Tag: Flight operation affected

  • لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    لاہور : پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔

    شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک کی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ نہ صرف ایئرپورٹ بلکہ انتظامیہ نے شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے موٹرویز کو بھی بند کردیا ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پردھند کےباعث حدنگاہ 150 میٹر رہ گئی ہے، لاہور سے مسقط، دمام، جدہ اور کراچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن معطل

    ترجمان سی اے اے کے مطابق دبئی اور سلالہ سے لاہور آنے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد اترنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ کوالالمپور اور دبئی سے آنے والی دو پروازیں بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گی جبکہ پی کے 306پی کے 307اور پی ایف148 منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تاخیرکا شکار، مسافر سراپا احتجاج، شدید نعرے بازی

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن تاخیرکا شکار، مسافر سراپا احتجاج، شدید نعرے بازی

    کراچی : پی آئی اے کا فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز3گھنٹے جبکہ ٹورنٹو کی پرواز بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار ادارے پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے308تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔

    کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے306شام سات بجے کے بجائے رات آٹھ بجے روانگی متوقع ہے، اس کے علاوہ کوالالمپور سے کراچی آنے والی پرواز بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

    کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز پی کے783بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، طیارہ کی صبح ساڑھے 3 بجے روانگی متوقع ہے، پروازوں کی روانگی میں تاخیر پر ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    علاوہ ازیں پیرس سے آنے والی پرواز پی کے750تین دن بعد بھی روانہ نہ ہوسکی، متبادل طیارہ نہ ہونے سے400مسافر3دن سے پیرس میں پھنسے ہوئے ہیں، پی آئی اے کو مسافروں کی ہوٹلنگ پر لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے میں خرابی ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

  • پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    کراچی : پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی فلائٹس متاثر ہوسکتی ہیں، جس کے پیش نظر پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں دھند اور سموگ کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث بدھ اور جمعرات کو بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آٹھ نومبر بروز بدھ کو موسم کی انتہائی خراب صورتحال کو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے650 اورپی کے651 دوگھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    لاہور سے کرچی کی دوطرفہ پرواز پی کے304 اور پی کے305 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوں گی، اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے307 اور کراچی سے لاہور کی پروازپی کے 312 منسوخ کر دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں میں ردو بدل کے متعلق بروقت مطلع کررہا ہے، مسافرو ں سے درخواست ہے کہ بکنگ کے وقت کاؤنٹر پراپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں۔

    پی آئی اے اس موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔