Tag: flights-canceled

  • کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

    کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

    کینیڈا کے بیشتر حصے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا۔امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

    اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    ایران میں دو برطانوی شہری گرفتار، نام سامنے آگئے

    ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

  • آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اج دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، اور 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ تا ملتان پرواز پی اے 871 کو کراچی اتار لیا گیا، جب کہ پی آئی اے کی ابوظبی ۔ پشاور پرواز پی کے 218 اور پی آئی اے کی دبئی ۔ پشاور پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

    نجی ایئر لائن کی شارجہ تا اسلام آباد پرواز ای آر 407، مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد اور ریاض کے درمیان نجی ایئر کی پرواز ای ار 807 اور 808 منسوخ ہو گئی، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئی۔

    لاہور سے دبئی کے لیے پرواز ای آر 724 اور نیننگ وائی جی 9147 بھی منسوخ ہو گئی ہے، نجی ایئر کی ملتان سے دبئی کے لیے پی اے 811 منسوخ کر دی گئی، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

    لاہور میں دھند کی شدت برقرار ہے جس سے پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، سرین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 522 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، سرین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 1822 کی آمد میں بھی 14 گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔

    سرین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 1821 بھی چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے، جب کہ سرین ایئر کی کراچی جانے والی پروازای آر 523 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

  • ترکی میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج، پروازیں بند

    ترکی میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج، پروازیں بند

    استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، استنبول ایئرپورٹ کو بند کرکے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کی چھت گرگئی۔

    حدنگاہ انتہائی کم ہونےپرمختلف شاہراہوں کوبندکردیاگیا، اس کے علاوہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے پرمختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

    ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔

    برفانی طوفان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ہے، استنبول ایئرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں برفباری میں پھنسے ہزاروں افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ملکی و غیر ملکی 19پروازیں منسوخ ، 5 تاخیر کا شکار

    ملکی و غیر ملکی 19پروازیں منسوخ ، 5 تاخیر کا شکار

    کراچی : عالمی جان لیوا وبا کورونا وائرس کے باعث قومی ایئر لائن سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں 20 فیصد محدود کردیں

    کورونا وائرس کے سدباب کے لئے محدود فلائٹ آپریشن کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہے، ملکی وغیر ملکی 19 پروازیں منسوخ جبکہ پانچ تاخیر کا شکار رہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازیں 20فیصد تک محدود کردی گئی ہیں۔

    جن پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714، پی آئی اے کی شارجہ سے آنے والی پرواز 186اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 24 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ قطر ائیر ویز کی دوھا سے لاہور آنے والی پرواز 62، سیرین ائیر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز523، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز141، مسقط سے لاہور آنے والی پرواز343 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز306، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز316، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز307، ائیر بلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے412 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

    دیگر منسوخ کی جانے والی پروازوں میں پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 20، ترکش ائیر لائن کی لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے715، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے313 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اتحاد ائیر لائن کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز244، قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوھا جانے والی پرواز کیو آر629، سیرین ائیر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز723، لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے344 بھبی منسوخ کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا، جان لیوا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں زیادہ ترایئر پورٹس پر کام کرنے والے ویجیلنس، ایئرپورٹ سروسز اوربرج آپریٹرز شامل ہیں۔

  • موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

    موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

    کراچی : موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کیلئے دوطرفہ11پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ چند پروازوں کو مسافروں کی کمی کی وجہ سے دیگر پروازوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی قومی ایئرلائین کی 11پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی دوطرفہ تین پروازیں پی کے605،606اور607،اسلام آباد سے ژوب کی دوطرفہ پروازیں پی کے689اور690منسوخ کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی دو پروازیں پی کے368اور372منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ سکھر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے692منسوخ کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں طوفانی بارش کا امکان

    بین الاقوامی پروازوں میں اسلام آباد سے بارسلونا جانے والی پرواز پی کے769منسوخ کی گئی ہے، اسلام آباد سے چترال جانے والی والی پرواز پی کے660اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے661 منسوخ کی گئی ہیں۔

  • ترکی میں شدید برفباری،سوا لاکھ سے زائد مسافر متاثر

    ترکی میں شدید برفباری،سوا لاکھ سے زائد مسافر متاثر

    استنبول: ترکی میں جاری شدید برفباری سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث 300 سے زائد مسافر استنبول میں پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،  جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،   پچھلے تین روز سے ہونے والی برفباری کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین روز سے پاکستان سے آنے والی 8 پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

    برفباری کے باعث عمارتیں، گلیاں، سڑکیں گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں ہیں۔

    is

    turkey-2

    موسم کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرپورٹ حکام نے تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دئیے ہیں کیونکہ رن وے پر موجود برف دوران لینڈنگ کسی بڑےحادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    is2

    حکام کے مطابق اب تک 16انچ برفباری ریکارٖڈ کی گئی ہے اور شدید موسم کی وجہ سے باسفورس کی بندرگاہ کو بھی کشتی رانی کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    tukery

    تاہم محکمہ موسمیات نے برف باری آئندہ چند روز تک جاری رہنے اور درجۂ حرارت میں مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔