Tag: five times

  • شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

    شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

    نئی دہلی : رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند و بالا عمارتوں اور یا پھر کسی پل سے سیلفی لینے کے شوق میں ہوئیں جبکہ امریکا میں بلند و بالا پہاڑوں پر سلیفی کا شوق موت کا باعث بنا۔

    تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا تھاکہ اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک کے درمیانی عرصے میں کم از کم 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران خطرناک ترین قرار دی جانے والی شارک مچھلی کے حملے میں صرف 50 افراد نے اپنی زندگیوں کی بازی ہاری تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث بھارتی حکومت نے متعدد ایسے علاقوں اور مقامات پہ سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی ہے جو دیگر کی نسبت زیادہ خطرناک تصور کیے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں 16 ایسے مقامات ہیں جہاں سیلفی لینے پر پابندی عائد ہے۔

    دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند و بالا عمارات اور یا پھر کسی پل سے سیلفی لینے کے شوق میں ہوئیں جب کہ امریکہ میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند پہاڑوں پر سے سیلفی لینے کے سبب ہوئیں۔

  • ایل او سی: بھارتی فوج کی 24 گھنٹوں میں پانچویں‌ بار فائرنگ

    ایل او سی: بھارتی فوج کی 24 گھنٹوں میں پانچویں‌ بار فائرنگ

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ بھارت کی پانچویں بار خلاف ورزی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوجیوں نے پانچویں بار فائرنگ کی ہے۔


    فائرنگ کے سبب ابھی تک کسی کےزخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

    بھارتی فوجیوں کی جانب سے آئے روز بلا جواز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ ابھی سے نہیں، کئی ماہ سے جاری ہے، حکومت پاکستان اور پاک فوج کے مطابق بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا ایشو دبانا ہے جو کہ کشمیری حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے شدت اختیار کرچکی ہے۔

    قبل ازیں سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عہدے پر رہنے کے دوران بیان دیا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی تعداد ہمارے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد سے زیادہ ہے لیکن بھارت اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرکے بتاتا ہے۔