Tag: Flights from Pakistan to Canada

  • کینیڈا جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کینیڈا جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کینڈا اور پاکستان سے کینیڈا کے درمیان مسافروں کی ہوائی سہولیات کے پیش نظرجلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ یہ بات زارا ائیرویز کے سی ای او سید قلی نے کہی۔

    سید قلی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس ضمن میں کوشیش جاری ہیں، فضائی سفر کی سہولت کے لئے کمپنی نے کینیڈا کی سول ایوی ایشن اور کینڈین ائیر ٹرانسپورٹ کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہے ہیں، کوشش ہے رواں سال کے آخر تک جلد ہی فضائی آپریشن کا آغاز کریں۔

    کینیڈا

    سید قلی نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ڈائریکٹ فلائٹس لینا چاہتی ہے جو ہم فراہم کریں گے، دو بوئینگ 777لانگ رینج طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے اور سول ایوی ایشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے، جس میں ائیرلائن میں کوڈ شئیرنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے اقدامات کے ضمن میں ایک کینیڈین سرمایہ کار گروپ نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔