Tag: first trailer

  • ہالی ووڈ فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا 2025 میں پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

    مارویل کامکس کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سپر ہیروز کے کرداروں پر مبنی امریکی فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔

    مارول کی فلموں میں یہ طویل عرصے بعد آنے والی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

    ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں پال والٹر ہاؤزر، جان میلکووچ، نتاشا لیون، اور سارہ نائلز بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    فلم کے ہدایت کار میٹ شاک مین ہیں اور اسے کیون فائگی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں لوئس ڈی ایسپوسیٹو، گرانٹ کرٹس، اور ٹم لیوس شامل ہیں۔

    "مارول اسٹوڈیوز کی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس” 25 جولائی 2025 کو امریکی سنیماؤں میں تہلکہ مچائے گی۔

    THE FANTASTIC FOUR

    مارویل کامکس کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گی، جہاں کلاسک کرداروں کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

  • نئی ہالی ووڈ فلم کیمپ ایکسرے کا پہلا ٹریلر جاری

    نئی ہالی ووڈ فلم کیمپ ایکسرے کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ : گوانتا ناموبے جیل پر بننے والی نئی ہالی ووڈ فلم کیمپ ایکسرے کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    ایلن گولڈ اسمتھ وین اور ڈیوڈ گورڈن گرین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گوانتاناموبے جیل کے عارضی ڈی ٹینشن ایریا کیمپ ایکسرے میں نئے گارڈ کے طور پر تعینات ہونے والی آرمی آفیسر ایمی کول کے گرد گھوم رہی ہے۔ جو اس ڈی ٹینشن کیمپ کی جیل میں موجودعلی عامرنامی ملزم سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے۔

    دس لاکھ ڈالرکے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامے سے بھرپور یہ فلم کیمپ ایکسرے آئی ایف سی فلمز کے تحت سترہ اکتوبرکو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔