Tag: florida

  • گم شدہ بچے کی لاش مگرمچھ کے جبڑوں سے مل گئی

    گم شدہ بچے کی لاش مگرمچھ کے جبڑوں سے مل گئی

    فلوریڈا: امریکا میں ایک گم شدہ بچے کی لاش دو دن بعد مگرمچھ کے جبڑوں سے مل گئی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے ننھے 2 سالہ بچے ٹیلن موسلے کی لاش کافی تلاش کے بعد جھیل میں مگرمچھ کے جبڑوں سے مل گئی، سینٹ پیٹرزبرگ پولیس نے بتایا کہ بچے کی والدہ کو اس کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا تھا اور بچہ لاپتا ہو گیا تھا۔

    پولیس چیف انتھونی ہولوے کے مطابق ٹیلن موسلے دو دن سے لاپتا تھا، بچے کے والد 21 سالہ تھامس موسلے پر شبہ ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی 20 سالہ پشون جیفری کو چاقو کے متعدد وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تھامس موسلے کے ہاتھوں اور پیروں پر کٹ کے نشان تھے جس کے لیے انھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ 2 سالہ لڑکے کو بڑی شد و مد کے ساتھ تلاش کیا جا رہا تھا، اور کھوجی کتوں، غوطہ خور ٹیموں اور ڈرون کی مدد بھی لی گئی، تلاش کے لیے امبر الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق آخر کار جمعے کو اپارٹمنٹ کمپلیکس سے چند میل کے فاصلے پر ایک جھیل پر ننھے بچے کو تلاش کرنے والے افسران نے ایک مگرمچھ کو منہ میں کسی چیز کے ساتھ دیکھا، تو قریب سے دیکھنے پر انھیں احساس ہوا کہ یہ ایک بچے کا جسم ہے، ایک جاسوس نے جھیل میں مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اور بچے کی لاش نکالی گئی۔

    لڑکے کی موت کی وجہ کا تعین طبی معائنے سے کیا جا رہا ہے، جب کہ اس کے والد تھامس موسلے پر اس کی ماں کے قتل میں فرسٹ ڈگری قتل کے دو الزامات عائد کیے جائیں گے۔

  • بزرگ کی دریا میں اتر کر مگر مچھ کو ہاتھ سے کھانا کھلانے کی خطرناک ویڈیو وائرل

    بزرگ کی دریا میں اتر کر مگر مچھ کو ہاتھ سے کھانا کھلانے کی خطرناک ویڈیو وائرل

    یوں تو ہر انسان مگر مچھ سے خوفزدہ رہتا ہے لیکن دنیا میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو اس خطرناک جانور کو پالتے ہیں، تاہم ایک امریکی شخص نے انوکھی حرکت کر کے ایسے لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا مرکز بھی بن رہی ہے۔

    ریاست فلوریڈا سے سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک جوڑا ندی میں بیٹھ کر فرصت کے لمحات گزار رہا ہے۔

    اس دوران مرد جس کی شناخت بچ کے نام سے ہوئی، ہاتھ میں کھانے کی چیز دکھا کر مگر مچھ کو قریب بلاتا ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے کھلاتا ہے۔

    مگر مچھ کے دور جانے کے بعد وہ کھانے کا ایک ٹکڑا پانی میں بھی پھینکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Only In Florida (@onlyinfloridaa)

    یہ عمل نہ صرف خطرناک بلکہ غیر قانونی بھی ہے جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی بلکہ متعلقہ حکام بھی حرکت میں آگئے۔

    اس سے چند دن قبل فلوریڈا میں ہی ایک بزرگ خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کیا تھا جو دریا کنارے کتے کو ٹہلانے لائی تھیں۔

    مگر مچھ نے اچانک پانی سے نکل کر خاتون کے پاؤں پر جھپٹا مارا اور انہیں کھینچ کر پانی میں لے گیا تھا جس کے بعد حکام نے ایک بار پھر خطرناک جانور سے متعلق ہدایات جاری کی تھی۔

  • کافی پینے، نہانے اور اچھی نیند کے لیے ڈکیت گھر میں گھس آیا

    کافی پینے، نہانے اور اچھی نیند کے لیے ڈکیت گھر میں گھس آیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ڈکیت نہانے اور اچھی نیند کے لیے کرائے کے لیے خالی ایک گھر میں گھس گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کرائے کی جگہ کا غلط استعمال کیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ایک شخص اچھی کافی پینے، سونے اور نہانے کے لیے ایک خالی گھر میں گھس گیا، اسکیمبیا کاؤنٹی پولیس نے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ خبر تصویر کے ساتھ شیئر کی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 29 سالہ زکری سیت مرڈوک نے نجی ملکیت کے قانون کی خلاف ورزی کی، گھر کے دروازے کا شیشہ توڑا، غیر قانونی طور پر کسی اور کے گھر میں گھسا اور وہاں باتھ ٹب استعمال کیا، بیڈ روم میں سویا، اور ایک مگ میں کافی بنا کر پی۔

    پولیس کے مطابق گھر میں گھسنے والے شخص نے باورچی خانے کے ڈسٹ بن میں دیگر کچرے سمیت بس کا ٹکٹ بھی پھینکا۔

    بعد ازاں، اسی شام پولیس کو ایک اور بلاک میں ڈکیتی کی اطلاع ملی، مقامی لوگوں نے جس شخص کا حلیہ بتایا وہ زکری مرڈوک کا تھا، پولیس نے بعد میں اسے چوری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔

  • فلوریڈا میں تباہ کن سمندری طوفان : فضائی مناظر نے دل دہلا دیئے

    فلوریڈا میں تباہ کن سمندری طوفان : فضائی مناظر نے دل دہلا دیئے

    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں آنے والے تباہ کن آئی این سمندری طوفان اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہیاں مچا دیں، جس کا مشاہدہ فضا سے لیے گئے مناظر سے بخوبی کیا جاسکتا ہے۔

    Photos: Hurricane Ian pounds Florida, leaves millions in the dark | Weather  News | Al Jazeera

    آئی این سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقے زیرآب آگئے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اب تک کی رپورٹ کے مطابق کئی لاکھ سے زائد مکانات اور مارکیٹوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔

    Which Florida hurricanes were the deadliest and costliest?

    اس تمام صورتحال میں خود کو سپر پاور کہلوانے والا ملک امریکا اپنی جنوبی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے سامنے بےبس و لاچار دکھائی دے رہا ہے۔

    Which Florida hurricanes were the deadliest and costliest?

    موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پچاسی ہوگئی ہے، فلوریڈا میں اکیاسی اور نارتھ کیرولائنا میں چار اموات رپورٹ ہوئی جبکہ ملکی معیشت کو کئی ارب ڈالرز کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

    2022 Atlantic hurricane forecast: NOAA predicts 7th straight above-average storm season

    آنے والے تباہ کن طوفان کے نتیجے میں فلوریڈا میں اب بھی سات لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    Pin on Venice Florida and Surrounding Area

    واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔

    Florida, Carolinas count the cost of one of the worst US hurricanes | RNZ News

    امریکہ میں آئے دن طوفان کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور نتیجے میں امریکی عوام کو ان طوفانوں کی بنا پر وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • سمندری طوفان ایان نے کیوبا کی کشتی ڈبو دی، 20 تارکین وطن لا پتا

    سمندری طوفان ایان نے کیوبا کی کشتی ڈبو دی، 20 تارکین وطن لا پتا

    ہوانا: کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی خوف ناک سمندری طوفان ایان کی زد میں آ کر ڈوب گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ایان کی وجہ سے فلوریڈا کے قریب کیوبا کے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 20 افراد لا پتا ہو گئے ہیں۔

    یو ایس بارڈر پٹرول نے بدھ کے روز کہا کہ کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ڈوبنے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے بیس افراد لاپتا ہو گئے۔

    حکام نے ٹویٹر پر بتایا کہ بارڈر پٹرول ایجنٹوں کو فلوریڈا کے جزیرہ اسٹاک کی طرف جانے والے تارکین وطن کی کشتی کی خبر ملی تھی، جس پر امریکی کوسٹ گارڈ نے 23 لاپتا افراد کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، جن میں سے تین افراد مل گئے، جن کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی خراب موسم کے باعث الٹ گئی تھی اور کچھ افراد نے تیر کر ساحل پر پہنچ کر جان بچائی۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز ایان سمندری طوفان نے کیوبا میں تباہی پھیلا دی ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جزیرے کے مغربی سرے کو تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔

  • امریکی ریاست سے صدی کا سب سے شدید طوفان آج ٹکرا جائے گا

    امریکی ریاست سے صدی کا سب سے شدید طوفان آج ٹکرا جائے گا

    فلوریڈا: کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا ہے، آج ٹکرانے کا امکان ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردست سمندری طوفان ایان آج فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے سبب امریکی ریاست میں اسکول بند اور فلائٹس معطل کر دی گئی ہیں۔

    20 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ریاست میں 5 ہزار گارڈز متحرک اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں اس شدت کا طوفان 100 سال میں کبھی نہیں آیا، ادھر کیوبا میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے جھکڑوں نے 100 سے زائد عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا۔

    درخت جڑوں سے اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، کیوبا میں 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جب کہ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

  • مگر مچھ بن بلائے گالف میچ دیکھنے پہنچ گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    مگر مچھ بن بلائے گالف میچ دیکھنے پہنچ گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : گالف کلب کے پارک میں کھیل کے دوران مگرمچھ اچانک نمودار ہوگیا جس سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ مگرمچھ بھی گالف کی شاٹ دیکھنے کیلئے بیٹھ گیا۔

    وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مائیکل ویسٹ نامی گالفر فلوریڈا کے ایک گالف کلب میں اپنی شاٹ کھیل رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے ایک مگرمچھ نظر آرہا ہے جسے گالفر نظر انداز کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

    یہ ویڈیو مبینہ طور پر فلوریڈا کے ہیریٹیج لینڈنگ گالف اینڈ کنٹری کلب میں ریکارڈ کی گئی، مذکورہ ویڈیو مائیکل ویسٹ کی اہلیہ میلیسا والش نے فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔

    ویڈیو میں ان کے دوستوں کی مذاق کرنے کی بھی آوازیں آرہی ہیں اور وہ مگر مچھ کے آنے پر کس طرح خود کو خوف سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    گولفر مائیکل ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ میں تقریباً 125 گز کی اپروچ شاٹ مارنے کیلئے گیند کو ترتیب دے رہا تھا جبکہ میں اچھی طرح جانتا تھا کہ ایک مگرمچھ میرے پیچھے آ رہا ہے۔

    جیسے ہی گولفر نے گیند کو ہٹ کیا تو چند قدم کے فاصلے پر موجود مگر مچھ بھی ایک دم نیچے بیٹھ گیا جیسے وہ گیند کو اپنے مقام کی جانب جاتے ہوئے دیکھ رہا ہو۔

    گالفر کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے وہ اس میدان سے گزر کر تھوڑا فاصلے پر بنی جھیل میں جارہا تھا جو بظاہر اس کا معمول ہے، لیکن اس کا آنا اس لیے اچھا ہوا کہ ہمیں اسے قریب سے دیکھنے کا موقع مل گیا۔

     

  • دیوہیکل کتے کی جنرل اسٹور میں چہل قدمی، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

    دیوہیکل کتے کی جنرل اسٹور میں چہل قدمی، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

    فلوریڈا : امریکہ میں پالتو کتے نے مقامی جنرل اسٹور میں خوف و ہراس پھیلا دیا، اسٹور کے خوفزدہ عملے نے پولیس کو مدد کیلئے بلالیا۔

    فلوریڈا میں ایک جنرل اسٹور کے عملے نے پولیس کو اس وقت طلب کیا گیا جب ایک "دیوہیکل کتا” اسٹور میں گھس گیا اور کئی گھنٹوں تک گھنٹوں اندر ہی چہل قدمی کرتا رہا۔

    اس حوالے سے بریڈنٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ135پاؤنڈ وزنی کتا جنرل اسٹور میں داخل ہوا، پہلے تو ملازمین نے فیصلہ کیا کہ اسے کچھ نہ کہا جائے وہ خود ہی چلا جائے گا۔

    ملازمین کا مؤقف تھا کہ کتے نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی تھی کہ جس سے عملہ یا خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش ہوتیں لیکن اس کی خوفناک جسامت لوگوں کو خوفزدہ کررہی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔ ٓمقامی پولیس نے فیس بک پر باڈی کیمرہ فوٹیج شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کتے کو اسٹور سے کیسے باہر لے جاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق اس کتے کی شناخت ہوگئی ہے، بینٹلے نامی اس کتے کے مالک سے رابطہ کرکے کتا اس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • دیو ہیکل مگرمچھ کا رہائشی محلے میں مٹر گشت، مکین خوفزدہ

    دیو ہیکل مگرمچھ کا رہائشی محلے میں مٹر گشت، مکین خوفزدہ

    امریکہ میں ایک دیو ہیکل مگر مچھ نے خشکی پر آکر لوگوں کو خوفزدہ کردیا، موصوف صبح سویرے تالاب سے نکل کر ٹہلتے ہوئے رہائشی علاقے میں چلے آئے۔

    فلوریڈا میں ایک دس فٹ کا مگرمچھ مٹر گشت کرتے ہوئے وینس کے رہائشی محلے میں صبح سویرے آزادی سے گھومتا رہا جس کو دیکھ کر شہری بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دس فٹ لمبا یہ دیو ہیکل مگر مچھ ایسٹر کے موقع پر بہت اطمینان اور سکون کے ساتھ فاتحانہ انداز میں گھاس پر ٹہل رہا تھا۔

    سرسوٹا کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے اکاؤنٹ سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس رینگنے والے جانور کو دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر وہاں موجود ایک لڑکی خوف اور خوشگوار حیرت کے ساتھ چیخ پڑتی ہے۔

    سن شائن اسٹیٹ کے گنجان آباد علاقوں میں مگرمچھوں کا اتفاقیہ طور پر آزادانہ گھومنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس سے کسی کی جانی نقصان کا بھی احتمال ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کو وہاں سے ہٹانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور تالاب کی جانب روانہ ہوگیا۔

  • امریکا میں کشتی ڈوبنے سے 39 تارکین وطن لاپتا، کئی دن سے سراغ نہ لگ سکا

    امریکا میں کشتی ڈوبنے سے 39 تارکین وطن لاپتا، کئی دن سے سراغ نہ لگ سکا

    میامی: امریکی کوسٹ گارڈ کے امدادی کارکن فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل کے پانیوں میں لاپتا ہونے والے 39 افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اُس کشتی میں سوار تھے جو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہی تھی، اور الٹنے کے بعد کئی دنوں سے لاپتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کئی دن قبل سمندر میں ایک کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 39 افراد لاپتا ہیں، جن کا سراغ تاحال نہیں لگ سکا، امریکی کوسٹ گارڈ ان کی مسلسل تلاش کر رہے ہیں۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ایک مقامی مچھیرے نے منگل کو صبح سویرے کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ ایک الٹنے والی کشتی کے ہُل سے چمٹے ہوئے ایک شخص کو فورٹ پیئرس کے قصبے سے تقریباً 72 کلومیٹر مشرق میں بچایا گیا ہے۔

    کوسٹ گارڈ نے مزید کہا کہ زندہ بچ جانے والے نے حکام کو بتایا کہ وہ ہفتے کی رات 39 دیگر لوگوں کے ساتھ بہاماس کے بیمنی جزیروں سے نکلا تھا، اور انھوں نے لائف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں، بدقسمتی سے ان کی کشتی خراب موسم کے باعث تباہ ہو گئی۔

    حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بیمنی سے فورٹ پیئرس تک پھیلے ہوئے علاقے کی تلاش کے لیے کٹر جہاز اور ہوائی جہاز تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی۔

    جہاز میں سوار افراد کی قومیت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے، واضح رہے کہ تارکین وطن ایک طویل عرصے سے بہاماس کے جزائر کو امریکا تک پہنچنے کے لیے دروازے کے طور پر استعمال کرتے آ رہے ہیں۔