Tag: five

  • کرونا کے خلاف لڑنے والی نرس کی موت پر پانچ سالہ بیٹی بے ساختہ رو پڑی

    کرونا کے خلاف لڑنے والی نرس کی موت پر پانچ سالہ بیٹی بے ساختہ رو پڑی

    بیجنگ : کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے والی نرس کی موت پر پانچ سالہ بیٹی کے بے ساختہ رونے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم کردیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کونا وائرس کی وبا نے سب سے پہلے چین پر وار کیا تھا جہاں حالات اس قدر خوفناک ہوگئے تھے ووہان شہر کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع ہوگیا، اس وبا کے دوران میڈیکل اسٹاف نے فرنٹ لائن پر وائرس سے مقابلہ کیا اور بے تحاشا طبی عملے نے اپنی جان کی بازی ہاری۔

    ایسا ہی ایک واقع چین کے صوبے ہوبی ک شہر جنان میں پیش آیا جہاں گزشتہ دو ماہ سے دن رات مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس دنیا سے رخصت ہوگئی، نرس کے آخری رسومات کی ادائیگی میں پانچ سالہ بچی باپ سے گلے لگ کر بے ساختہ رو پڑی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی یہ کہتے ہوئے رو رہی ہے کہ ‘ماں مجھے چھوڑ کر مت جاؤ’۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والی خاتون نے 6 اپریل کو قرنطینہ کے چودہ دن مکمل ہونے کے بعد دم توڑا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نرس 56 دن وائرس سے مسلسل مریضوں کی حفاظت کرتی رہی اور پھر خود قرنطینہ میں چلی گئی۔

    قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے کے بعد خاتون جب گھر پہنچی تو دل کا دورہ پڑنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

  • ویٹی کن سٹی: پادری پر بچوں سے بد فعلی کا الزام ثابت، 5 برس قید

    ویٹی کن سٹی: پادری پر بچوں سے بد فعلی کا الزام ثابت، 5 برس قید

    روم : ویٹی کن سٹی کے سفیر منسگنور کارلو کو عدالت نے بچوں کے ساتھ مکروہ فعل انجام دینے اور ان کی تصاویر و ویڈیوز بنانے کے جرم میں 5 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مقدس ترین مرکزی مقام ویٹی کن سٹی کے سابق سفیر کو بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کے جرم میں 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز مونسگنور کارلو البرٹو کاپیلّا کے موبائل فون سے برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد عدالت نے مذکورہ سفیر کو سزا سنائی ہے۔

    سفیر کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن میں موجود ویٹی کن کے سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران میں اپنے ذاتی مسائل کا شکار تھا، ویٹی کن کے حکام نے بچوں کے ساتھ فحش ویڈیوز بنانے کے الزامات کے بعد پادری کو گذشتہ برس امریکا سے واپس بلایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کہا تھا کہ مونسگنور کارلو البرٹو کا سفارتی استثنا ختم کیا جائے تاکہ وہ امریکا میں مقدمات کا سامنا کرسکے۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی کاپیلا کے نام پر وارنٹ جاری کیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسیحی پادری ویٹی کن سٹی کے چھوٹی سی جیل میں 5 سال قید کیا جائے گا اور سابق سفیر کو 5 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے اور ان کی ویڈیوز و تصاویر بنانے کا حالیہ واقعہ ہے، جس کے باعث کیتھولک چرچ کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ ویٹی کن میں پوپ فرانسس کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد چلی کے 34 پادریوں نے بچوں کے ساتھ مکروہ فعل انجام دینے پر اپنے استعفے پیش کیے، ایک اطلاع کے مطابق پادریوں کی جانب سے مشترکہ استعفیٰ پیش کیا تھا، جن میں سے پوپ فرانسس نے صرف تین استفعے منظور کیے تھے۔

    پوپ فرانسس نے مئی میں فرنینڈو کرادیما کے متاثرین تین پادریوں سے ملاقات کی جس کے بعد کارلوس نے کہا کہ چلی میں کیتھولک چرچ کے لیے نیا دن ہے، 3 کرپٹ پادریوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چلی میں سال 2000 سے اب تک 80 کیتھولک پادریوں کے خلاف بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس درج ہوچکے ہیں، پوپ فرانسس نے دو اور پادریوں کے استعفے بھی منظور کئے جن کی عمریں 75 برس سے زیادہ ہوگئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بھارت : انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والی 5 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار

    بھارت : انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والی 5 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار

    دہلی : بھارتی ریاست جھارکنڈ میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی مہم چلانے والی نجی ادارے کی پانچ خواتین کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکنڈ میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی مہم چلانے والی پانچ خواتین کارکنوں کے اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت میں پانچ عورتوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ 19 جون کو ضلع کھونٹی میں پیش آیا تھا، ضلع کے پولیس سپرینٹنڈنٹ اشونی کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے اجتماعی زیادتی کیے جانے کی رپورٹ درج روائی ہے۔

    پولیس سپرینٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے زیادتی کی شکایت درج کروانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم اب تک واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین انسانی اسمگلنگ کے خلاف علاقے میں آگاہی مہم چلارہی تھی، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار افراد انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے۔

    متاثرہ خواتین نے پولیس کو بیان دیا کہ اغوا کندگان نے ہمیں اغوا کے بعد قریبی جنگل میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں 11 افراد پر مشتمل ٹیم کوچانگ گئی تھی۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے تمام خواتین پولیس کے حفاظتی مرکز میں محفوظ ہیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق اعلیٰ افسران نے المناک واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، فی الحال کسی کی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ واقعے میں ’پتھل گڑھی‘ تحریک کے کارکنان ملوث ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ’پتھل گڑھی‘ تحریک گاؤں کے مقامی افراد چلا رہے ہیں، تحریک کے مقاصد بھارتی حکومت کی فرمانروائی کو قبول نہ کرنا اور اپنی پنچایت کو مقتدر مانا ہے، اور اس تحریک کے تحت گاؤں کے باسیوں کے علاوہ باہر کے افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

    متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے 4 گھنٹے پر اپنی تحویل میں رکھا اور مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور واقعے کو موبائل سے فلمایا بھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ: نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی، 6 افراد شدید زخمی

    برطانیہ: نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی، 6 افراد شدید زخمی

    لندن: برطانیہ میں نامعلوم ڈرائیور نے اپنی کار سڑک کے اطراف موجود راہ گیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیش آیا جہاں ایک معروف شاپنگ سینٹر ٹریفورڈ کے قریب نامعلوم کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی سے شہریوں کو کچلنے کے بعد نامعلوم شخص فرار ہوچکا ہے جس کی تلاش پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔


    برطانیہ‘ ڈرائیور نے مسجد کے باہر کھڑے نمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم ڈرائیور اس وقت تک فرار ہوچکا تھا تاہم ہیلی کاپٹر اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے، امید ہے جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کے سر پر شدید چوٹیں آٗئی ہیں اور انہی کی حالت اس وقت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


    برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی


    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کو دہشت گردی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ہمارے پاس ابھی ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے البتہ تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے علاقے نیو پورٹ میں تیز رفتار گاڑی نے اسپورٹس کلب کے باہر کھڑے لوگوں کے مجمے کو روند ڈالا تھا، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔