Tag: flight delay

  • پاکستان آنے والے مسافر دو دن سے جدہ میں محصور

    پاکستان آنے والے مسافر دو دن سے جدہ میں محصور

    جدہ : سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو نجی ائیر لائن  نے دربدر کردیا، جدہ سے اسلام آباد آنے والے مسافر دو دن سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نجی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا، مسافر جدہ میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز مسلسل 2دن سے تاخیر کا شکار ہے۔

    سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ائیر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کی رات 9 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا جو اب تک نہ ہوسکی۔

    نجی ائیر لائن 16 مارچ سے آج تک 3 بار واپسی کا وقت تبدیل کرچکی ہے، نجی ائیر لائن کی پرواز میں تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گرانے پر مجبور ہیں۔

    تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا وقت 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کاشیڈول کیا گیا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا، دوسری بار شیڈول تبدیل کرکے 18مارچ رات 10بج کر15 منٹ پر روانگی کا وقت دیا گیا تھا۔

    اس بار بھی ناکامی پر تیسری بار پھر روانگی کا وقت 19 مارچ رات 2 بج کر 50 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔ مسافروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ہوابازی سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے مذکورہ پرواز کے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے تاحال 5 مرتبہ پرواز شیڈول تبدیل کیا جاچکا ہے۔

  • پرواز کی تاخیر: پی آئی اے کے  طیارے کا بھارتی فضائی حدود کے استعمال کیلئے مقررہ وقت ختم

    پرواز کی تاخیر: پی آئی اے کے طیارے کا بھارتی فضائی حدود کے استعمال کیلئے مقررہ وقت ختم

    کراچی : پی آئی اے کی کوالالمپور جانے  والی پرواز میں خرابی کے باعث بھارتی فضائی حدود کے استعمال کے لئے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کوالالمپور جانے  والی پرواز کی تاخیر کا معاملہ طیارے میں خرابی کے باعث بھارتی فضائی حدود کا استعمال کے لئے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ پرواز روانگی کے لیے بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے دوبارہ اجازت طلب کی ہے، اجازت ملتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    اسلام آباد سے ملائشیا جانے والی پرواز میں 8گھنٹوں سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی، ذرائع نے کہا کہ پرواز پی کے 894 نے رات 1بجکر 55منٹ پر کوالالمپور روانہ ہونا تھا تاہم رات کو بوئنگ ٹرپل سیون طیارے میں فنی خرابی ہوگئی تھی۔

    پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کاؤنٹر کا گھیراؤ کیا اور پی آئی اے کےخلاف نعرے بازی کی ، جس کے بعد اے ایس ایف کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہا ہے کہ متبادل طیارے کے زریعے پرواز کوالالمپور روانہ ہوگی۔

  • کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

    کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے بحرین جانے والی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے بحرین جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    فنی خرابی دور نہ ہونے پر 2 گھنٹے سے طیارے میں بیٹھے مسافروں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کے باعث تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو بحرین روانہ کیا جائے گا۔

  • پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار، عمرہ زائرین کو شدید مشکلات

    پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار، عمرہ زائرین کو شدید مشکلات

    کراچی : پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی، عمرہ زائرین اور مسافروں کی بڑی تعداد کراچی ایئر پورٹ پر پریشان بیٹھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر کراچی ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ان کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کے باعث پرواز پی کے731روانہ نہ ہوسکی، پرواز کو شام 6 بجے جدہ روانہ ہونا تھا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی کا وقت رات ساڑھے10بجے متوقع ہے، دوپہر3بجے سے ایئرپورٹ پر موجود احرام پہنے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔ اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ مسافروں کو پرواز میں تاخیر سے متعلق اطلاع پہلے ہی دے دی گئی تھی۔

  • پی آئی اے کے آئی ٹی نظام میں فنی خرابی، دنیا بھر سے رابطے منقطع

    پی آئی اے کے آئی ٹی نظام میں فنی خرابی، دنیا بھر سے رابطے منقطع

    کراچی : پی آئی اے کا آئی ٹی سسٹم بیٹھ گیا، جس کے بعد قومی ائیر لائن کےدنیابھرسے رابطے منقطع ہوگئے، خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے آئی ٹی نظام میں فنی خرابی کے باعث دنیا بھر سے رابطے منقطع ہوگئے ، پی آئی اے کا نظام رات 12بجے سے خراب ہے لیکن لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا عملہ بارہ گھنٹے بعد بھی خرابی دور نہ کرسکا۔

    فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، اندرون اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے302تین گھنٹے ، ریاض سے کراچی آنیوالی پروازپی کے726چار گھنٹے سے زائد جبکہ لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے203تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

    پروازوں کی منسوخی سے بھی مسافروں رل گئے ہیں، پروازوں کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کر رہے ہیں، بالخصوص بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافر موجودہ صورتحال میں پی آئی اے سےشدید نالاں نظرآتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بیجنگ: شدید برفباری سے سینکڑوں پروازیں معطل

    بیجنگ: شدید برفباری سے سینکڑوں پروازیں معطل

    بیجنگ: چین میں شدید برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم جبکہ سینکڑوں پروازیں معطل ہوگئیں۔

    چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر اور مواصلاتی نظام درہم ہوگیا، کئی پروازیں منسوخ اور سینکڑوں تاخیر کاشکار ہیں ۔


    مسافر ائیرپورٹ پر جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، برف باری کے باعث بیجنگ میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی جنہیں کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفبار ی کاسلسلہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ انتظامیہ نے معمولات زندگی رواں دواں رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے اور مواصلاتی نظام بحال کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

  • دبئی: ریت کا طوفان، حدِنگاہ صفر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    دبئی: ریت کا طوفان، حدِنگاہ صفر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    دبئی: ریت کے طوفان نے فضا کو آلودہ کردیا، ہر طرف اندھیرا چھانے سے گاڑیاں ٹکرا گئیں اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    دبئی میں صبح سویرے اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا، مٹی اور ریت کے اس طوفان نے دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مٹی کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

    طوفان کی وجہ سے اسکول اور دفاتر کو بھی بند  کردیا گیا ہے، اندھیرا چھانے کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق تیزہواؤں سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، دبئی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ریت کے طوفان کے دوران بچوں اور بڑوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ریت کے طوفان کا سلسلہ رواں ہفتے برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔