Tag: Fix

  • پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    میک اپ کی اچھی اور معیاری اشیا خاصی مہنگی ہوتی ہیں لہٰذا صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ میک اپ کو ضائع نہ کیا جائے اور مکمل استعمال کیا جائے۔

    لیکن بعض اوقات میک اپ پروڈکٹس خراب ہوجاتی ہیں یا ٹوٹ جاتی ہیں، ایسی پروڈکٹس کو پھینکنے کے بجائے کچھ طریقوں سے نیا اور دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

    مسکارا

    اگر آپ کا مسکارا سوکھ گیا ہے تو ایک پیالے میں گرم پانی ڈالیں اور اس میں مسکارا ڈال کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    اس کے بعد ایک پیالی میں تھوڑا سا کیسٹر آئل ڈالیں اور مسکارے کو اس میں ڈپ کریں اور ایک سے دو بار کھول کر بند کریں، لیجیئے ہو گیا آپ کا مسکارا بلکل نئے جیسا۔

    فاؤنڈیشن

    فاؤنڈیشن خراب ہو گیا تو ایک سے دو قطرے ڈراپر کی مدد سے کیسٹر آئل فاؤنڈیشن کے اندر ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر اس کے بعد بھی صحیح نہ ہو تو مزید کیسٹر آئل شامل کر دیں۔

    یہ بھی دوبارہ سے نئے جیسا ہو جائے گا۔

    لپ اسٹک

    اگر لپ اسٹک خشک ہو جائے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں کیسٹر آئل شامل کریں، ساتھ ہی ایک چمچ ویزلین بھی ڈال لیں۔

    فیس پاؤڈر

    اگر آپ کا فیس پاؤڈر خراب ہو گیا ہے یا اس کی اسکن ٹون آپ کو پسند نہیں ہے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں تھوڑا سا کیسٹر آئل شامل کرلیں۔ لیجیئے بیس کریم تیار ہوگئی۔ داگ دھبے چھپانے کے لیے یہ بہترین کریم ہے۔

    بلش آن

    بلش آن پر ہلکا سا کیسٹر آئل ڈال کر بلینڈ کریں اور اس کو انگلی کی مدد سے آنکھوں اور گالوں پر لگالیں، یہ بھی ایک کمال کی ٹپ ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کا میک اپ بھی چمک اٹھے گا۔

  • موسم سرما میں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    موسم سرما میں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    موسم سرما میں پاؤں کی ایڑھیاں خشک ہو کر پھٹ جانا عام سی بات ہے، ماہرین کے مطابق غیر متوازن غذا اور پاؤں کا خیال نہ رکھنا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹس نے بتایا کہ زیادہ تر وقت ننگے پاؤں رہنا بھی ایڑھیوں کو خراب کرتا ہے، روز رات کو سونے سے قبل پاؤں اچھی طرح دھو کر موائسچرائزنگ کریم لگائی جائے تو پاؤں خوبصورت رہ سکتے ہیں۔

    پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو مندمل کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

    سب سے پہلے ایک عدد شلجم لے کر اسے ابال لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں، شلجم خشکی دور کرنے اور پھٹی ہوئی جلد کو مندمل کرنے کے لیے نہایت معاون ہے۔

    اس میں 1 چمچ کڑوے بادام کا تیل شامل کریں، گیندے کا ایک پھول لے کر اسے مسل کر اس میں شامل کردیں۔ گیندے کا پھول جلد کی مرمت کی خاصیت رکھتا ہے۔

    اس آمیزے کو رات میں سونے سے قبل لگائیں اور ایڑھیوں پر کپڑا باندھ لیں یا موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔ 3 سے 4 دن میں واضح فرق نظر آئے گا۔

    بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق ابلے ہوئے شلجم کے پیسٹ سے دن میں ایک بار ہاتھوں کا بھی مساج کرلیا جائے تو ہاتھوں کی خشکی ختم ہوجاتی ہے اور موسم سرما میں بھی ہاتھ خوبصورت اور نرم و ملائم رہتے ہیں۔