Tag: flight permission

  • سعودی عرب نے پی آئی اے کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

    سعودی عرب نے پی آئی اے کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

    کراچی : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے کو القسیم کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دےدی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن سعودی عرب کے شہر القسیم کے لیے18نومبرسے پروازیں آپریٹ کرے گی
    سعودی ایوی ایشن گاکا کی اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز18نومبر کو ملتان سے القسیم کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے القسیم کیلئے ایئر بس 320طیارے آپریٹ کرےگی۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں القسیم کیلئے پروازوں کی استدعا کی تھی۔

    ترجمان پی آئی اے کا پروازوں کی اجازت سے متعلق کہنا ہے کہ القسیم میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جنہیں پی آئی اے کی پروازوں سے سفری سہولیات میسر ہوں گی، ترجمان کے مطابق پی آئی اے القسیم کے لیے ملتان اور اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

  • نجی ایئر لائن کو ملتان اور فیصل آباد سے بین الاقوامی فلائٹس کی اجازت

    نجی ایئر لائن کو ملتان اور فیصل آباد سے بین الاقوامی فلائٹس کی اجازت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئرلائن کو ملتان اور فیصل آباد سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی۔

    ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ 5 مئی کو سماعت کے بعد سنایا، عدالتی اجازت کے بعد شاہین ایئر لائن کی پرواز این ایل 678 اور این ایل 679 شیڈول کے مطابق 7 مئی کو روانہ ہوگی۔

    شاہین ایئرلائن کو انٹرنیشنل روٹس کی اجازت 8 مئی تک دی گئی ہے، اس ضمن میں عدالت میں اگلی سماعت 8 مئی کو ہوگی۔

    شاہین ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انصاف ملنے پر وہ سندھ ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں۔

    شاہین ایئر لائن کی ملتان اور فیصل آباد سے انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز بالترتیب 23 مئی اور 2 مئی سے ہونا تھا لیکن سول ایوی ایشن نے ان پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی جس پر شاہین ایئرلائن نے پابندی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

    ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر لائن کو بند کی گئی فلائٹس کو اڑانے کی اجازت دے دی لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئے اجازت نامہ سے ایئر لائن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی وقت کے مطابق دی جانے والی اجازت سی اے اے اور انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ کے بھی خلاف ہے، سی اے اے کی جانب سے ملنے والی اجازت سے رات 12 بجے کے بعد 8 مئی شروع ہونے سے پرواز آپریٹ کرنے میں مشکلات ہوں گی۔