Tag: five injured

  • روہڑی بائی پاس پر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر ہلاک، 5زخمی

    روہڑی بائی پاس پر کوچ الٹ گئی، ایک مسافر ہلاک، 5زخمی

    سکھر : روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ایک مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ اچانک روہڑی بائی پاس پر الٹ گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جبکہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس جو روہڑی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر پہلے اچھیوں قبیوں کے مقام پر پہنچی تو ریلوے لائن پر قائم بغیر پھاٹک والے کے ریلوے کراسنگ پر سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

    حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں سے 21 سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 6 زخمیوں کو تشویش ناک حال میں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کیا گیا جبکہ حادثے میں مسافر ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

  • شمالی لندن میں ٹیوب اسٹیشن دھماکے سے تعلق کے شبے میں مشتبہ شخص گرفتار

    شمالی لندن میں ٹیوب اسٹیشن دھماکے سے تعلق کے شبے میں مشتبہ شخص گرفتار

    لندن: شمالی لندن میں ٹیوب اسٹیشن دھماکے سے تعلق کے شبے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار نہیں دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی لندن میں ٹیوب اسٹیشن دھماکے سے تعلق کے شبے میں 23 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”لندن پولیس نے واقعے میں دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا تھا ” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا تھا جبکہ پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار نہیں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر لندن کے ٹیوب اسٹیشن پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد اسٹیشن خالی کرالیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق دھماکا ایک مشتبہ پیکٹ میں ہوا تھا، زخمیوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں تھی، پولیس نے واقعے میں دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ لندن ایمبولینس سروس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    حیدرآباد: سخی عبدالوہاب فلائی اوور کے قریب کریک دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سخی عبدالوہاب فلائی اوور  کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا دھماکا باچا خان فلائی اوور کے نیچے کھڑے ٹھیلے کے نیچے بم پھینکنے کے نتیجے میں پیش آیا، اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں کی شناخت زبیر گُل، ایاز گُل، عقیل، امان اللہ اور منیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔جنہیں حیدرآباد سول اسپتال منقل کیا گیاہے۔

    اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    دھماکے سے قبل قریبی سڑک پر لوگوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کی ریلی نکالنے میں مصروف تھے تاہم دھماکا ہوتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچی اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔

    ریسکیو عمل مکمل ہوتے ہی ریلیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور عوام میں پیدا ہونے والی خوف و ہراس کی لہر ختم ہوگئی ہے۔

  • کوئٹہ میں دوگروپوں میں تصادم، ایک ہلاک،5زخمی

    کوئٹہ میں دوگروپوں میں تصادم، ایک ہلاک،5زخمی

    کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں دو گروپوں میں تصادم کےد وران ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، مقتول کے ورثا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگادی۔

    اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس میں دونوں اطراف سے مارکٹائی کے سبب ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    امدادی اداروں نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

    مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اور سول اسپتال کے باہر گاڑی کو آگ لگادی، ، مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور افغان مہاجرین ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔

    پولیس واقعے کا جائزہ لے رہے ہی، مقتول کے ورثا کی جانب سے قتل میں نامزدگی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔