے درمیان دیکھ کر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    FIRST Time

    شہزادی کیتھرین خوبصورت سفید جوڑے میں ملبوس ایک گاڑی میں سوار تھیں اور راستے میں کھڑے عوام ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کو دیکھ کر ہاتھ لہرا رہے تھے جواب میں انہوں نے اور ان کے تینوں بچوں نے بھی لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر ہاتھ اٹھائے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    Cancer Diagnosis

    مستقبل کی 42 سالہ ملکہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئیں اور انہوں نے وہاں سے نیچے موجود پرجوش عوام کی حوصلہ افزائی کی جو تقریب دیکھنے آئے تھے۔

    Washington

     

    اس موقع پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور خیر مقدمی کلمات کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    london

    برطانیہ کا ہر شخص کیٹ مڈلٹن کی خوبصورتی اور شائستگی کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے دعا گو تھا اور پر امید تھا کہ شہزادی کیٹ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

    Kate Middleton

    یاد رہے کہ 42 سالہ شہزادی کا شمار دنیا کی ان خواتین میں ہوتا ہے جن کی سب سے زیادہ تصاویر بنائی گئیں ہیں، شہزادی کیٹ نے تقریبا 3 ماہ قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی کیمو تھراپی چل رہی ہے جس کے بعد سے برطانوی عوام افسردہ اور شہزادی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے تھے۔

  • سننے سے معذور بچی نے پہلی بار آواز سنی تو کیسا ردعمل دیا؟

    سننے سے معذور بچی نے پہلی بار آواز سنی تو کیسا ردعمل دیا؟

    کسی انسان کا صحت مند اور مکمل ہونا اس کے لیے بہت بڑی نعمت ہے جس کی بدولت وہ زندگی کی تمام خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتا ہے، لیکن بعض لوگ کسی نہ کسی چیز سے محروم اور معذور ہوتے ہیں۔

    لیکن اب سائنس کی بدولت ایسے افراد بھی اپنی معذوری کا علاج یا اسے آسان بنانے کے لیے کسی سہولت کا استعمال کرسکتے ہیں، اور اپنی زندگی کو بہتر طور پر گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

    حال ہی میں ایسی ہی ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بولنے اور سننے سے معذور ہے۔

    اس بچی کو ہیئرنگ ایڈ یعنی آلہ سماعت لگایا گیا ہے جس کے بعد جب پہلی آواز اسے سنائی دی تو وہ اچانک چونک گئی۔

    اس کے بعد اس نے مسرت بھری آواز نکالی تو اپنی آواز سن کر خود ہی حیران ہوگئی، اس کے بعد وہ بے ساختہ مختلف آوازیں نکال کر خوشی کا اظہار کرتی ہے۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا، اکثر ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ بچی کی خوشی دیکھ کر وہ جذباتی ہوگئے۔

  • قوت سماعت سے محروم بچہ پہلی بار آواز سننے پر خوشی سے کھلکھلا اٹھا

    قوت سماعت سے محروم بچہ پہلی بار آواز سننے پر خوشی سے کھلکھلا اٹھا

    ریاض: قوت سماعت سے محروم سعودی بچے کی پہلی بار آواز سننے اور خوش ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بے حد وائرل ہو رہی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ بچہ وجدی مملکت کا رہائشی ہے جو قوت سماعت سے محروم ہے۔

    سعودی ڈاکٹرز نے اسے آلہ سماعت لگایا جس کے بعد وہ سننے کے قابل ہوگیا۔

    پہلی بار آواز سننے کے بعد بچہ بہت خوش ہوتا ہے اور ہنس کر اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

    بچے کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

  • سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کا بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں پہلی بار مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں قائم کی جانے والی کمپنی مملکت کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

    الجبیل رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر احمد آل حسین نے الجبیل میں گاڑیاں اسمبل کرنے والی پہلی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

    العربیہ چینل کے مطابق سعودی قومی کمپنی "سنام” کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر فہد الدھیش نے بتایا کہ فیکٹری سعودی ویژن 2030 کے مقررہ پروگرام کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔

    ویژن کے تحت مملکت میں مختلف صنعتیں قائم ہوں گی۔ مملکت کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیاں اسمبل کرنے والی فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیکٹری 2023 کی دوسری ششماہی میں پہلی گاڑی اسمبل کرلے گی، ابتدا میں پانچ سے 10 ہزار گاڑیوں سے شروعات ہو گی۔ بتدریدج ان کی تعداد 30 ہزار تک پہنچائی جائے گی۔

    ڈاکٹر فہد الدھیش نے کہا کہ فیکٹری سے پہلے مرحلے میں براہ راست 700 ملازمتیں نکلیں گی اور فیکٹری کے باہر بالواسطہ طور پر تین ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اندرون ملک سے خام مواد کا تناسب 10 فیصد ہوگا جو آنے والے برسوں کے دوران 30 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔

    سنام کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ فیکٹری کورین کمپنی سینگ یونگ کی شراکت سے قائم کی جا رہی ہے۔

    دوسرے مرحلے میں اندرون مملکت سے خام مواد 50 فیصد سے زیادہ تیارکرنے کا پروگرام ہے تاکہ سعودی ساختہ گاڑی مملکت میں تیار ہونے لگے۔

    انہوں نے بتایا کہ کمپنی دو قسم کی گاڑیاں تیار کرے گی، ڈبل کیبن والے چھوٹے ٹرک تیار کیے جائیں گے جبکہ سات نشستوں والی فیملی گاڑیاں بھی اسمبل کی جائیں گی۔

  • فیس بک کو پہلی بار آسکر ایوارڈ کیوں ملا؟

    فیس بک کو پہلی بار آسکر ایوارڈ کیوں ملا؟

    فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے پہلی بار ڈاکو مینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    فیس بک کا نام سن کر ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ یقیناً تصاویر، ویڈیوز، ری ایکشنز، پوسٹس اور ایسی ہی لاتعداد چیزیں ہوں گی جو ہم وہاں دیکھتے ہیں۔

    مگر کیا کبھی آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ فیس بک دنیائے فلم کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے؟جی ہاں فیس بک نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر کی93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جب کسی گیم انڈسٹری کے ایک پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔25منٹ کی یہ فلم ‘کولیٹی’ فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں۔

    اس فلم کو دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی وی آر ویڈیو گیم میڈل آف آنر کے لیے بنایا گیا تھا۔ کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر چار فلموں کو شکست دی۔

    اس مختصر فلم کو انتھونی گیچینو نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ بھی کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔

    کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

    اسی طرح ایک بلاگ میں پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی اصل ہیرو کولیٹی ہی ہیں جنہوں نے اپنی کہانی شیئر کی، فلم میں ہم نے دیکھا تھا کہ مزاحمت کے لیے جرات کی ضروروت ہوتی ہے، مگر کسی کے لیے اپنے تکلیف دہ ماضی میں واپس جانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

  • برازیل میں صورتحال خوفناک : ایک دن میں 4 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے

    برازیل میں صورتحال خوفناک : ایک دن میں 4 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے

    برازیلیا: جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس نے برازیل میں24گھنٹوں کے دوران چار ہزار افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ مجموعی طور پر337000افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق برازیل میں پہلی بار کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 4000سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔

    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مریض پہنچ رہے ہیں اور مسلسل ان کی اموات واقع ہورہی ہیں۔

    گزشتہ روز جاری کی گئی بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اموات کے اعداد و شماور کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 337000 ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے برازیل محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں صحت کا نظام خراب ہونے کے دہانے پر ہے لیکن صدر جیئر بولسنارو کوویڈ19کیسز اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

    صدر کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی بدتر ہوگا اور وہ عدالتوں میں مقامی حکام کی عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    منگل کے روز صدر کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کوارنٹین اقدامات پر تنقید کی انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 4195 اموات پر کوئی تبصرہ بھی نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں : برازیل میں کرونا کی نئی قسم نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا

    برازیل نے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1.3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مارچ میں ہی کورونا سے ریکارڈ 66570 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    سوشل میڈیا پر سماعت سے محروم ایک بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، پہلی بار آواز سنائی دینے پر بچے کے معصومانہ تاثرات نے سب کے دل پگھلا دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر کے چیمبر کی ہے جس میں والدین اپنے کمسن بچے کے ساتھ بیٹھے ہیں، ڈاکٹر انہیں سننے والی ڈیوائس کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

    اس کے بعد وہ والدین کو بچے کو دیکھنے کا کہہ کر، تین، دو، ایک گنتی گن کر ڈیوائس اسٹارٹ کرتی ہیں۔

    @wookybee_officialBoy scared when he hears for first time #viral #bestthingsince #xyzcba #fyp #foryoupage #feature #4u #foryou #featurethis #4upage #miracles♬ original sound – wookybee

    ڈیوائس کھلتے ہی آوازیں سنائی دینے پر بچہ اچانک حیران ہوتا ہے اور پھر فرط جذبات سے اپنی ماں کے گلے لگ جاتا ہے۔ پیچھے سے اس کے والد بھی حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ننھے بچے کی یہ ویڈیو جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    ایک صارف نے اپنے بیٹے کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ بھی اسی تجربے سے گزرا ہے۔

  • سعودی تاریخ میں پہلی بار بل فائٹنگ کی طرز پر اونٹوں سے مقابلے کا انعقاد

    سعودی تاریخ میں پہلی بار بل فائٹنگ کی طرز پر اونٹوں سے مقابلے کا انعقاد

    ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اونٹوں کو لڑانے کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں شاہ عبدالعزیز کیمل میلے کے موقع پر بل فائٹنگ کی طرح اونٹوں سے لڑائی کا انتظام کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز کیمل میلے کے موقع پر اس بار اونٹوں کے لڑانے کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ میلہ پوری دنیا میں اونٹوں کے شائقین کے لیے سب سے بڑا میلہ ہے۔

    اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ سعودی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقابلہ ہے جس کا انتظام شاہ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ نے شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

    اونٹ لڑائی کے مقابلے کیلئے مخصوص طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک شخص کو اونٹ کے اکھاڑے میں بھیجا جاتا ہے، مقابلہ کا دورانیہ ایک منٹ ہے جس میں مقابلہ کرنے والا دوسالہ اونٹ سے ٹکر لیتا ہے ا۔

    اگر مذکورہ شخص مقررہ وقت میں اونٹ کو گرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ اونٹ اس کی ملکیت میں آجائے گا اور دوسری صورت میں اونٹ کو گرانے میں ناکامی پر وہ شخص مقابلے سے باہر ہوجائے گا۔

    جس کے بعد دوسرے شخص کو مقابلہ کرنے کیلئے مدعو کیا جائے گا جسے 25سیکنڈ کا وقت دیا جائے گا، اگر وہ شخص اس چیلنج پر پورا اترتا ہے تو بڑے ایوارڈ کا حقدار بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسپین میں بیلوں کے درمیان مقابلے نہایت زور وشور سے منعقد کیے جاتے ہیں، جس میں مشتعل بھینسے کے سامنے آکر اس کے حملے سے بچتے ہوئے اسے زیر کیا جاتا ہے لیکن اس بار سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقابلہ ہورہا ہے۔

  • سعودی عرب کے محکمہ تعلیم میں پہلی مرتبہ خاتون ترجمان مقرر

    سعودی عرب کے محکمہ تعلیم میں پہلی مرتبہ خاتون ترجمان مقرر

    ریاض :سعودی عرب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے مملکت میں پہلی بار ایک خاتون ابتسام الشھری کو وزارت تعلیم کی ترجمان مقرر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں طلباءاور اساتذہ کی تعداد تقریبا ساٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ ابتسام الشھری وزارت تعلیم کی آواز اور ادارے کی ترجمان کے طور پرخدمات انجام دیتے ہوئے لاکھوں طلباٰ اور اساتذہ سمیت محکمہ تعلیم سے منسلک افراد کی ترجمانی کرے گی۔

    ابتسام الشھری اعلیٰ تعلیم یافتہ معلمہ ہیں جو مملکت میں انگریزی زبان وادب کی معلمہ رہ چکی ہیں اورتعلیم وتدریس میں ان کا 17 سالہ تجربہ ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیلنٹ ٹریننگ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، اس کے علاوہ وہ اسکولوں میں تعلیم وتدریس کے حوالے سے وضع کردہ پروگرام بلڈنگ لیڈر برائے تبدیلی’ کے پہلے فارغ التحصیل ہونے والےایکسپرٹس کے گروپ میں شامل تھیں۔

    انہوں نے تدریس کے عملی شعبے کا آغاز ابتدائی اسکول کی کلاسوں سے کیا اور مرحلہ وار آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کی سطح پربھی تدریس کے فرائض انجام دیے۔

    مزید پڑھیں : 6 لاکھ سعودی خواتین عملی میدان میں سرگرم

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم کے حوالے سے مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کرچکی ہیں اور سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے انہیں امریکا میں سعودی عرب کے بیرونی اسکالرشپ کے لیے بھی منتخب کیا تھا۔

  • سعودی عرب میں پہلی بار خواتین نوٹری مقرر کی جائیں گی

    سعودی عرب میں پہلی بار خواتین نوٹری مقرر کی جائیں گی

    ریاض : سعودی عرب کی وزارت ِانصاف خواتین کو عدالتی خدمات میں سہولتیں مہیا کرنے کی غرض سے ان کا الگ سے محکمہ نوٹری شروع کرنے پر غور کررہی ہے، مختلف شہروں میں قائم کیے جانے والے اس محکمے کے دفاتر میں خواتین ہی کو نوٹری مقرر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشیل کونسل کے چئیر مین ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے اپنی وزارت کو ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے شعبہ نوٹری کے آغاز کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    وزارتِ انصاف نے پہلے ہی خواتین کو بہ طور قانونی مشیر ، محققین اور قانون ساز بھرتی کرنے کا عمل شروع کررکھا ہے،اس کا مقصد وزارت کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت خواتین کی اپنی انتظامیہ کی تشکیل عمل میں لانا ہے۔

    وزارت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے کے دوران میں 70 خواتین کو نوٹری کے طور پر تصدیقی کام کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال خواتین کو 155 قانونی لائسنس جاری کیے گئے تھے ۔ان کے علاوہ وزارت انصاف کے تحت قانونی ، تکنیکی اور سماجی شعبوں میں 240 سعودی خواتین کو بھرتی کیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی خواتین کو 2018ءمیں وزارت انصاف میں پرائیویٹ نوٹری کے طور پر لائسنسوں کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔وہ اب ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت ہفتے میں سات دن صبح اور شام کے اوقات میں اپنی نجی دفاتر میں کام کررہی ہیں۔

    وزارت ِ انصاف کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے مرد وخواتین نوٹری وکالت نامے کے اختیار کو جاری اور منسوخ کرسکتے ہیں اور کارپوریٹ دستاویزات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

    سعودی عرب میں اس وقت کام کرنے والے لائسنس یافتہ پرائیوٹ نوٹریوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زیادہ ہے، ان کی تصدیق شدہ دستاویزات کو تمام سرکاری محکموں اور عدلیہ کے ماتحت اداروں میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    وزارتِ انصاف کا کہناتھا کہ وہ نوٹری کے لائسنسوں کے اجرا کا سلسلہ جاری رکھے گی جبکہ ان کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے معیار پر بھی کڑی نظر رکھے گی، سعودی عرب میں پہلے مردوں کے لیے پبلک نوٹری خدمات کا اجرا کیا گیا تھا اور ان کا فروری 2017 سے آغاز ہوا تھا۔

    وزارت کے مطابق ”نوٹری خدمات کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا اقدام وزارتِ انصاف کے این ٹی پی 2020ءکا حصہ ہے، اس کا مقصد افراد اور کمپنیوں کے لیے نوٹری کی کارکردگی کو موثر بنانا ہے۔اس سے عدالتی خدمات کو نجی شعبے کے حوالے کرنے میں مدد ملے گی اور سعودی ویڑن 2030ءکے مطابق قومی معیشت کو ترقی ملے گی۔