Tag: flag meeting

  • چمن: باب دوستی آج ساتویں روزبھی بند، پاک افغان فورسز کے درمیان آج فلیگ میٹنگ ہوگی

    چمن: باب دوستی آج ساتویں روزبھی بند، پاک افغان فورسز کے درمیان آج فلیگ میٹنگ ہوگی

    چمن : افغان فوج کی جارحیت کے بعد باب دوستی آج ساتویں روزبھی بند ہے، پاک افغان فورسز کے درمیان آج فلیگ میٹنگ ہوگی۔

    چمن میں افغان فوج کی جارحیت اور شہری آبادی پر گولہ باری کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے پاک افغان سرحد باب دوستی کی بندش کا آج ساتواں دن ہے، چمن بارڈر کی بندش کےباعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی بند ہے۔

    سرحدی حد بندی سے متعلق رپورٹس کابل اور اسلام آباد کو موصول ہو چکی ہیں، ان جیالوجیکل سروے رپورٹس پر آج یا کل فیصلہ آنے کا امکان ہے، افغان جارحیت سے متاثرہ علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا رکا ہوا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔


    مزید پڑھیں : افغان فورسز کی جارحیت کے بعد باب دوستی آج چھٹے روز بھی بند، تجارت بدستور


    پاک افغان فورسزکےدرمیان آج فلیگ میٹنگ ہوگی،  چمن میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، کاروباری مراکز اور تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ  افغان جارحیت کے بعد پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی تھی، جس میں  دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ  جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

    سروے میں نقشوں کے ذریعے متنازع حدود کا تعین کیا جارہا ہے، پاک افغان ٹیموں کے نقشوں میں واضح فرق نہیں۔

    سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف  فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


    مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد

    پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد

    لاہور: پاک بھارت عسکری حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا، ملاقات نو ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے لیے ہوئی ۔

    کشمیری حریت رہنماؤں کی پاکستان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے معاملے پر مذاکرات کی دھجیاں اڑانے کے بعد اب پاک بھارت عسکری حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ ہوئی، رینجرز ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والی یہ ملاقات نو ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے لیے ہوئی ۔

    پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے سربراہان کے درمیان مذاکرات 9ستمبر سے نئی دہلی میں ہوں گے ، رینجرز حکام کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کریں گے جبکہ بھارت کی نمائندگی انسپکٹر جنرل بارڈر سکیورٹی فورس انیل پلیوال کی سربراہی میں وفد کرے گا، یہ مذاکرات 13ستمبر تک نئی دہلی میں جاری رہیں گے۔

    رینجرز حکام کے مطابق ان مذاکرات کے طریق کار اور تفصیلات کے تعین کیلئے ایک فلیگ میٹنگ واہگہ بارڈر پر منعقد ہوئی ، جس میں رینجرز اور بی ایس ایف کے نمائندوں نے شرکت کی ، ذرائع کے مطابق سرحدی حکام کے مابین مذاکرات میں بھارت کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی شہری آبادی اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے واقعات پر احتجاج بھی کیا جائے گا اور ان کے سدباب کا مطالبہ پیش کیا جائے گا۔

    رینجرز حکام کے مطابق دونوں ممالک کے سرحدی فورسز کے سربراھان 1961ء کے گراؤنڈ رولز کے تحت سال میں دو بار اس سطح پر ملاقاتیں کرکے بات چیت کرتے ہیں۔