Tag: flood warning

  • نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    نیو یارک سٹی کے اطراف میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے سبب ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک، نیو جرسی اور کنیٹیکٹ سے گزرنے والا طوفان سُست رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے اور وہاں بارشیں ابھی مزید کچھ گھنٹے جاری رہیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے خطرے کے باعث نیو جرسی کے گورنر فِل مرفی نے ہنگامی صورتِ حال ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

    مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ میساچیوسٹس سے لے کر ورجینیا تک سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ پانی کے چڑھاؤ میں 2 سے 3 انچ فی گھنٹہ اضافہ ہو رہا ہے۔

    امریکا کے ایسٹ کوسٹ میں ہوا میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہوا بھی کم چل رہی ہے جس کی وجہ سے طوفان ایک ہی جگہ پر معمول سے زیادہ دیر تک اٹکا ہوا ہے۔

    ٹرمپ کا سیلابی مقامات کا دورہ:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ریاست ٹیکساس میں سیلابی مقامات کا دورہ کیا، اور مقامی حکام کی تعریف کی، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی حکام شہریوں کو سیلاب کے سلسلے میں بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ، 11 جولائی کو ٹیکساس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور وہاں ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی، انھوں نے کہا یہ امریکی تاریخ کا بد ترین سیلاب تھا جس میں انتظامیہ نے بہترین کام کیا، میں ان کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیلاب خوف ناک تھا، اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلے کبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی، انتظامیہ نے فرائض کو بہترین انداز میں انجام دیا ہے، کوسٹ گارڈز نے 169 بچوں کی جان بچائی، ابھی بھی بہت سے بچے لا پتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔

    سعودی عرب: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر نے دورے کے موقع پر ریاستی اور مقامی حکام کی بھرپور تعریف کی، اس کے باوجود کہ مقامی حکام شہریوں کو اس حوالے سے بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے کہ پانی کی ایک مہلک دیوار ان کی طرف چلی آ رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی حکام پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

  • بارشوں کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

    بارشوں کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

    لاہور: دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی ، سیلابی ریلہ آج دن 2 بجے سے رات ایک بجے تک مرالہ سے گزرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

    دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ، فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر 2 سے 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا ، سیلابی ریلہ آج دن 2 بجے سے رات ایک بجے تک مرالہ سے گزرے گا۔

    ایف ایف ڈی کا مزید کہنا تھا کہ خانکی ہیڈورکس پر سیلابی ریلہ 13 جولائی کی رات 12سے شام 6 بجے تک متوقع ہے جبکہ قادر آباد ہیڈورکس پر صبح 6بجے سےرات 12بجے تک سیلابی ریلہ گزرے گا۔

    فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےچناب میں گرنےوالےنالوں میں 12 سے13جولائی تک اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے ک اونچے درجے کے سیلاب کےنقصان سے بچاؤ اور دریا کے کنارے آباد افراد کی منتقلی کے اقدمات کیے جائیں ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان عمان کے شہرصلالہ سے550ناٹیکل میل دور ہے، طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، لہٰذا ماہی گیرچھوٹی کشتیاں کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ چار روز قبل خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا تھا، اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت اور اُس کا رخ 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

    اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے ’لوہان‘ کا نام دیں گے، ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اور دادو میں فلڈ وارننگ جاری

    گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اور دادو میں فلڈ وارننگ جاری

    حیدرآباد: سیلاب کی بے رحم موجیں سندھ کی جانب بڑھنےلگیں، گھوٹکی، سکھر،حیدرآباد، بدین،لاڑکانہ اوردادو میں فلڈوارننگ جاری کردی گئی۔

    سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کردی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کراچی ، سکھر ، حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کے مثاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    کمنشر سکھر کے مطابق سکھر ریجن میں دریائے کو سندھ تین مقامات سے حساس قرار دیا گیا ہے سیلابی صورتحال کے باعث چھ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، چوبیس اور پچیس جولائی کو بڑا سیلابی ریلا دریائے سندھ کمشور ، روہڑی اور حیدرآبا سے ہوتا ہوا گزرے گا۔

    جس کے پیش نظر آئندہ دور وز میں کچےکے علاقے سے آبادیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا جائے گا، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ضلع میں پچاس پچاس ریلیف سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

      دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث گھوٹکی کے دیہاتوں میں سیلاب داخل ہوگیا ہے، جس میں سہنوجوگی، اسماعیل چاچڑ، جاڑو شیخ، دوست محمد چاچڑ اور دیگر گاؤں شامل ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تاحال ریلیف کا کام نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث متاثرہ دیہاتیوں نے اپنی مدد کے تحت مویشی کچے سے پکے کی جانب منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔

      دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث پانی نے روہڑی شہر کی حفاظتی دیواروں کو کاٹنا شروع کردیا ہے، جس سے شہری علاقوں میں شدید خطرات کا خدشہ ہے۔

  • بلوچستان میں بھی فلڈ وارننگ جاری

    بلوچستان میں بھی فلڈ وارننگ جاری

    کوئٹہ : بلوچستان میں بھی فلڈ وارننگ جاری کردیا گیا ہے، سدرن کمانڈ کی جانب سے وارننگ جاری کئے جانے پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے قبل از وقت اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ جعفرآباد ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی،  صحبت پور اور نواحی علاقوں میں سیلاب آنے کے امکانات کے پیش نظر سدرن کمانڈ نے فلڈ وارننگ جاری کردیا ہے۔

    جس کے بعد صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو قبل اَز وقت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ایری گیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیلاب کے خطرات اور بعد ازسیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹینٹ اور خوراک کی اشیاء کی کمی ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبے کی فوری مدد کرتے ہوئے اقدامات کرے۔