Tag: flight operations for Saudi Arabia

  • سفری پابندی ختم  ، سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے پی آئی اے کا بڑا اعلان

    سفری پابندی ختم ، سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کے لیے روانہ ہوں گی۔

    انتظامیہ کے مطابق پاکستان سےجانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔

  • سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن :  پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن : پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

    کراچی: پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی ، نجی ائیرلائن کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔

    گاگا نے نجی ایئرلائن سرین ائیر کو 2سال کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کیا ،ہرسال تجدید ہو گی ، نجی ائیرلائن کاسعودی عرب کیلئےفلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سےشروع ہوگا۔

    انتظامیہ نجی ائیرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتےہی پروازوں کاآغاز ہوگا ، پروازیں کراچی ،اسلام آباد لاہور اور ،پشاور سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن پہلے مر حلے میں جدہ ،ریاض کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی اور دوسرے مرحلے میں مدینہ ،دمام و دیگر شہروں کیلئےآپریشن شروع ہوگا۔

    یاد رہے دسمبر میں سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی تھی اور نجی ایئرلائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یو اے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔