Tag: Five dead

  • کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، متعدد ہلاک

    کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، متعدد ہلاک

    کویت سٹی کے جنوب مغرب میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گزشتہ روز خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی فائر بریگیڈ کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد الغریب کا کہنا ہے کہ آگ کویتی دارالحکومت سے دس کلو میٹر دور الرقعی کے علاقے میں دو اپارٹمٹنس میں لگی۔

    ترجمان کے مطابق آتشزدگی سے تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ آگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگانے کیلیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    اس سے قبل کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کو اہم ہدایت جاری کردی گئی ہیں، جس پر انہیں سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ ایسا کرنے والے اہلکاروں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز کے تمام اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور ہدایت کی گئی ہے کہ تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری بریگیڈیئر سالم الصباح کے مطابق سرکاری فورسز کے اہلکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم میں نہ جائیں ایسا کرنا خلاف قانون شمار ہوگا۔

    کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا شروع کردیا

    سیکریٹری وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

  • چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چترال: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پی ڈی ایم کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز ، فاخرہ اور راشدہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو پنجاب کے شہر قصور کے رہائشی ہیں، زخمیوں میں عمران ، مدثر ، نیاء ، رتبہ ، فہیم ، فجر ، موسیٰ ، عیسیٰ ، شہلا اور محراب شامل ہیں۔

    Chitral hotel balcony collapse death toll KP

    پولیس کے مطابق سیاحوں کا تعلق قصور کے چار خاندانوں سے تھا جو ہوٹل کے چار کمروں میں مقیم تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں بھی برابر کی شریک ہے۔

  • شکاگو: انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ، 5 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    شکاگو: انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ، 5 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست الینوائے کے انڈسٹریل پارک میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع کمپنی انڈسٹریل پارک میں دوپہر ایک بجے مسلح شخص داخل ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچےتو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی نے اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد دیگر افراد بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

    پولیس نے ملزم کی شناخت 45 سالہ گرے مارٹن کے نام سے کی ہے جو کمپنی کا کا برطرف کیا گیا تھا ملازم تھا۔

    پولیس نےحملہ آور کے مقصد سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا ہے تاہم دی سن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور حملہ آور میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور بھی موقع ہلاک ہوگیا تھا۔

    انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ مغربی شکاگو میں قائم اسکول کے طالب علموں کو اسکول میں ہی رہنے کی خصوصی ہدایت جاری کردی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    الینوائے کے سینیٹر ٹمی ڈکورٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ حملہ بہت بدترین اور خوفناک تھا، آج کا دن امریکی شہریوں کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈر نے شکاگو حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے تاہم فی الحال صدر ٹرمپ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام گلوکار ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی شہر ولیجو میں پولیس نے سیاہ فام گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں سے تاحال تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ سال جنوری میں امریکی ریاست لوزیانا میں ایک نوجوان نے دو مختلف واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔

  • برازیل: چرچ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    برازیل: چرچ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    براسیلیا : برازیل کے شہر کیمپیناس میں واقع چرچ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیلی شہر کیمپناس میں واقع مسیحی عبادت گاہ (چرچ) میں مسلح شخص نے دوران عبادت فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں فائرنگ کرنے والے 38 سالہ شخص کے حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    واقعے کی عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی حملہ آور نے چرچ میں فائرنگ شروع کی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی متعدد افراد گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں مذہبی رسومات جاری تھیں کہ ملزم نے پستول اورریولور سے فائرنگ کردی اور پہلے اپنے عقب میں بیھٹے ہوئے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد مختلف سمت میں گولیاں برسائیں۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمپناس برازیل کا صنعتی شہر ہے جو ساؤ پالو شہر نے 100 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب چرچ میں عبادات کی جا رہی تھی۔

  • برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فٹبال کلب کا مالک ہلاک

    برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فٹبال کلب کا مالک ہلاک

    لندن : برطانیہ کی لایئسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک کا ہیلی کاپٹر  اسٹیڈیم کے باہر حادثے کا شکار ہوا تھا فٹبال کلب سے حادثے کے نتیجے میں مالک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مشہور کنگ پاور فٹبال اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز لایئسٹر سٹی کلب اور ویسٹ ہیم کے درمیان کھیلی جانے والی پریمئر لیگ کے اختتام پر گراؤنڈ کے مالک کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    لایئسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں تھائی ارب پتی، دو اسٹاف ممبر دو پائلٹ شامل ہیں، جن کی ہلاکت کی تصدیق لایئسٹر سٹی کلب نے بھی کردی ہے۔

     

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ سوفر گذشتہ 20 برس سے طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے، ہلاک پائلٹ اپنے نجی صحافتی ادارے کا براڈسٹنگ ہیلی کاپٹر بھی اڑا چکے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ارب پتی شہری وکائی سریوڈھن اپرابھا نے سنہ 2010 میں لایئسٹر سٹی اسٹیڈیم خریدا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد ہی حادثے کے باعث زمین بوس ہوگیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں مقامی وقت کے مطابق 10:20 پر نجی ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر تباہ ہوا تھا، حادثے کے نتیجے میںوکائی سریوڈھن سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، متاثرہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ابھی تک شولے بھڑک رہے ہیں جس کے باعث ہیلی کاپپٹر میں مزید کتنے کے افراد تھے معلوم نہیں ہوسکا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریمیر لیگ کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین نے خبر رساں ادارے کا بتایا کہ میں میچ کی تصاویر بنا رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے کی آواز سنی اور جائے حادثہ پر پہنچا تو دیکھا وکائی سریوڈھن اپرابھا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لایئسٹر سٹی کلب نے وکائی سریوڈھن اپرابھا کی ملکیت میں سنہ 2016 میں پریمئر لیگ جیتی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں پیراشوٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

    کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور مردان میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع مرادن میں کاٹلنگ روڈ کے قریب ایک حولناک ٹریفک حادثہ ہوا، جس کے باعث ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا ٹرک کی زد میں آئے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک پر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

    گوجرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ حسیب، 20 سالہ حمزہ شامل ہے، لاشوں اور زخمی کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ رونما ہوا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار افراد تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئے، جاں بحق شخص کی فہد اور زخمی کی حسنین کے نام سے شناخت ہوئی۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور : کےعلاقے شاد باغ میں ٹریفک کے المناک سانحے میں پورا خاندان موت کی آغوش میں جاسویا۔ حادثے میں ماں باپ سمیت تین معصوم بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور اپنے 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

    حادثہ عامر روڈ پرپیش آیا، رکشے میں سوار فرمان، ریحان اور توصیف ٹریکٹر سے تصادم کے نتیجے میں موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ رکشہ ڈرائیور باپ اور ماں اسپتال میں چل بسے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مرنے والے بچوں کی عمریں 4 سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

    واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی ہے۔