Tag: floating hotel

  • مصر : دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل ڈوبنے لگا

    مصر : دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل ڈوبنے لگا

    قاہرہ : مصر میں دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا، ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ سال مئی میں ختم ہو گیا تھا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا ہے، وزارت سیاحت اور نوادرات کا کہنا تھا کہ ہوٹل دریائی نیویگیشن کوریڈور سے گزرتے ہوئے ٹکرا گیا، جب وہ قاہرہ سے لکسر گورنری کی جانب جا رہا تھا۔

    سیاحتی سرگرمیوں کی وزارت کے سربراہ محمد عامر نے بتایا کہ ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ مئی میں ختم ہو گیا تھا، مصری عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہوٹل قاہرہ کے جنوب میں واقع ہیلوان کے علاقے میں ایک ورکشاپ میں موجود تھا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پل سے ٹکرانے کے باعث تیرتے ہوئے ہوٹل میں دراڑ آنے سے اس کی پہلی منزل میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

    ہوٹل کے کپتان نے اسے زمین پر لنگر انداز کیا تاکہ نیوی گیشنل چینل میں بحری نقل و حرکت میں خلل نہ پڑے اور عملے کے ارکان اترجائیں۔

    عہدیدار کے مطابق استغاثہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس حوالے سے ضروری اقدامات کے لیے فلوٹنگ ہوٹل کی مالک کمپنی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جارہی ہے۔

  • دبئی : ساحل پر تیرنے والا جدید اور پرآسائش لگژری ہوٹل

    دبئی : ساحل پر تیرنے والا جدید اور پرآسائش لگژری ہوٹل

    دبئی میں جدید طرز کے لگژری ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے جو سال2023میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا پانی پر تیرنے والے ہوٹل کی تیاری کا کام اب آخری مراحل میں ہے۔

    کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے نام سے یہ ہوٹل ایک تیرتی عمارت کے طور پر کھلے گا اس پرآسائش ہوٹل میں کمروں کی باقاعدہ بکنگ سال 2023سے شروع ہوگی۔

    جمیرہ بیچ روڈ پر دبئی کی خاص مسحور کن ساحلی پٹی پر لنگر انداز یہ ہوٹل آنے والے معزز مہمانوں کو156 کمروں اور سوئٹ میں طعام و قیام کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔

    دبئی کی روایت کے مطابق کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے پرتعیش ریستوران یہاں آنے والوں کی مہمان نوازی میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ یہ منصوبہ یہاں کی شاندار سیاحتی صنعت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

    پانی پر تیرنے والے اس خوبصورت محل کی مرکزی عمارت کی ساخت چار حصوں پر مشتمل ہے جو شیشے کے اہرام سے جُڑی ہوئی ہے، یہ لگژری عمارت فائیو اسٹار ہوٹل کا منظر پیش کرتی ہے۔

    کیمپنسکی گروپ کے سی ای او برنولڈ شروڈر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو سال2023کے بعد دبئی میں اس طرح کا پہلا منصوبہ پیش کرنے پر فکر محسوس کرتے ہیں۔