Tag: florida

  • فلوریڈا: چڑیا گھر کے ملازم کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    فلوریڈا: چڑیا گھر کے ملازم کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھر میں ایک ملازم پر شیر کے ہولناک حملے کے بعد شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ملازم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں یہ خوفناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رات کے وقت ریسٹ رومز کی صفائی کرنے والا ایک ملازم ممنوعہ حصے میں جا پہنچا جہاں شیر کا انکلوژر موجود تھا۔

    ملازم نے کچھ کھلانے یا پیار کرنے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا جو جنگلے میں پھنس گیا اور اسی وقت شیر نے حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری کردہ دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملازم خون میں لت پت ہے اور مدد کے لیے چلا اور کراہ رہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیے جانے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے شیر کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کی، جب وہ پیچھے نہیں ہٹا تو مجبوراً پولیس نے شیر کو گولی مار کر ملازم کی جان بچائی۔

    ملازم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق 26 سالہ شخص کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں خاصا وقت لگے گا۔

    واقعے کے بعد چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اسے گزشتہ روز دوبارہ کھولا گیا۔

    مذکورہ شیر نایاب نسل کا ملائین ٹائیگر تھا جو دنیا بھر میں معدومی کے خطرے سے دو چار ہے، شیر کو مارنے پر چڑیا گھر انتظامیہ اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

  • گھر میں خوفناک اژدھا دیکھ کر سب اوسان خطا، آگے کیا ہوا؟

    گھر میں خوفناک اژدھا دیکھ کر سب اوسان خطا، آگے کیا ہوا؟

    فلوریڈا : سانپ کو سامنے دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن اگر کسی کے گھر میں اچانک سانپ آجائے تو یقینا لوگ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانیں گے۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک علاقے میں اہل خانہ کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب انھوں نے اپنے گھر میں دو منہ والا سانپ دیکھ لیا، پولیس کی خاتون اہلکاروں نے جان کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سانپ کو قابو کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے دوخواتین پولیس اہلکار سانپ پکڑ کر اس کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں۔

    قبل ازیں اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک جانور کو وہاں سے نکال دیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک پانچ فٹ لمبا سانپ تھا۔ یہ سانپ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر شخص کے صوفےکے نچلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔

    اس حوالے سے فلوریڈا کے کلیر واٹر پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پولیس آفیسرز کو ایک 55 سالہ رہائشی میریلین پائنز نے کال کرکے بتایا کہ ان کے صوفے کے نیچے ایک پانچ فٹ لمبا سانپ چھپا ہوا ہے۔

    جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر صوفے کے کشن کے نیچے سے سرخ دم والے سانپ کو نکالا اور اسے ایک مقامی جانوروں کے نگہداشت مرکز منتقل کیا۔

  • سات فٹ کا خوفناک اژدھا کشتی سے برآمد

    سات فٹ کا خوفناک اژدھا کشتی سے برآمد

    فلوریڈا : امریکہ میں کشتی کے اندر بیٹھے سات فٹ لمبے اژدھے نے سواریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی خطرناک اژدھے کو بمشکل قابو کی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سات فٹ لمبے تفریح کے شوقین اژدھے نے کشتی میں چھپ کر سومیل کا سفر طے کرلیا۔

    سات فٹ لمبا اژدھا کشتی کے شاور میں چھپ کرسفرکے مزے سے سفر کرتا رہا دلچسپ بات یہ ہے کہ کشتی میں موجود افراد اس کی موجودگی سے لاعلم رہے۔

    کشتی کے عملے کو اژدھے کی موجودگی کا علم منزل مقصود پر پہنچ کر ہوا جس پر عملے نے پولیس کو مطلع کیا اور مدد کی درخواست کی۔

    متعلقہ پولیس نے امدادی کارکنان کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو کشتی سے نکال کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔

  • انہونی : امریکا میں پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ

    انہونی : امریکا میں پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ

    فلوریڈا : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والے رابطے نے بچھڑے ہوؤں کو ملادیا، امریکہ میں ہونے والے اس واقعے نے دیکھنے والوں کو رلادیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اپنے والد کے ہاتھوں اغواء ہونے والی ایک لڑکی 14 برس کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر اپنی ماں سے ملی ہے۔

    سنہ2007 میں جیکولین ہرنینڈس چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہوگئی تھیں اور یہ معمہ اب تک حل نہیں ہوا تھا لیکن پھر رواں ماہ انھوں نے خود اپنی والدہ سے فیس بک پر رابطہ کیا۔

    انھوں نے اپنی والدہ اینجلیکا وینسز سالگاڈو کو بتایا کہ وہ میکسیکو میں ہیں، اب جیکولین کی عمر 27 برس ہے۔ ماں بیٹی کی ملاقات پیر کے روز ٹیکساس میں ہوئی۔ ماں بیٹی کی یہ ملاقات ریاستی اور وفاقی سطح پر موجود بہت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

    ہرنینڈس کا تعلق کلرمونٹ فلوریڈا سے ہے انھیں ان کے والد پیبلو ہرنینڈس نے مبینہ طور پر 22 دسمبر 2007 کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ پیبلو ہرنینڈس اس وقت کہاں ہیں یہ واضح نہیں تاہم ان کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کرنے پر وارنٹ جاری ہوا ہے۔

    دو ستمبر کو وینسزسالگاڈو نے کلر مونٹ پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان سے ایک لڑکی نے آن لائن رابطہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

    بعد ازاں فلوریڈا اور ٹیکساس کی پولیس اور محکمہ داخلہ کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک منصوبہ تیار کیا تاکہ وہ اس نوجوان لڑکی کی وینسز سالگاڈو سے ملاقات کے دوران اس کی شناخت کی تصدیق کریں۔

    فیس بک پر ہونے والے رابطے میں ہرنینڈز اور وینسز سالگیڈو نے ٹیکساس میں لاریڈو کے داخلی مقام پر ملنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔ بہت جلد ہی دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ وہ ان کی بیٹی ہیں۔

    پیر کو جاری بیان میں کلرمونٹ پولیس کے چیف چارلس براڈ نے کہا کہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس سے بیٹی 14 سال بعد ماں سے ملی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے کلرمونٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی فوری ردعمل نہیں مل سکا۔

  • "عجیب و غریب سمندری مخلوق” نے صارفین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    "عجیب و غریب سمندری مخلوق” نے صارفین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : امریکا کے ایک ساحل پر سمندر میں دیکھی گئی مخلوق سے متعلق اکثر لوگ حیرت میں مبتلا ہیں کہ یہ کسی ڈولفن کا بچہ ہے یا کوئی اور جانور، یہ سفید سا بچہ پانی میں تیرتا ہوا جارہا ہے، اس سفید بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

    ویسے تو ڈولفنز اکثر فلوریڈا کے پانیوں میں پائی جاتی ہے لیکن اس بار دیکھائی دینے والی تین ڈولفنز میں سے ایک کی رنگت غیر معمولی تھی کیونکہ اس کی رنگت سفید تھی جسے کوئی معقول وجہ دی جاسکتی ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی سفید رنگت کی وجہ البینیزم بھی ہوسکتی ہے۔ البینزم ایک جینیاتی نقص ہے، میلانن ایک قدرتی مادہ ہے جو جسم میں موجود ہوتا ہے  اور اس کی کمی بالوں جلد اور آنکھوں کی رنگت پر  اثر انداز ہوتی ہے۔ البینیزم ہر دس ہزار ممالیہ جانوروں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔ اس لیے اس اضطراب سے متاثرہ جانوروں کو البینو کہا جاتا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کیٹلن مکی نامی خاتون نے لکھا کہ یہ ہمارے مقامی وائلڈ لائف کی ایک ناقابل یقین فوٹیج ہے اور مزید کہا کہ یہ نایاب الابینو بے بی ڈولفن ہے۔ مکی کی اس مختصر ویڈیو کو پورے امریکہ کی نیوز ایجنسیوں اور میڈیا ہاؤسز نے بھی شیئر کیا ہے۔

    اس سفید رنگ کے ڈولفن کے بچے کی نایاب ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ کیٹلن مکی کی پوسٹ میں لگائی گئی فوٹیج میں تین ڈولفنز نظر آرہی ہیں جس میں ایک بالغ اور دو بچے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں سے ایک بچہ مکمل سفید رنگ کا ہے۔ یہ ڈولفنز امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر پانی میں تیراکی کررہی ہیں۔

    کیٹلن مکی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سمندری دیوار کے قریب ہی شکار کررہے تھے جب ہم نے یہ منظر دیکھا، اس سے قبل ہم نے ہر قسم کے ڈولفنز دیکھی ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر  اس کشمشکش کا شکار تھے کہ آیا یہ کوئی عجیب و غریب قسم کی سمندری مخلوق ہے یا واقعی ڈولفن کا سفید بچہ ہے۔

    علاوہ ازیں ماہرین کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا جانے والا ڈولفن کا بچہ الببینو بے بی ہے یا نہیں؟ ڈبلیو ایف ایل اے کے مطابق ماہرین اس بات کا تعین کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ آیا ڈولفن میں البینزم ہوتا ہے یا نہیں۔

  • امریکہ : خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ، خوفناک ویڈیو وائرل

    امریکہ : خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ، خوفناک ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : امریکہ میں ایک خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کردیا، خاتون نے اچانک ڈرائیور کی گردن دبا کر اس کو دانتوں سے کاٹ لیا، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں آن لائن ٹیکسی میں سوار ایک 55سالہ خاتون نے وحشیانہ انداز سے 22سالہ ڈرائیور کو دبوچ لیا خاتون کی گرفت اتنی مظبوط تھی کہ اس کا دم گھٹنے لگا۔

    یہی نہیں گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی اس خاتون اسٹیل ویل نے جو پیشے کے اعتبار سے نرس بتائی جارہی ہے ڈرائیور مائیکل ہاسی جونیئر کی گردن پر دانتوں سے پوری طاقت سے کاٹ لیا، جس پر وہ چیخ اٹھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 22سالہ ڈرائیور مائیکل ہاسی جونیئر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خاتون پچھلی نشست پر بیٹھی سو رہی تھی کہ اپنے گھر کے قریب پہنچنے پر اچانک چیخنے لگی اور برا بھلا کہتے ہوئے میرے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارا۔

    ڈرائیور کے مطابق اس نے خاتون کے حملے سے بچنے کی بہت کوشش کی اس دوران وہ گاڑی روک چکا تھا اور اترنے ہی والا تھا تو اس نے پیچھے سے دونوں ہاتھوں سے اسے جکڑ لیا یہاں تک کہ میرا سانس رکنے لگا اس کے بعد خاتون نے اس کی گردن پر پوری طاقت سے کاٹا۔

    بعد ازاں چیخ و پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے اس ڈرائیور کو وحشی خاتون کی گرفت سے آزاد کرایا اور پولیس کو اطلاع کردی، جس نے جائے وقوعہ سے ملزمہ اسٹیل ویل کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    پنیلاس کاؤنٹی پولیس آفیسر نے بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون شراب کے نشے میں دھت تھی، پولیس نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

  • پارک کا جھولا ٹوٹنے کے بعد لڑکوں کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش واقعہ

    پارک کا جھولا ٹوٹنے کے بعد لڑکوں کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش واقعہ

    فلوریڈا : امریکہ کے ایک تفریحی پارک میں جھولے چلنے کے دوران ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت اور خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئے۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک پارک میں خطرناک جھولا ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو نو عمر نوجوان جھولے سے الگ ہوکر صرف ایک کیبل وائر کے سہارے فضا میں معلق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھولا انتہائی بلندی پر گول گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک طرف سے اس کی راڈ ٹوٹ گئی اور اس کی سیٹ ایک کیبل پر اٹکی رہی۔

    یہ ہولناک منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور پارک میں افراتفری مچ گئی کیونکہ دونوں نو عمر نوجوان کسی بھی وقت30سے 40فٹ کی اونچائی سے گرسکتے تھے۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور اسنارکل کی مدد سے فضا میں معلق دونوں نو عمر نوجوانوں کو حفاظت سے نیچے اتارا،

    فلوریڈا کے مقامی عہدے داروں نے بتایا کہ پارک کو عارضی طور پر بند اور تمام جھولوں کو معائنے کیلئے روک دیا گیا ہے، جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوجاتے پارک کو بند رکھا جائے گا۔

  • ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    امریکا میں ایک 30 سالہ شخص نے اپنے دادا کو قتل کر کے ان کے کان کاٹ کر اپنی جیب میں رکھ لیے، اور پولیس کی تلاشی کے دوران انہیں فخریہ دکھایا۔

    یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 30 سالہ کولبی ایلن پارکر اپنے 77 سالہ دادا کے ساتھ گھر میں منشیات استعمال کر رہا تھا جب دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔

    پارکر کا کہنا ہے کہ دادا اس دوران چھری لے کر اس کی طرف بڑھے تھے۔

    بعد ازاں نشے کی حالت میں پارکر سڑک پر کھڑے ایک ٹرک پر بیٹھ گیا، پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو نشے میں دھت پارکر نے اپنی جیب سے 2 انسانی کان نکالے، اور کہا کہ یہ اس کے دادا کے کان ہیں۔

    وارننگ: کمزور دل افراد نہ دیکھیں

    اس کے بعد اس نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    بعد ازاں پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو گھر کے داخلی حصے میں بیس بال کا بلا ملا جس پر خون کے دھبے تھے، کچن کے فرش پر ایک بڑا چھرا بھی رکھا ہوا تھا جبکہ فرش بھی خون سے آلودہ تھا۔

    دوران حراست پولیس کی پوچھ گچھ پر پارکر نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ اس نے بلے سے کئی بار اپنے دادا کے سر پر وار کیے جبکہ کئی بار ان کے جسم میں چھرے گھونپے۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ دادا، دادی کے پاس چلے جائیں۔ پولیس نے گھر کے پورچ سے دادا کی لہولہان لاش بھی برآمد کرلی۔

    فی الوقت ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، اس پر قتل اور پولیس افسران پر حملے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

  • گھر کے صحن میں خوفناک مگر مچھ، اہل خانہ میں خوف و ہراس

    گھر کے صحن میں خوفناک مگر مچھ، اہل خانہ میں خوف و ہراس

    فلوریڈا : امریکا کی ریاست فلوریڈا میں گھر کے پچھلے صحن میں ایک دیو قامت مگر مچھ پایا گیا جس کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    فلوریڈا کی رہائشی 70خاتون جس نے ابتدائی طور پر اپنے گھر کے پچھلے صحن میں دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ یہ کوئی
    بڑی سی مچھلی ہے تاہم تھوڑا قریب سے دیکھ کر ان کی آنکھیں حیرت اور خوف سے سرخ ہوگئیں کہ وہ درحقیقت ایک بہت بڑا
    اور خونخوار مگرمچھ تھا جو دھوپ سینکنے کیلئے تالاب سے باہر آگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 70سالہ مونا ویریگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ دنوں میں اس کے پڑوسیوں نے اس رینگنے والے جانور کو چند بار دیکھا تھا لیکن جب وہ تالاب کے اندر تھا۔

    ضعیٖف خاتون نے یہ جانتے ہوئے کہ ایسے خطرناک مگرمچھ عام طور پرایسے علاقوں میں نہیں رہتے ہیں انہوں نے پنٹا گورڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا۔ صورتحال کا جائزہ لیا اور مگرمچھ کا سائز10 سے15 فٹ بتایا۔

    بعد ازاں پولیس نے فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن سے رابطہ کیا جس نے محکمہ کے افسر ٹریسی ہینسن کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا۔

    ہینسن نے کہا کہ یہ خطرناک مگرمچھ سب سے بڑا سائز رکھنے والی نسل میں سے ایک تھا جو میں نے کبھی دیکھا تھا انہوں نے بتایا کہ اس جانور کی عمر70 سال تک ہوسکتی ہے۔

    فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن نے مگر مچھ کی محفوظ طریقے سے چڑیا گھر منتقلی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

  • گالف کے دوران گیند مگر مچھ کی دم پر، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    گالف کے دوران گیند مگر مچھ کی دم پر، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : امریکہ میں گالف کے ایک کھلاڑی نے محض گیند کے حصول کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا، خطرناک مگر مچھ کے پاس جانے سے بھی گریز نہیں کیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا میں گالف کے کھلاڑی چارلی نے کھیل کے دوران گیند کو ہٹ کیا تو گیند اچھل کر میدان کے پاس نہر کے کنارے بیٹھے ایک خطرناک مگر مچھ کے پاس جا کر ٹھہر گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کھلاڑی کے بھائی کائل ڈونس نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی گزشتہ روز کیپ کورل کے اوکس گولف کورس میں موجود تھے جب گیند اچھل کر مگرمچھ کی دم کے بالکل پاس جا کر رک گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کائل ڈاؤنس نے شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا کہ گیند کو لانے کیلئے اس کے بھائی نے بہت بڑا خطرہ مول لیا اور آہستہ آہستہ اس کی دم کے پاس جاکر گیند کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلوریڈا گولف کورس کے اس مقام پر اس دیوہیکل مگر مچھ کو دیکھا گیا تھا، دس فٹ لمبے مگرمچھ کی جسامت ڈائنا سور سے مماثلت رکھتی ہے۔