Tag: flight operations affected

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشیں، فلائٹ آپریشن متاثر

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشیں، فلائٹ آپریشن متاثر

    امریکا کی ریاست وسکونسن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، وسکونسن میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، گاڑیاں ڈوب چکی ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محرومی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق بینیٹو جواریز ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کے لیے معطل رہا۔

    امریکی نیشنل ویدر سروس کا بتانا ہے کہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

    دوسری جانب سے بھارت کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقے میں طوفانی بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب زومایٹو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سید فرحان کھلے نالے میں گر گیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹی کے آر کمان کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

    گڈانی کے سمندر کا پانی اچانک گلابی ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    فوڈ ڈیلیوری سید فرحان، جو سنتوش نگر کا رہائشی ہے اور گزشتہ 6 سالوں سے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے، ایک کسٹمر کو پارسل پہنچانے کے دوران نالے میں گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

    اس حادثے میں اس کا موبائل فون پانی میں بہہ گیا اور نئی بائیک جس کی وہ ماہانہ قسطیں ادا کررہا تھا خراب ہو گئی اور نالے میں پھنس گئی۔

  • پنجاب میں دھند کا راج : متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    پنجاب میں دھند کا راج : متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور : پنجاب میں شدید دھند کی صورتحال کے پیش نظر لاہور ایئرپورٹ کے چاروں طرف دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا۔

    شدید دھند کے باعث لاہور میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے کیونکہ دھند کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہوچکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث مجموعی طور پر لاہور آنے والی ایک پرواز منسوخ اور 7سے زائد دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    اس حوالے سے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کا شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز بھی شدید دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کا ٹائم ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

    فلائٹ آپریشن کی صورتحال 

    کراچی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 منسوخ ہوگئی۔ دبئی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    مشہد سے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایچ ایچ 7207 تین گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن پرواز ایس وی 739 دس گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 410 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں

    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں جس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں, سی اے اے نے مرمت کیلئے نوٹم جاری کردیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے رن وے نمبر25ایل اور7 آر کی یومیہ بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    رن وے نمبر25ایل اور7 آرکی 5 ماہ تک روازنہ بندش کے دوران مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی اےاے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے، اس دوران فلائٹ آپریشنز متبادل یا سیکنڈری رن وے پر جاری رہیں گے۔

    سول ایوی ایشن

    کراچی : رن وے کی مرمت کے دوران اسے روزانہ 2سے3گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیر تا اتوار مختلف اوقات میں رن وے کی مرمت کی جائے گی۔

    25اگست سے 23جنوری 2024 تک رن وے نمبر25ایل،7 آر کی مرمت ہوگی، مرمت کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرفلائٹ آپریشن نہیں ہوسکے گا۔

  • لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، حدنگاہ20میٹررہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک12پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے، ایئرپورٹ سے ایک پرواز کی روانگی منسوخ جبکہ5پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ آنے والی6پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حدنگاہ20میٹر تک رہ گئی۔