Tag: Fitnah al-Khawarij

  • بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، 12 شہری شہید

    بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، 12 شہری شہید

    بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، حملے میں 12 شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبرا گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔

    ذرائع کے مطابق خارجیوں  نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سےملحقہ علاقے میں پھاڑی، گاڑی پھٹنے سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے، قریبی مسجد اور ایک گھر بھی منہدم ہوگیا، گھرکی چھت منہدم ہونے سے معصوم شہری شہید ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بازار میں گاڑی کے دھماکے کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے دیگر شہری شہید ہوئے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے،۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں 12معصوم شہری شہید اور 32 کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی تھی۔

    دہشت گردوں نے صبح 4 بج کر 40 منٹ پر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی تھی۔

    سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کردیا تھا۔

  • راولپنڈی پر حملے کا منصوبہ ناکام : فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی پر حملے کا منصوبہ ناکام : فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چکری کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 3دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور آئی ای ڈی بم برآمد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہلاک دہشت گردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں چکری کے قریب ناکہ بندی کردی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کاعمل جاری ہے، دہشت گرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

    قبل ازیں صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3 خوارج کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔

    دوسری کارروائی افغان سرحد سے دراندازی کرنے والے خوارج کے خلاف کی گئی۔ جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خواج کو ہلاک جبکہ 3 زخمی کیا گیا۔

    دو روز قبل بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 12 جوان شہید اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی ہلاک ہوئے تھے۔

    خوارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی عمارت کی دیوار سے ٹکرا دی تھی۔ خودکش دھماکے میں 12 اہلکار شہید جبکہ دھماکے کے نتیجےمیں انفرااسٹرکچر متاثر ہوا تھا۔

  • جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

    جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیے۔

    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کے کارنامے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

  • لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

    دہشت گردوں سے چھ دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، سات کلاشنکوف، گولیاں اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال قریب ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔

    شمالی وزیرستان اور رزمک میں فورسز نے آپریشن کرکے آٹھ دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا، جس میں سے ہلاک ایک افغان دہشت گردکی شناخت ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ میں ہلاک خارجی افغان دہشت گرد کی شناخت

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشت گرد کی شناخت جلال ولد نعمت کے نام سے ہوئی۔

     

  • فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے حملے کر رہا ہے، پاکستان

    فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے حملے کر رہا ہے، پاکستان

    نیو یارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کو افغانستان سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب میں فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔ دہشت گردی کیخلاف علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کیلئے تیار ہیں۔

     منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔