Tag: first time in history

  • بٹ کوائن نے اب تک کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    بٹ کوائن نے اب تک کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا، جو ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے فوراً بعد 75ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینا جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوائن بیس کے ڈیٹا کے مطابق جو کہ ٹرینڈنگ ویو نے رپورٹ کیا ہے کہ دنیا
    کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت 81,500 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

    امریکی صدارتی انتخاب 2024 تمام خبریں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بٹ کوائن کی قدر پہلی بار $80,000 سے تجاوز کرگئی ہے یہ سنگ میل 2024 میں بٹ کوائن کے لیے 93% کے اضافے کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس کی کرپٹو کرنسیوں کے لیے دوستانہ ہونے کی توقع ہے۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے معروف ارب پتی ایلون مسک کو آڈٹ کا انچارج بھی بنایا ہے۔

  • سعودی عرب : تاریخ میں پہلی بار صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی

    سعودی عرب : تاریخ میں پہلی بار صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی

    ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار عرب صحرا  نے سفید چادر اوڑھ لی، برف سے ڈھکے خوبصورت مناظر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کردیا۔

    تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کا صحرا برف باری کے بعد موسم سرما کے عجوبے میں تبدیل ہوگیا ہے عام دنوں میں سنہری دھوپ میں تپتا ہوا صحرا اور اس کی گرم ریت کے ٹیلے اب برف سے ڈھک گئے ہیں۔

    یہ وہ منظر ہے جو اس وقت سعودی عرب کے ایک صحرا میں دیکھا جا سکتا ہے، تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے الجوف کے علاقے جو کہ شمال میں النفود صحرا کے کنارے پر واقع ہے میں برفباری ہوئی ہے جس نے خشک صحرا کو موسم سرما کے منظر میں بدل دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنجر و بیابان صحرا ایک غیر متوقع منظر میں تبدیل ہوگیا ہے اور برف کے گالے زمین پر گرتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اونٹوں کا ایک قافلہ برف کی تہہ پر محتاط قدم رکھتے ہوئے چلتا دکھائی دے رہا ہے جو ریت کو ڈھانپے ہوئے ہے۔

    اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں سے نکل کر اس نایاب موسم کی تصاویر اور ویڈیوز کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق النفود صحرا میں درجہ حرارت بعض مقامات پر 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اس لیے اس اچانک تبدیلی کو ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات نے اس غیر معمولی موسمی صورتحال کو کم دباؤ کے نظام سے منسلک کیا ہے جو بحیرہ عرب سے عمان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے، خطے میں گرج چمک کے ساتھ مزید شدید بارشیں، اولے اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • امریکہ کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکہ کا مجموعی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کا قومی قرضہ 33 ٹریلین ڈالر سے زائد ہوگیا، وہاں کا ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کا قومی قرض 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر شہری 97 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکہ کا قومی قرض تقریباً 33.04 ٹریلین ڈالر ہے۔ یہ سنگ میل اس وقت آیا ہے جب کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) مہینے کے اختتام سے پہلے حکومت کو فنڈ دینے کا کام کرتی ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جون میں یہ قرض 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا لیکن تین ماہ کی مدت میں اس میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر ایسا ہی رجحانات جاری رہا تو سال کے آخر تک یہ قرض 34 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

    کئی امریکی ایوان کے متعدد ریپبلکنز نے ضرورت سے زیادہ سرکاری اخراجات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چیمبر کی قیادت کے تجویز کردہ قلیل مدتی فنڈنگ بل کی مخالفت کی ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن ڈین بشپ نے کہا کہ امریکہ نے جون سے موجودہ قومی قرضوں میں ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرکے 33 ارب سے زیادہ کر دیا ہے۔

    بشپ نے کہا کہ قرض کے ریکارڈ سطح پر کانگریس کا جواب حکومت کی فنڈ دینا جاری رکھنے کے لیے ایک اور مسلسل قرارداد منظور کرنا ہے۔

  • پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بارایک ہزار ایئر ہوسٹس کو ترقی دے دی گئی

    پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بارایک ہزار ایئر ہوسٹس کو ترقی دے دی گئی

    کراچی : پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے عید الاضحٰی کے موقع پر خوشخبری سنادی، انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر1000 فضائی میزبانوں کو ترقی دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں، پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے ترقیاں دی گئی،90سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ پانچ سے چھ میں ترقی دی گئی چھ سو سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ چار سے پانچ میں ترقی دی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹیفکیشن کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق1000فضائی میزبانوں کو ان کے اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی،جبکہ121سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 5سے چھ میں726سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ4سے5میں94سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ6سے7میں اور15فضائی میزبانوں کو گروپ سے7سے8میں ترقی دے دی گئی۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے انتظامیہ نے سو سے زائد زمینی عملے کی بھی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کے بعد سو سے زائد زمینی عملے کو ان کے مختلف گروپوں میں ترقی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کی طویل عرصے سے ترقیاں رکی ہوئی تھیں، بعض فضائی میزبان کو ون ٹائم پروموشن دی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ترقیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ بیشتر کریو کی 15 سال بعد ترقی دی گئی۔ ماضی میں مختلف عوامل جن میں سیاسی دباؤ، تنظیموں کی ترجیحات ، قانون کے غلط استعمال، احکام استثنی اور سفارش وغیرہ کے باعث حقدار کارکنان ترقیوں سے محروم رہے اور ان کے کیرئیر متاثر ہوئے۔

    موجودہ انتظامیہ نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ایچ آر کے مسائل کی جانب ترجیحی طور پر توجہ دی اور تمام شعبوں میں ترقیوں کا عمل شروع کر دیا۔ انتہائی شفاف اصولوں پر مبنی پروموشن بورڈ بنائے گئے جس کے نتیجے میں میرٹ پر ترقیاں ہو رہی ہیں۔

    اس سلسلے میں سی ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف، آپریشنز اور فلائیٹ سروسز اور ان کی ٹیم نے نمایاں طور پر عملی کاوشوں کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔ فلائیٹ سروسز کریو نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک، سی ای ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے۔