Tag: flood relief operation

  • خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

    پشاور: خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں فلڈ ریلیف آپریشن کاساتواں روز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کور آف انجینئرز کے دستے راستے کھولنے اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ملبے سے زخمیوں، لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف عمل ہے۔

    پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسکیو تک پاک فوج کا ریسکیو مشن جاری رہے گا۔

    تھوڑی دیر کی برسات، حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع

    حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا، شہر کے اطراف میں موجود پہاڑیوں سے آنے والا پانی لطیف آباد میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہسار کے پہاڑیوں سے آنے والا پانی لطیف آباد کے علاقے میں داخل ہوگیا ہے، لطیف آباد 11 نمبر کے مہر علی سوسائٹی میں پانی داخل ہوا، اہل علاقہ نے بتایا کہ پانی کو نہیں روکا گیا تو مہر علی سوسائٹی، جناح کالونی و دیگر علاقے ڈوب جائیں گے۔

    علاقہ مکین کا مزید کہنا تھا کہ ایریا میں مسلسل بجلی منقطع ہے، بجلی کی مسلسل بندش کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی۔

    کراچی میں بھی بارش کے بعد شہر کا برا حال ہے، منگل کے روز شروع ہونے والی بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں بند ہونے والی بجلی تین روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔

    گزشتہ دنوں بارش کے بعد پورا شہر سوئمنگ پول کا منظر پیش کرتا دکھائی دیا جس میں انسان اور گاڑیاں تیرتے دکھائی دیے تو وہیں بارش کے ساتھ حسب معمول کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے وسیع علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔

    کراچی میں بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بُری طرح متاثر

    بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 160 فیڈرز تاحال بند ہیں۔ روشنیوں کا شہر کہلانے والے کراچی کے کئی علاقے تین روز سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔