Tag: first-tranche

  • سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، وزارت خزانہ

    سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، وزارت خزانہ

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کی جانب سےامدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، پہلی قسط کا حجم ایک ارب ڈالر ہوگا،رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائےگی۔

    تفصلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سےا مدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، پاکستان کو پہلی قسط کی مدمیں ایک ارب ڈالر ملیں گے، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔

    امداد کی ایک ایک ارب ڈالر کی اقساط آئندہ 2 ماہ تک مل جائیں گی، مؤخر ادائیگیوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی دسمبر سے شروع ہوگی، 3 ارب ڈالر کے پیکج اور 3 ارب ڈالر کے تیل کے معاہدے پرعمل شروع ہوچکا ہے۔

    وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی ہم منصب نے سعودی رقم کی منتقلی کی یقین دہانی کرائی ہے، رقم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام متوقع ہے۔

    خیال رہے پاکستان کو گزشتہ حکومت کی خراب معاشی پالیسوں کے باعث مالی بحران کا سامنا ہے، جس کے لئے موجودہ حکومت دوست ممالک سمیت عالمی مالیاتی ادارے سے بھی رابطے میں ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کا پلان سخت ترین شرائط پر مبنی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے12ارب ڈالرزکا امدادیپیکج حاصل کرلیا

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا جبکہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

  • پاکستان کو سعودی عرب  کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

    پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان کو سعودی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، پیکج کا مجموعی حجم6 ارب ڈالر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ سیکٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، پہلی قسط کاحجم ایک ارب ڈالر ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادیپیکج حاصل کرلیا

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا جبکہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کے کامیاب دورے میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ معدنی ذخائر کے شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان آئے گا جبکہ ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کرنے کیلئے انھیں قائل کرلیا تھا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔