Tag: Florida woman

  • دل دہلا دینے والا واقعہ، معمر خاتون کی لاش فریج میں رکھ دی گئی

    دل دہلا دینے والا واقعہ، معمر خاتون کی لاش فریج میں رکھ دی گئی

    امریکی ریاست میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں معمر خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش فریزر میں رکھ دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا، سیبسٹین پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ تیرانوے سالہ خاتون کی لاش گھر کے فریزر میں کیسے شفٹ کی گئی؟۔

    پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ پڑوسی نے پولیس کو ہوسکنز کی طبی جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا تھا گھر پہنچے تو گیراج میں موجود فریزر میں یہ دل خراش منظر دیکھنے کو ملا۔

    پولیس نے ہفتہ کو پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک متعلقہ پڑوسی نے اس دن پولیس کو ہوسکنز کی فلاح و بہبود کی جانچ کے لیے بلایا کیونکہ معمر خاتون طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں اور کسی کے رابطے میں نہ تھی، تشویش ہونے پر پولیس حکام کی مدد لی گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ مذکورہ معمر خاتون کے شہر سے باہر رہائش پزیر شخص سے رابطے میں کامیاب رہے جس کی مدد سے ان کے گھر تک رسائی حاصل کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر میں ایک اور دلخراش منظر دیکھنے کو ملا جہاں چونسٹھ سالہ خاتون کو ریسکیو کیا گیا، جس کی شناخت ہوسکنز کی بیٹی سے ہوئی فوری طور پر نام معلوم نہیں ہوسکا، خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے کچھ عرصے سے اپنی ماں کو نہیں دیکھا۔

    علاقہ مکینوں نے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیبسٹین فلوریڈا کے مشرقی ساحل پر ویرو بیچ کے شمال میں واقع ہے۔

  • جس سے ہمدردی کرو اس کے شرسے بچو

    جس سے ہمدردی کرو اس کے شرسے بچو

    تالاہاسی: امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون کو کتے سے ہمدردی مہنگی پڑگئی، کتے نے خاتون کو کاٹ کھایا۔

    تفصیلات کے مطابق سبرینا ڈین نامی خاتون کو ایک ماہ قبل زیوس نامی کتا محلے میں آوارہ گھومتا ہوا ملا۔ جانوروں سے محبت کے سبب خاتون اسے گھر لے آئی جو ایک ناخوش گوار تجربہ ثابت ہوا۔

    خاتون کےگھر میں پہلے ہی دو چھوٹے کتے ، ایک بلی اور چند پرندے موجود تھے جبکہ زیوس 90 پاؤنڈ وزن کا حامل بل ڈاگ نسل کا کتا تھا۔

    جانوروں کے ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروانے کے لیے خاتون اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی تو معلوم ہوا کہ اسے مائیکرو چپ لگی ہوئی ہے۔

    چپ سے پتا چلا کہ اس کا مالک پیرو منتقل ہوگیا تھا اور کتے کو اپنے دوست کو سونپ گیاتھا۔ مالک کے دوست سے رابطہ ہوا تو اس نے زیوس کے فرار سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور درخواست کی ڈین کچھ دن اسے اپنے پاس رکھ لے۔

    سبرینا ڈین نامی خاتون نے بتا یا کہ کتے کا رویہ شروع میں بہت اچھا تھا ، وہ بہت پیارا تھا۔ اچانک ایک دن اس کا رویہ تبدیل ہوا اور اس نے خاتون کی بلی کو ہلاک کردیا۔

    خاتون کو اس واقعے سے بےپناہ صدمہ پہنچا لیکن پھر بھی انہوں نے زیوس کو گھر میں رکھا لیکن دو دن بعد ہی صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔

    زیوس نے ان کے چھوٹے کتے پر حملہ کیا اور جب انہوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو اس کتے نے خود پر مہربانی کرنے والی خاتون کو بھی نہ بخشا۔

    گھرمیں لگے کیمرے کی فوٹیج سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا خاتون کا بازو پکڑ کربھنبوڑ ررہا ہے اوپنجوں سے زخم مار رہا ہے۔ خاتون نے اپنے والد سے مدد طلب کی۔

    خاتون کے والد نے جھاڑو سے کتے کو مارا یہاں تک کہ اس نے بازو کو چھوڑدیا۔ اس واردات کے بعد اینیمل کنٹرول آفیسر کو طلب کیا گیا ،جو کتے کو زہر کا انجکشن دینے کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے۔

    زیوس تو چلا گیا لیکن سبرینا ڈین کے جسم پر کئی گہرے زخم چھوڑگیا جن کے علاج اور اسکن گرافٹ کے لیے خاتون کو دولاکھ امریکی ڈالر ز کی ضرورت ہے، انٹرنیٹ پر ان کی مدد کے لیے ایک ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی قائم کیا گیا ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ اس کتے نے انہیں بے پناہ دکھ اور تکلیف لیکن پھر بھی وہ اسکے لیے ہمدردی محسوس کرتی ہیں اور جب بھی اس کی یاد آتی ہے وہ دل گرفتہ اور آب دیدہ ہوجاتی ہیں۔