Tag: flood in punjab

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے۔

    اس سلسلے میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

    ریلیف کیمپس کی نگرانی انتظامی افسران کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مویشیوں کیلئے چارے اور ونڈے کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یاتکلیف کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔

    کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پردنیا کی خاموشی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔

    بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کےلئے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ،کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

  • سیلاب سےتحفظ کیلئےچھوٹےڈیم تعمیرکیئےجائیں،الطاف حسین

    سیلاب سےتحفظ کیلئےچھوٹےڈیم تعمیرکیئےجائیں،الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ سیلابی ریلوں سے جانی نقصان کو بچانے کےلیے بلا تاخیرچھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔

    الطاف حسین نےملک میں سیلابی صورتحال پر بیان دیتے ہوئےکہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے چھوٹ ڈیم بنائےجائیں،ڈیمز کی تعمیر کےلیےاپنےماہرین بھی پیش کرنے کو تیار ہیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر نہیں کی گئی،عوام کے تحفظات کی بنیاد پر کالا باٖغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں بڑے ڈیموں کی مخالف نہیں ہے،الطاف حسین نےکہا کہ بغیر اجرت کے اپنے ماہرین کی خدمت غیر مشروط طور پرپیش کرنےکو تیار ہیں بلا تاخیر ڈیموں کی تعمیر کا کام عمل میں لانا چاہیے۔

  • حکومت صبر سے کام لے، الطاف حسین

    حکومت صبر سے کام لے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اوروہ اپیل کرتے ہیں کہ حکومت ابھی بھی صبرو تحمل کام لے ۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔حکومت نے بہت صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اس صبر پر تعریف کی مستحق ہے

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو قانون کاسہارہ تولینا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سیلاب سے دربدر ہوگئے ہیں،جن کے گھرتباہ ہوئےان سے ہمدردی کااظہارکرتاہوں۔سیلاب کے بعد لوگوں کو مدد اورسہارے کی ضرورت ہے۔،

    انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریکِ انصاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس وقت مشکل میں ہے اوراس مصیبت کی گھڑی میں دونوں جماعتوں کو دھرنے مؤخر کردینے چاہئیں۔

  • ہیڈ پنجند پرہنگامی حالت،400جوان اور 30کشتیاں روانہ

    ہیڈ پنجند پرہنگامی حالت،400جوان اور 30کشتیاں روانہ

    جھنگ : سیلاب نے جھنگ کا رخ کرلیا ہے، ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا ہے،  ہیڈ پنجند پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور فوج کے چارسو جوان اور تیس کشتیاں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

    سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچاتا آگے بڑھ رہا ہے، احمد پور سیال کے قریب دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درچے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ نو ہزار چارسو کیوسک ہے  جبکہ ہیڈ پنجند پر ہنگامی حالت نافذ کر کے فوج کے چار سو جوان اور تیس کشتیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    جھنگ کے علاقے موضع وجھلانا کے قریب بند میں شگاف پڑنے سے سیلابی ریلا بکھر روڈ پر آگیا ہے، سیلابی پانی بھوانہ شہر میں داخل ہونے سے چنیوٹ اور بھوانہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    دریائے جہلم سے ملحقہ پیالہ بند میں تریموں کے مقام پر شگاف پڑ گیا ہے اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جلال پور بھٹیاں میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی زیرآب آگئی جبکہ حافظ آباد کے دو سو دیہات سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں۔

      دریائے چناب نے کوٹ مومن کے بیالیس دیہات کو پانی پانی کر دیا ہے۔