Tag: Flight Operation Suspended

  • لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: شدید دھند ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے اور لاہور ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ائیر پورٹ حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، لاہور موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر جو گاڑیاں موجود ہیں، انہیں قافلوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔

  • لندن ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بحال

    لندن ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بحال

    لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کچھ دیر قبل منقطع کیا گیا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی آنے کے باعث لندن کے تمام ہوائی اڈوں پرموجود پروازوں کو روک دیاگیا تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق جنوبی لندن کے ’سوان وک ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم‘کے کمپیوٹر میں فنی خرابی کے باعث فضائی آپریشن میں خلل پڑا جس کے سبب تمام ایئرپورٹس کا آپریشن معطل کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ لندن کا فضائی روٹ دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ ہے۔

  • اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد: انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،سیاسی صورتحال اور جیٹ فیول نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسروے روز بھی معطل رہنے سے مسافر کوفت کا شکار ہیں، حکومتی اداروں میں بوکھلاہٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    اسلام آباد کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا آپریشن معطل رہنے سے قومی اداروں  سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو دو دن میں جہاں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ ا وہیں مسافر بھی رل گئے۔

    کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کےتین سو اور تین سو آٹھ منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے تین سو ایک اور تین سو نو بھی منسوخ ہوگئی۔

    نجی ایئرلائن شاہین ایئر کی پرواز این ایل121 اور اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز این ایل122منسوخ کردی گئی، کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئر بلو کی پرواز201منسوخ کردی گئی۔