Tag: Florida Shooting

  • فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

    فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی کی رہائشی عمارت میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ہنگامی حالات کے تحت علاقے کے تمام اسکول فوری طور پر بند کردئیے گئے۔

    وقوعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق پاناما سٹی میں 50 سے 100 گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

    امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

    یاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پولیس حراست میں بیان دیا کہ ’میں نے کچھ اسٹوڈنٹس جو میری پسندیدہ تھے انہیں بھاگا دیا کہ تاکہ وہ میری کہانی سنا سکے‘۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈیمیٹریوس پیگورٹز کو عدالت میں پیش کردیا تھا، مقدمے کی سماعت کے دوران مذکورہ طالب علم پر عدالت نے جمعے کے روز اسکول میں 10 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچرز کومسلح کرنے کی تجویز دے دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچرز کومسلح کرنے کی تجویز دے دی

    واشنگٹن : دنیا کو تخفیف اسلحہ کا درس دینے والے ملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچروں کوجدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے بچوں کے والدین اور زخمی ہونے والے بچوں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں ٹرمپ نے واقعے کی پرزور مذمت کی اور ہلاک طلبا کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔

    اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بندوق کلچر کےفروغ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراساتذہ جدید اسلحہ سے لیس ہونگے تو مستقبل میں فلوریڈا ہائی اسکول جیسے سانحات رونما نہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلحہ قوانین کےحوالے سے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن گن رائٹز کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی ان کی جماعت مکمل حمایت کرے گی ۔


    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجاََ لیٹے رہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کےعلاقے پارک لینڈ میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نکولس کروز کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد اسکول کے باہر واقع گراؤنڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بچہ اور استاد اپنے آپ کو غیرمحفوظ نہ سمجھے۔

    فائرنگ کے واقعے پر امریکہ میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں ہے۔


    اورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 12 جون 2016 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2015 کو امریکی ریاست اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔