Tag: flight 661

  • طیارے کے دائیں پنکھے میں‌ دھماکا ہوا، ایک اور گواہ سامنے آگیا

    طیارے کے دائیں پنکھے میں‌ دھماکا ہوا، ایک اور گواہ سامنے آگیا

    کراچی: حادثے کے شکار طیارے کی تباہی سے قبل اس میں کچھ دیر پہلے سفر کرنے والے مزید افراد سامنے آئے ہیں جنہوں نے گواہی دی ہے کہ طیارہ پہلے سے ہی خراب تھا، پشاور سے چترال آتے ہوئے طیارہ کے دائیں پنکھے میں دھماکا بھی ہوا تھا۔


    حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والا بدقسمت اے ٹی آر طیارہ تباہ ہونے سے قبل پشاور سے پرواز کرکے چترال پہنچا تھا، پہلے ایک مسافر ریاض نے گواہی دی تھی کہ طیارہ خراب تھا اب ایک اور گواہ رمیز سامنے  آگیا۔

    پشاور سے چترال پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ لینڈنگ سے قبل طیارے کے دائیں پنکھے میں دھماکاہوا تھا۔


    اسی سے متعلق: تباہی سے کچھ دیر قبل طیارے سے اترنے والے مسافر کے انکشافات


    عینی شاہد ریاض نے دھماکے کی تصدیق کی تھی اور اب ایک اور مسافر رمیز راجہ نے بتایا کہ طیارہ لینڈنگ سے قبل ہی خراب ہوگیا تھا اور جہاز کو جھٹکے لگ رہے تھے۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ چترال ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے کی رفتار بہت دھیمی تھی اس سے قبل ایسا نہیں ہوا۔

  • تباہی سے کچھ دیر قبل طیارے سے اترنے والے مسافر کے انکشافات

    تباہی سے کچھ دیر قبل طیارے سے اترنے والے مسافر کے انکشافات

    چترال: حادثے کا شکار طیارے سے ایک پرواز قبل اترنے والے مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں دھماکا ہوا تھا، بائیں ونگ میں ارتعاش ہوا اور لینڈنگ ایسی ہوئی جیسے آسمان سے زمین پر پھینک دیا گیا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق بدقسمت طیارے میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے طیارے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، مسافر چترال میں اتر گیا تھا بعدازاں جہاز وہاں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اور پہاڑوں میں گرگیا۔

    چترال کے وکیل وقاص احمد، 7 دسمبر کو 20 منٹ قبل اسی طیارے میں سوار تھے جو حویلیاں میں حادثے کا شکار ہوا، وقاص احمد پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں شام 3 بجے پشاور سے چترال پہنچے تھے۔

    مسافر وقاص نے بتایا کہ پشاور سے چترال آتے ہوئے طیارے میں دھماکا ہوا، طیارے کے بائیں ونگ میں ارتعاش شروع ہوگیا تھا، لینڈنگ ایسے ہوئی جیسےآسمان سے زمین پر پھینک دیا گیا ہو۔

    وقاص نے بتایا کہ چترال پر لینڈ کرنے سے پہلے جہاز میں دھماکا سنائی دیا اور وائبریشن (ارتعاش) شروع ہوگئی، جہاز کی لینڈنگ ایسے ہوئی جیسے کسی نے آسمان سے زمین پر پھینک دیا ہو،جس طیارے میں وقاص تین بجے چترال پہنچے وہی 3 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد کے لیے پرواز کرگیا بعدازاں یہی طیارہ سوار چار بجے تباہی کا شکار ہوگیا۔

    اگر وقاص کا دعویٰ درست ہے تو اس بات میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ حویلیاں حادثہ مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔