Tag: Floor Mills

  • گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    کراچی : گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمتوں میں8روپےکمی ریکارڈ ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں مزید دو روپے کمی کے بعد63روپے فی کلو ہوگئی، حکومت کی جانب سے فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی فلور ملز نے قیمتوں میں کمی نہیں کی فلور ملز کا فائن آٹا74روپے کلواور ڈھائی نمبرآٹا70روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    سرکاری نرخ 55روپے فی کلو پرمارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ آٹا چکیوں کو کم مقدارمیں گندم فراہمی پر قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 129آٹاچکیوں کو16ہزار بوری یعنی12سو ٹن گندم فراہم کی گئی، 129آٹاچکیوں کی ماہانہ ضرورت 20ہزارٹن ہے۔

  • سندھ حکومت اور فلورملز مالکان کی رسہ کشی، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    سندھ حکومت اور فلورملز مالکان کی رسہ کشی، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    کراچی: صوبائی حکومت اور فلور ملرز مالکان کی رسہ کشی کے باعث سندھ کے عوام ماہ صیام میں بھی مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستا آٹا خریدنے کی سہولت میسر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے عوام کو آٹے کی خریداری پر ریلیف دیا جس کے بعد دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی۔

    اطلاعات ہیں کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں رمضان پیکج کے تحت عوام کو آٹے کی خریداری پر ریلیف دیا جائے گا تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس طرز کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل چند فلور ملز مالکان نے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ رمضان ریلیف پیکج کا اعلان نہ کریں، جس کے بعد حکومت کی جانب سے کسی ریلیف پیکچ کا اعلان دیکھنے میں نہیں آیا یہی وجہ ہے کہ سندھ میں تاحال 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 340 روپے قائم ہے۔

    اس ضمن میں پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے سندھ حکومت کو مورودِ الزام ٹہھراتے ہوئے بتایا کہ حکومت رمضان المبارک میں ریلیف پیکج کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے اور اس بہتی گنگا میں چند فلور ملز مالکان بھی ہاتھ دھو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومتوں کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت عوام کو 25 روپے فی کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے مگر سندھ حکومت اس طرح کے اقدامات کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہے۔

    فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندے محمود مولوی کے مطابق بلوچستان حکومت بھی آئندہ  دو تین روز میں رمضان ریلیف پیکچ کا اعلان کردے گی جس کے بعد ملک کے تینوں صوبوں میں عوام کو 25 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت عوام کو ریلیف پیکج دینا چاہتی ہے تو کئی فلور ملز مالکان سستا آٹا 25 روپے فی کلو فروخت کرنے پر رضا مند ہیں جبکہ جن لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی ہوئی ہے وہ رمضان پیکج دینے کے حق میں نہیں ہیں۔