Tag: Fishermen

  • ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

    ٹھٹھہ: ایک ہفتے بعد ہی مزید ماہی گیروں کی قسمت جاگ گئی، کیٹی بندر کے مچھیروں کو ’سوا‘ مچھلی نے کروڑ پتی بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر پر ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی پکڑلی، ماہی گیروں نے نایاب سوا مچھلی کا کجرکریک کے مقام پرشکار کیا۔

    رہنما پاکستان فشر فوک فورم کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ نایاب سوا مچھلیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ایک ہفتہ قبل بھی 300 سوا مچھلیاں مچھیرے حنیف نے پکڑی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ کمپنیاں نایاب ’سوا‘ مچھلیاں خرید کر بیرون ملک فروخت کرتی ہیں۔

  • دریائے سندھ کے کنارے قائم آبادیوں کے ماہی گیروں پر قدرت مہربان

    دریائے سندھ کے کنارے قائم آبادیوں کے ماہی گیروں پر قدرت مہربان

    کراچی: دریائے سندھ کے کنارے قائم آبادیوں کے ماہی گیروں پر قدرت مہربان ہو گئی ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے مختلف اقسام کی مچھلیوں کی آمد نے ان کے روزگار کو بحال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے قائم آبادیوں ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو حافظ شاہ، کیٹی بندر کے ماہی گیروں کے روزگار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    دریائے سندھ کے سیلابی پانی کے ساتھ مخلتف اقسام کی مچھلیوں کی آمد سے ماہی گیروں کے لیے مچھلی کا شکار وافر مقدار میں دستیاب ہو گیا ہے۔

    گزشتہ ایک دہائی سے دریائے سندھ کا پانی سمندر سے کافی پیچھے رہ جانے، اور سمندر کا پانی اوپر آنے سے ماہر گیر بے روزگار ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔

    3 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کر کے سیلابی ریلا سمندر میں شامل ہونا شروع

    ذرائع محکمہ فشریز کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی سمندر میں ملنے سے کیٹی بندر اور اطراف کی ساحلی پٹی، کریکس اور کھاڑیوں میں جھینگے اور مچھلی افزائش میں اضافہ ہوگا۔

  • ماہی گیر ’’آدھا کتا آدھا انسان‘‘جیسی مخلوق دیکھ کر خوفزدہ

    ماہی گیر ’’آدھا کتا آدھا انسان‘‘جیسی مخلوق دیکھ کر خوفزدہ

    ٹیکساس : امریکہ میں مچھلی کے شکار کے دوران ماہی گیر’’آدھا کتا آدھا انسان‘‘جیسی مخلوق دیکھ کر خوف کے باعث سکتے میں آگئے۔

    آپ نے اکثر ہالی ووڈ کی فلموں میں ویمپائر یا بھیڑیوں کی آدم خوری سے متعلق بہت سی خوفناک کہانیاں دیکھی ہوں گی، جن میں بھیڑیوں کو انسانی شکل کا روپ دھارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے؟

    مسلسل اس قسم کی فلمیں دیکھ کر ہمیں یہ کردار حقیقی لگتے ہیں، کیا اس قسم باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق ہوتا بھی ہے یا صرف فلم کو سنسنی خیز بنانے کیلئے نت نئی کہانیاں تخلیق کی جاتی ہیں۔

    کچھ ایسا ہی واقعہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان بینیٹو میں پیش آیا جہاں چند ماہی گیر ایک عجیب غریب مخلوق دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    dog near riverside

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب الخلقت جانور دریا کے دوسری جانب نظر آیا جہاں وہ لمبی گھاس کی اوٹ میں نظر آیا جس پر ماہی گیروں نے اس کی تصاویر بنا لیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند ماہی گیر شکار کی غرض سے اپنی کشتی کو دریا میں لے کر جارہے تھے، کہ کچھ فاصلے پر جاکر انہوں نے کچھ عجیب سا منظر دیکھا جس کی دیکھ کر وہ حیرت کے باعث سکتے میں آگئے۔

    انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص جو دیکھنے میں انسان سا لگتا ہے لیکن اس کی شکل کتے جیسی ہے، وہ چار ٹانگوں پر بیٹھ کر دریا کے کنارے سے پانی پی رہا ہے۔

     half human

    اس منظر کی ویڈیو بنانے والا شخص چلا کر دوسرے ساتھیوں کی توجہ اس جانب مرکوز کرواتا ہے اور ان سے پوچھتا ہے کہ یہ کتا ہے یا کیا ہے؟ اس کے بعد سب لوگ اسے دیکھتے ہیں تو وہ جانور بھی چوکنا ہوجاتا ہے۔

    لوگوں کو اپنی جانب متوجہ دیکھ کر وہ خود کو اپنی پچھلی ٹانگوں پر اٹھا لیتا ہے اور پھر تیزی سے کنارے پر لگی بڑی گھاس کے پیچھے غائب ہوجاتا ہے۔

    اس حوالے سے ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ نظر کا دھوکہ بھی ہوسکتا ہے تاہم بہت سے لوگوں اور تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ یہ مخلوق آدھے آدمی، آدھے کتے سے مشابہ ہونے کے باوجود، زیادہ بگ فٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

    بیسٹس آف دی ورلڈ کے مصنف اینڈی میک گراتھ نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ یہ فوٹیج اگرچہ مبہم ہے لیکن اس کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ ماہی گیروں سے جس فاصلے پر وہ مخلوق موجود تھی وہاں سے کسی کو اس طرح شناخت کرنا شک و شبہات پیدا کرتا ہے۔

  • حیرت انگیز : زلزلوں کا پتہ دینے والی16 فٹ لمبی مچھلی پکڑی گئی، ویڈیو دیکھیں

    حیرت انگیز : زلزلوں کا پتہ دینے والی16 فٹ لمبی مچھلی پکڑی گئی، ویڈیو دیکھیں

    آریکا : چلی میں ماہی گیروں نے ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے، انہوں نے 16فٹ لمبی اور نایاب مچھلی کو پکڑلیا اس مخلوق کا تعلق مبینہ طور پر سمندروں میں آنے والے زلزلوں سے ہے۔

    مچھلی کو پکڑے جانے بعد کرین سے اٹھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اسے سب سے پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا گیا جہاں اسے تقریباً 10 ملین ویوز ملے۔

    اس حیرت انگیز ویڈیو نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا کیونکہ اس مخلوق کو روایتی طور پر سونامیوں اور زلزلوں کے لیے برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ مقامی لوگ بھی اسے سونامی اور زلزلوں کے لیے "بد شگون” قرار دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ16فٹ لمبی مچھلی کے سر کو رسیوں سے باندھ کر سمندر سے نکالا جارہا ہے، جبکہ کارکن اسے زمین پر منتقل مچھلی کی شناخت "اورفش” کے نام سے ہوئی ہے۔

    ویڈیو کی پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک خوفناک حیرت انگیز مچھلی ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اورفش گہرائی میں رہتی ہے جب یہ مچھلیاں سطح پر آنا شروع ہوتی ہیں تو اس کی وجہ ٹیکٹونک پلیٹیں حرکت میں ہوتی ہیں۔

    دریں اثناء اس سے قبل اسی نسل کی ایک مچھلی کو پکڑا گیا تھا، رواں سال اپریل میں نیوزی لینڈ کے ایک ساحل پر ایک اورفش ملی تھی جہاں اسے مقامی ساحل پر موجود لوگوں نے دیکھا تھا۔

  • بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیر رہا

    بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیر رہا

    کراچی: بھارت میں کئی سال سے قید 6 پاکستانی ماہی گیر رہا کردیے گئے، ٹھٹھہ کے رہائشی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے 6 ماہی گیروں کو پاکستان کے حوالے کردیا، حکومت پاکستان نے 6 ماہی گیروں کو ایدھی ویلفیئر کو دے دیا۔

    واہگہ بارڈر سے ایدھی ایمبولینس کی ٹیم ماہی گیروں کو کراچی لے کر آئی۔

    ایدھی ویلفیئر کے مطابق بھارت میں کئی سال سے قید ماہی گیر ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں، ماہی گیروں میں علی حسن، علی اکبر، علی نواز اور وزیر علی اور حمزہ شامل ہیں۔

    ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ بھارت میں قید ماہی گیر 2 روز قبل رہا ہوئے تھے۔

  • ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ،200 کلو وزنی شارک ہاتھ لگ گئی

    ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ،200 کلو وزنی شارک ہاتھ لگ گئی

    کراچی : ساحلی علاقے کنڈ ملیر میں ماہی گیروں نے 200 کلو وزنی شارک پکڑ لی، کئی سالوں کے بعد شارک مچھلی نمودار ہوئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ، شکار کے دوران 200 کلو وزنی شارک مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لھ گئی۔

    ماہی گیر کا کا کہنا ہے کہ مچھلی بحیرہ عرب کے سمندر میں ساحلی علاقے کنڈملیر سے شکار ہوئی ہے، نایاب اقسام اور قیمتی مچھلی بتائی جارہی ہے، یہ شارک مچھلی کئی سالوں کے بعد نمودار ہوئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جون میں غریب مچھیرے کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی تھی ، جس کے بعد منڈی میں سوا مچھلی 6لاکھ76 ہزارروپےمیں نیلام کردی گئی تھی۔

    اس سے قبل 2020 میں دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں اٹھکیلیاں کرتی ہوئی نظر آئی تھی، مقامی ماہی گیروں نے موبائل کیمرے کے ذریعے سارا منظر محفوظ کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

  • بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

    بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

    کراچی : بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اب بھی 92 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی قید سےرہائی پانے والے تین ماہی گیرکراچی پہنچ گئے، یہ ماہی گیراٹھائیس جون کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے تھے، جہاں ماہی گیروں کوچودہ روزقرنطینہ میں رکھا گیا۔

    جس کے بعد ماہی گیر رات گئے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے، جہاں الیکشن آ فسر ساجد سرہیو کی ہدایت پر منیجر شوکت حسین کی سربراہی میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔

    ماہی گیروں میں وٹو محمد اور محمد جمن ساڑھے تین سال سے قید تھے جبکہ محمد حسن بھارتی جیل میں پانچ سال قید کاٹنے کے بعد وطن واپس پہنچے۔

    فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق اب بھی بانوے ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

    واضح رہے کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو دسمبر2018میں بھارتی فورسز نے مچھلی کے شکار کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔

  • مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کا سبب بن گئی

    مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کا سبب بن گئی

    کراچی : ابراہیم حیدری میں زہریلی شراب پینے سے 2 ماہی گیرہلاک ہوگئے ، ہفتے کے روزماہی گیروں کے جال میں شراب کی بوتلیں پھنسی تھی، شراب پینےسے 11 ماہی گیروں کی حالت غیرہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کاسبب بن گئی، ابراہیم حیدری میں زہریلی شراب پینے سے2 ماہی گیرہلاک ہوگئے۔

    پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کےروزماہی گیروں کےجال میں شراب کی بوتلیں پھنسی تھی، شراب پینےسے 11 ماہی گیروں کی حالت غیرہوگئی تھی اور گذشتہ روز دوماہی گیر دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں نےواقعہ کی اطلاع پولیس کونہیں دی، تحقیقات کررہےہیں سمندر میں شراب کی بوتلیں کہاں سےآئیں۔

    خیال رہے پاکستان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات تقریباً ہر برس رونما ہوتے ہیں ، چند سال قبل پنچاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • بندر کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

    بندر کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

    ریوڈی جینیرو: برازیل کے ماہی گیروں نے تھکاوٹ کے باعث پانی میں ڈوبنے والے بندر کو ریسکیو کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔

    ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ماہی گیروں کا ایک گروہ شکار کی غرض سے ریو گرانڈے ڈو سول کے دریائے ٹریس وینڈس میں موجود ہیں کہ اچانک انہیں پانی میں ایک بندر نظر آیا جو کہ تھکاوٹ کے باعث ڈوب رہا تھا۔

     

    ماہی گیروں کی نظر جیسے ہی پانی میں ڈوبنے والے بندر پر پڑی، انہوں نے بلا تاخیر اپنی کشتی اس جانب روانہ کی اور چپو کی مدد سے اسے ریسکیو کیا، بعد ازاں ایک شاخ پر بیٹھنے کا سہارا فراہم کیا، پانی سے نکالنے پر بندر نے ماہی گیروں کو تشکرانہ انداز میں دیکھا اور فوری طور پر جنگل میں غائب ہوگیا، یہ سارا منظر ایک ماہی گیر نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 23  کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کبوتر

    ماہی گیروں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ یہ بندر کی معدوم ہوتی نسل سے تعلق رکھتا ہے، جسے بگویو کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ چھوٹی نسل کے بندر ہوتے ہیں۔

  • اتفاقاً ہاتھ آنے والی مچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو مالا مال کردیا

    اتفاقاً ہاتھ آنے والی مچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو مالا مال کردیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی 2 قیمتی ترین مچھلیاں پکڑ لیں، مالا مال کردینے والی اس مچھلی کے شکار پر ماہی گیر خوشی سے رقصاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے سمندر میں جال ڈالتے ہی قسمت ان پر مہربان ہو گئی اور طب کی دنیا میں مہنگی ترین ’سوا‘ مچھلی ان کے جال میں پھنس گئی۔

    یہ قیمتی ترین 2 مچھلیاں جال میں پھنسنے والی دیگر مچھلیوں میں شامل تھیں۔ سوا مچھلی طبی لحاظ سے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور اس کی قیمت لاکھوں روپے تک ہوتی ہے۔

    کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ماہی گیر قیمتی مچھلی ہاتھ لگنے پر خوشی کے عالم میں محو رقص ہیں۔

    یہ مچھلی پانی پر تیرنے کے لیے ایک اچھال یا باؤنسی جھلی اپنے جسم میں رکھتی ہے۔ اس جھلی کو مقامی ماہی گیر پھوٹی کہتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں۔

    مچھلی کی قیمت اسی جھلی کی مقدار کے حساب سے لگائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں مچھلیاں 40 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوسکتی ہیں۔