Tag: fix it

  • فکس اٹ کا احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال، شیلنگ اور لاٹھی چارج

    فکس اٹ کا احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال، شیلنگ اور لاٹھی چارج

    کراچی: تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے گورنرہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کو روک لیا۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

    پولیس نے گورنر ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کردیے جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے فکس اٹ کے 2 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو جاری

    کراچی میں پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو جاری

    کراچی : پولیس اہلکار سر عام رشوت لیتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا بیٹھا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر نے رشوت لیتے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو جاری کردی, کراچی کی ایک مصروف شاہراہ پر تلاشی کے نام پر پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو روکا اور کاغذات کے نام پر ایک نوٹ مٹھی میں دبایا اور موٹر سائیکل سوار کو چھوڑدیا!

    اسٹریٹ کرائم کے مارے کراچی والوں کواب قانون کے رکھوالے بھی بلاخوف وخطر لوٹنے لگے, کالی وردی والوں کے کرتوت کا ایک اورثبوت وائرل ہوگیا۔

    فکس اٹ مہم کے بانی نے شہریوں کو لوٹتے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کردی، عالمگیر کا کہنا ہے کہ شہر کے تھانے بک رہے ہیں، رشوت ریکوری کا طریقہ ہے۔

    آئی جی صاحب نے گزشتہ روز ہی کھل کر اعتراف کیا تھا کہ سرکاری ادارے عوامی توقعات پر پورا نہیں اتررہے اور آج اہلکاروں نے پولیس چیف کی بات سچ کر دکھائی۔

  • عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    کراچی : سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز سی ویو سے کیا گیا، ملک کی قابل قدر شخصیات کو شہر قائد کے عوام نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    fixit1

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی تنظیم فکس اٹ کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی عالمگیر خان کی قیادت میں عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس اور شہدائے سانحہ حویلیاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

    fixit2

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی اور جنید جمشید پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شخصیات کا فلاحی مشن جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : فکس اٹ کے بانی عالمگیرضمانت پررہا، مہم جاری رکھنے کا اعلان

     

    fixit3

    سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں فیصل ایدھی، اداکار مانی، معروف بائیکر فیصل بچہ اور دیگر اداکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سی ویو پر جناح پارک سے شروع ہوکر ویلیج ریسٹورنٹ پر ختم ہوئی۔

    fixit4