Tag: flood in river

  • امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے متاثرینِ سیلاب کیلئے مدد کی درخواست کی تو بھرپور امداد کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد انفرااسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کے لئے مدد نہیں مانگی۔

    انکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے مدد کی درخواست کی تو امریکا متاثرین کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرمیں سیلاب میں گھیرے افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کو جو پیش کش کی گئی وہ خوش آئند ہے۔

    دونوں ملک براہ راست رابطوں سے باہمی مسائل حل کرسکتے ہیں، امریکا پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔

  • پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ

    پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ، فلڈ فارکاسٹنگ

    پنجاب : سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ پانچ سے سات ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    سیلاب کی اطلاع دینے والے محکمے فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جہلم اور دریائے ستلج میں بھی پانچ سے سات ستمبر تک اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، محکمے کے مطابق بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث دریائوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے حکومت ان دریاؤں کے قریبی علاقوں کو سیلاب سے بچاؤ کےلیے ممکنہ اقدامات کرے۔