Tag: Fisherman

  • غریب ماہی گیر پر قدرت مہربان ، راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    غریب ماہی گیر پر قدرت مہربان ، راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    گوادر : ایک ہی مچھلی نےغریب ماہی گیر کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ، دوران شکار انتہائی قیمتی سوامچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اورماہی گیر پر قدرت مہربان ہوگئی، ایک مچھلی نے گوادر کے غریب ماہی گیر کو کروڑ پتی بنا دیا۔

    دوران شکار انتہائی قیمتی سوا مچھلی ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی ، ماہی گیر نے جیونی کی منڈی میں 48.5 کلو وزنی سوامچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80ہزار میں نیلام کی۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی گوادر میں غریب مچھیرے کے جال میں قیمتی سوا مچھلیاں پھنس گئیں تھیں، جیونی کی منڈی میں 21 کلو وزنی سوا مچھلی 3 لاکھ 88 ہزار 500 اور 15 کلو وزنی سوا مچھلی ایک لاکھ 39ہزار میں نیلام ہوئی۔

    سوا مچھلی کی بولی فی کلو 4000 سےشروع ہوکر 18500 فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

    سوّا مچھلی کو انگریزی میں کروکر (Croaker) اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے، مقامی مچھیروں کو کہنا ہے کہ اس مچھلی کے شکار کے دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کے لیے ماہی گیروں کو بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں

  • بہادر ماہی گیر جان بچانے کے لیے شیر سے لڑتا رہا

    بہادر ماہی گیر جان بچانے کے لیے شیر سے لڑتا رہا

    بھارت میں گھنے جنگلات میں شیر نے ایک ماہی گیر پر حملہ کردیا، ماہی گیر 20 منٹ تک شیر سے لڑتا رہا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سندر بن کے جنگلات میں کپورا نامی علاقے کے قریب پیش آیا۔ 4 لائسنس یافتہ کسان شکار کے لیے ندی پر پہنچے تھے جن میں سے ایک کشتی کو کنارے لگا کر اسی پر موجود تھا۔

    اسی وقت گھنے جنگلات سے اچانک ایک شیر نے کشتی پر چھلانگ لگائی اور کشتی پر موجود ماہی گیر پر حملہ کردیا، ماہی گیر اکیلا 20 منٹ تک شیر سے لڑتا رہا اور اپنی جان بچانے کی کوششیں کرتا رہا۔

    اس دوران دوسرے ماہی گیر بھی واپس لوٹ آئے جنہوں نے ماہی گیر کی مدد کی اور اسے شیر کے جبڑوں سے بچایا۔

    زخمی ماہی گیر کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ماہی گیر شکار کے لیے گہرے پانی میں گئے تھے، یہ مقام جنگلی جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے ممنوعہ قرار دیا گیا تھا۔ زخمی ماہی گیر کے علاج کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔

  • پانی کی بلی کو اپنی برائی پسند نہ آئی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    پانی کی بلی کو اپنی برائی پسند نہ آئی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    سان تیاگو : آپ نے کسی ویڈیو یا تصاویر میں ساحل سمندر پر بے شمار سیلز (پانی کی بلیاں) دیکھی ہوں گی لیکن شاید ان کی شرارتیں نہ دیکھی ہوں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک سیل سے ملائیں گے۔

    ساؤتھ امریکہ کے ملک چلی کے ایک ساحل پر سینکڑوں سیلز (پانی کی بلیاں)گزشتہ کئی روز سے قیام پذیر ہیں، ان کی رہائش کا مقصد اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانا ہے۔

    کھلے سمندر میں ان دنوں خونخوار وہیل مچھلیاں ان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں جس سے بچنے کیلئے300سے زائد سیلز نے ساحل کی پتھریلی زمین پر پناہ لی ہوئی ہے۔

    مذکورہ صورتحال کے باعث وہاں کام کرنے والے ماہی گیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اسی حوالے سے ایک مقامی ماہی گیر میڈیا کو اس صورتحال آگاہ کر ہی رہا تھا کہ اچانک وہ وہاں سے تیزی ہٹ گیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ ماہی گیر چلی کے ایک قصبے ٹوم کے ساحلوں پر آنے والی سیکڑوں سیلز کی آمد کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے انہیں مصیبت قرار دے رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیل دروازہ کھول کر اس کے پاس آگئی۔

    یہ منظر دیکھ کر انٹرویو دینے والا ماہی گیر خوفزدہ ہوگیا اور تیزی سے پیچھے ہٹ گیا، یہ منظر کیمرے میں قید ہوگیا، شاید سیل کو اپنی برائی سننا پسند نہ آئی اور وہ ماہی گیر کو سبق سکھانے چلی آئی۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل ماہی گیر نے اپنی گفتگو مں مقامی حکومت پر اس معاملے کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریباً تین دہائیوں سے سیلز کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس نے کہا کہ یہ طاعون کی طرح ایک وبا ہے گزشتہ 28سال سے ان سیلز کی تعداد کو کم رکھنے کے لئے کوئی ادارہ قائم نہیں کیا گیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو نیوز ایجنسی رائٹرز نے شیئر کیا تھا اور یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے کے بعد سے اس پر10،000 سے زیادہ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع

    کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےتعاون سے ماہی گیروں کیلئے شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع پانےکاسنہری موقع ہے ، پروگرام کے تحت حکومت پاکستان حکومت وزارت بحری امور کے ساتھ ملکر قرض فراہم کرے گی، مختلف بینکوں کے اشتراک سے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کےلیےمنافع بخش شعبہ بنایاجاسکے اورماہی گیرخوشحال ہوسکیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری شعبےکوفروغ دینےکیلئےسہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے۔

    منصوبےکاآغازکامیاب جوان پروگرام کےتحت وزارت بحری امورکےتعاون سےکیا جائے گا ، مرکزی تقریب آج شام4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

  • سمندر سے انتہائی خطرناک مخلوق برآمد، ماہی گیر خوف سے کانپ اٹھے

    سمندر سے انتہائی خطرناک مخلوق برآمد، ماہی گیر خوف سے کانپ اٹھے

    الاسکا : آپ نے کارٹون اور اینیمیٹڈ فلموں تو خوفناک اور دیوقامت مچھلیاں تو یقیناً دیکھی ہوں گی لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر حقیقت میں ایک ایسی مچھلی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس کو اچانک دیکھ کر انسان خوفزدہ ہوجائے۔

    امریکی ریاست الاسکا کے کھلے سمندر میں موجود ماہی گیر اس وقت شدید خوفزدہ ہوگئے جب ان کے جال میں انتہائی خطرناک سمندری مخلوق پھنس گئی جسے دیکھ کر کشتی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، سیکنڑوں صارفین نے کمنٹس میں اسے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

    تصاویر میں ماہی گیر کے ہاتھ میں بڑے سانپ کی مماثلت رکھنے والی اژدہا نما مچھلی کے جبڑے کو دیکھا جاسکتا ہے، اس کے جبڑے میں بڑے نوک دار دانت اس کے خوفناک ہونے کی علامت ہیں ۔

    اس غیر معمولی مخلوق کو رواں ماہ کے شروع میں الاسکن واٹر میں39 سالہ ماہی گیر نیٹ ایتھن اسزاک اور اس کے عملے نے پکڑا تھا۔ فیس بک پر کی گئی پوسٹ میں نیٹ ایتھن نے اسے سمندری بھیڑیا کا نام دیا۔

    تصاویر میں اس خوفناک سمندری مخلوق کے ناقابل یقین حد تک بڑے جبڑوں کو بہت قریب سے دکھایا گیا ہے جہاں اس کے تیز دانتوں واضح طور پر نظر آرہے ہیں ایک اور تصویر میں مچھلی کی پوری لمبائی ماہی گیر کے قد کی لمبائی سے آدھی بتائی گئی ہے۔

    نیٹ کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اسے دیکھا کہ اس کا جبڑا بہت خطرناک ہے اور ہم اس کے کاٹنے کا شکار ہوسکتے ہیں تو اس لیے ہم بہت محتاط رہے۔

  • مچھیرا دریا سے ملنے والی شے دیکھ کر خوفزدہ، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

    مچھیرا دریا سے ملنے والی شے دیکھ کر خوفزدہ، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

    لندن: انگلینڈ کے دریائے ٹیمز میں سے جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے 19 ہینڈ گرینیڈز نکل آئے، پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر علاقہ خالی کروا لیا۔

    انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ولیمز نامی ماہی گیر ٹیمز کے کنارے مقناطیس کے ذریعے دریا میں دھاتی اشیا تلاش (میگنیٹ فشنگ) کر رہا تھا، اس کا کہنا ہے کہ اس دوران مقناطیس کے ساتھ ایک گرینیڈ اوپر آیا۔

    ولیمز کے مطابق بعد ازاں اسے اسی مقام سے 19 گرینیڈز ملے، ان میں سے 2 میں پن بھی موجود تھی جس کے بعد اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

    پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر علاقہ خالی کروایا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل کی ٹیم نے ایکسرے کے ذریعے ان بموں کا معائنہ کیا جس سے علم ہوا کہ ان میں کسی بھی قسم کا بارودی مواد موجود نہیں۔

    ماہی گیر کا کہنا ہے کہ اسے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ اس طرح کی اشیا دریافت ہونے کے بعد انہیں تلف کردینے کی پالیسی کے باعث پولیس نے انہیں ضائع کردیا، وہ انہیں یادگار کے طور پر محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔

    پولیس نے ان گرینیڈز کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیں اور شہریوں کو خبردار کیا کہ میگنیٹ فشنگ کرتے ہوئے اس طرح کی اشیا سے محتاط رہیں۔

  • مگرمچھ کا شہری پر حملہ، ٹانگ اور ہاتھ چبا ڈالا

    مگرمچھ کا شہری پر حملہ، ٹانگ اور ہاتھ چبا ڈالا

    ہرارے : افریقی ملک زمبابوے میں خونخوار مگر مچھ نے جھیل میں مچھلیاں پکڑنے والے شخص پر حملہ کر کے ٹانگ کچل دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ نامعلوم شخص اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع ایک جھیل پر رات گئے شکار کررہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آدم خور مگرمچھ نے حملہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 20 فٹ طویل مگرمچھ کے حملے ے باعث متاثرہ شخص کی ٹانگ تقریباً ٹکڑے ہوگئی جبکہ ایک انگلی بھی مگرمچھ نے چبا ڈالی۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے طویل جدوجہد کے بعد خود مگرمچھ کے جبڑوں سے آزاد کرایا تاہم اس دوران مگرمچھ نے متاثرہ شخص کی ایک انگلی بھی چبا لی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو 5 گھنٹے بعد اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے جسم کا متاثرہ حصّہ کاٹ کر علیحدہ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق مگرمچھ عموماً مچھلیاں کھاتے ہیں جبکہ کبھی کبھی وہ زیبرا، گینڈے، چڑیوں اور دیگر مگر مچھوں کو بھی اپنی خوراک بناتے ہیں۔

    اسپتال کے مرکزی دروازے پر آدم خور مگر مچھ کا ڈیرہ، لوگ خوفزدہ

    خیال رہے کہ سنہ 2018 میں زمبابوے کے شمالی شہر ہاوان میں اسپتال کے مرکزی دروازے پر آدم خور مگر مچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔