Tag: Flight Disturbance

  • لاہور ایئر پورٹ پر جہازوں کو اترنے کی اجازت نہ ملی

    لاہور ایئر پورٹ پر جہازوں کو اترنے کی اجازت نہ ملی

    لاہور : پنجاب میں ہر طرف دھند کا راج ہے، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے سبب رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد فلائٹس کو معطل کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی جبکہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 کو بھی لینڈنگ سے منع کردیا گیا۔

    رن وے پر اترنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث دونوں طیارے لینڈنگ کے انتظار میں فضا میں چکر لگانے لگے، مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ ہی پر روک لیا گیا ہے، ایئر  پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کردیا جائے گا۔

  • کراچی: دھند کے باعث 2 غیر ملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

    کراچی: دھند کے باعث 2 غیر ملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ 2 غیر ملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ دھند ختم ہونے کے بعد پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق بحال کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دھند کے باعث 2 غیر ملکی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی پروازوں کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی پرواز جدہ سے کراچی آرہی تھی جبکہ سری لنکا سے کراچی آنے والی پرواز کا رخ بھی مسقط کے لیے موڑ دیا گیا تھا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، دھند ختم ہونے کے بعد پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق بحال کردیا جائے گا۔

    مجموعی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، قومی شاہراہ، لنک روڈ اور کراچی حیدر آباد موٹر وے پر شدید دھند رہی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ 200 میٹر تک محدود رہی۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان، 7 پروازوں کا رخ مختلف شہروں کی جانب موڑ دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان، 7 پروازوں کا رخ مختلف شہروں کی جانب موڑ دیا گیا

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان نے پروازوں کی آمد و رفت کو متاثر کردیا، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی 7 پروازوں کا رخ مختلف شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب فضا میں پرندوں کی اڑان کی وجہ سے پروازوں کی لینڈنگ متاثر ہوگئی، لاہور آنے والی کئی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرس سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو سیالکوٹ ایئر پورٹ اتار دیا گیا۔ طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کا رخ بھی ملتان کی طرف موڑ دیا گیا۔

    اسی طرح کچھ دیر میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کی جانے والی دبئی سے آنے والی غیر ملکی پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کا رخ پرندوں کی زیادہ اڑان کی وجہ سے موڑا گیا، حفاظتی نقطہ نظر سے یہ قدم اٹھایا گیا۔

    ترجمان کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز خالی تھی اور اس میں مسافر نہیں تھے، اسی لیے اس کو ملتان اتارا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت لاہور ایئرپورٹ سے پروازوں کو اڑان کی اجازت نہیں دی جا رہی، پرندوں کو بھگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دو روز قبل بھی پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے ایک طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے سینکڑوں مسافر بیجنگ میں پھنس گئے تھے۔ اسلام آباد سے بیجنگ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 کو بیجنگ سے ٹوکیو جانا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے اے پی یو میں فنی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پرواز اب آج پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔