Tag: florida

  • فلوریڈا میں اژدھوں نے گھڑیال کا شکار شروع کردیا

    فلوریڈا میں اژدھوں نے گھڑیال کا شکار شروع کردیا

    واشنگٹن : فلوریڈا میں موجود گھڑیال سمیت چھوٹی جسامت کے جانور دیوہیکل اژدھوں کا شکار ہوکر معدومی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث علاقے کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں موجود مگر مچھ کی نسلیں معدومی کا شکار ہیں جس کے باعث علاقے کا ماحولیاتی نظام خراب ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ مذکورہ علاقے میں گھڑیال کے معدوم ہونے کی بڑی وجہ دیو ہیکل اژدھے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں آباد برمی دیو ہیکل اژدھے گھڑیال، لومڑی اور دیگر جانوروں کو اپنے غذا بنارہے ہیں جس کے باعث ان جانوروں کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ماحولیات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں موجود اژدھے کسی سیاح یا مقامی شہری کی غفلت یا غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے اژدھے کے جوڑا علاقے میں افزائش پاگیا اور پورے علاقے میں پھیل گیا۔

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 1970 میں اژدھے کی پہلی جوڑی نظر آئی تھی، لیکن اب تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب اژدھے موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برمی نسل کے ان اژدھوں کی لمبائی 7 میٹر  اور 113 کلو گرام وزنی ہیں، جو  4 فٹ لمبے گھڑیال کو بھی نگل جاتے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ گھڑیال کے ساتھ ساتھ چھوٹی جسامت کے جانور  بھی اژدھوں کا شکار  بن کر ختم ہوتے جارہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگر ان اژدھوں پر قابو نہیں کیا گیا تو یہ دیگر علاقوں میں بھی پھیل جائیں گے اور دلدلی علاقہ ویران ہوکر رہ جائے گا، امریکا کی جنگلی حیاتیات کے ماہرین کی جانب سے اژدھوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت 11 سو اژدھوں کو پکڑا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی تاریخ کا طویل ترین مگرمچھ عوامی پارک سے برآمد

    امریکی تاریخ کا طویل ترین مگرمچھ عوامی پارک سے برآمد

    واشنگٹن : امریکا کی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 13 فٹ لمبا مگرمچھ برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں نمودار ہونے والا امریکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا۔ جسے کچھ وقت کے بعد چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ وائلڈ لائف نے عوام کی جانب سے پارک میں مگرمچھ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے امریکی تاریخ کے 13 فٹ لمبے دیو ہیکل مگرمچھ کو طویل جد و جہد کے بعد پارک میں موجود درختوں میں سے پکڑا تھا، جہاں وہ روپوش تھا۔

    امریکا کے محکمہ وائلڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مگرمچھ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد عوام کی تفریح کے لیے چڑیا گھر بھیجوا دیا جائے گا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق عوامی مقام پر انتہائی خطرناک جانور کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مگرمچھ پارک میں کیسے آیا، جبکہ میونسپلٹی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’اپنے 20 برس کے کرئیر میں 10 سے 12 فٹ طویل مگرمچھ کو پکڑے ہیں تاہم اتنا لمبا مگر مچھ زندگی میں پہلی دیکھا اور پکڑا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا: شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی کا شوہر پر تشدد

    امریکا: شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی کا شوہر پر تشدد

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون ’کیرول اسٹون‘ کی جانب سے اپنے شوہر ’رونی الیگزنڈر‘ کو اس وقت تشدد کو نشانہ بنایا گیا کہ جب شوہر شادی کی سالگرہ (ویڈنگ اینیورسری) والے دن خالی ہاتھ گھر لوٹے اور اپنی بیوی کو وش کرنا بھول گئے التبہ پولیس نے بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو بچوں کے سامنے تشدد کو نشانہ بنایا، شوہر کے گردن، اور سینے پر تشدد کے واضح نشانات موجود  ہیں، مذاہمت کے باوجود خاتون نے بری طرح مارا۔

    تصویر پر لائیک کیوں آیا؟ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

    دوسری جانب متاثرہ شوہر ’رونی الیگزنڈر‘ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بیوی نے جس دن مجھ پر تشدد کیا اس کی صبح اس نے مجھ سے بحث بھی کی تھی، لیکن رات گئے جب میں اپنی ڈیوٹی سے خالی ہاتھ گھر لوٹا اور اسے وش کرنا بھول گیا تو اس پر مجھے تشدد کا نشانا بنایا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی سالگرہ سے متعلق بہت خوش تھا  اور  میں نے تو اینیورسری کی خوشیاں منانے کے لیے مقامی ہوٹل کا روم بک کرانے کا سوچ رکھا تھا، لیکن بیوی کی اس حرکت پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

    بھارت: کھانے میں تیل زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

    خیال رہے کہ بیوی کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم جج نے بیوی پر شوہر سے کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • امریکا: اساتذہ کو مسلح کرنے کا متنازع بل فلوریڈا اسمبلی سے منظور

    امریکا: اساتذہ کو مسلح کرنے کا متنازع بل فلوریڈا اسمبلی سے منظور

    واشنگٹن: امریکا میں اسکولوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر ریاست فلوریڈا نے قرارداد منظور کی ہے، جس کے تحت اسکولوں کے اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں قانون ساز ادارے نے بدھ کے روز ایک بل منظور کیا، جس کے بعد فلوریڈا کے اساتذہ کو کلاس میں اسلحہ لے جانے کی قانونی اجازت مل گئی۔ اس متنازع قانون کو چند ہفتے قبل ’مرجوری اسٹون مین ڈوگلس ہائی اسکول‘ میں ہونے والے قتل عام کو پیش نظر وضع کیا گیا، تاکہ دہشت گرد حملوں کا نقصان کم کیا جاسکے۔

    فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی میں پاس کیے گئے بل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ ہتھیار خریدنے والے شخص کی عمر کم از کم اکیس سال ہونا چاہیے، ساتھ ہی حکومت اسکولوں کی سیکیورٹی اور بچوں کی ذہنی نشوونما کی مد میں اضافی رقم فراہم کرے، بل فلوریڈا کے گورنرریک اسکوٹ کی منظوری کے بعد یہ ریاست میں نافذ ہوجائے گا۔ بل کے تحت نیم خودکار ہتھیار صرف اسکول کے مخصوص افراد ہی اپنے ساتھ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اسٹون ڈوگلس اسکول میں ہونےوالے قتل عام کے بعد اسکول کے طلبہ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا اہم مطالبہ یہی تھا کہ اسکول حملے میں استعمال ہونےوالے اے آر 15 اسلحہ پر پابندی عائد کی جائے۔

    پارک لینڈ حادثےمیں متاثر ہونے والے افراد کی اہل خانہ نے نئے قانون کی حمایت کی۔ البتہ ڈیموکریٹس پارٹی نے اس بل کی سختی سے مخالفت کی گئی، اسمبلی میں جب بل پیش کیا گیا تو حمایت میں 67 ووٹ جب کہ مخالفت میں 50 آئے۔

    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    گذشتہ دونوں امریکا کی سیکریٹری تعلیم نے اسکول کا دورہ کیا تھا، مگر طالب علموں کو ان سے سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر طلبا نے شدید احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ دنیا کو اسلحے کی تخفیف کا درس دینے والے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے بعد متاثرہ بچوں اور والدین سے ملاقات میں اسکول ٹیچروں کوجدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویزدی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا بندوق کلچر کےفروغ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراساتذہ جدید اسلحہ سے لیس ہوں گے تو مستقبل میں فلوریڈا اسکول جیسے سانحات دوبارہ رونما نہیں ہوں گے۔

    فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    یاد رہے کہ 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات وائٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کا ہائی اسکول ایک بار پھر فائرنگ گونج اٹھا۔ فائرنگ کے واقعے نے ملک بھر کی فضا کو پھر سوگوار کردیا۔

    فائرنگ کا یہ واقعہ پارک لینڈ کے اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں چھٹی کے وقت پیش آیا جب حملہ آور نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    کاؤنٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 19 سالہ حملہ آور نکولس کروز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے رائفل اور درجنوں میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے حملے سے پہلے کمپیوٹر پر بم بنانے پر ریسرچ بھی کی تھی۔ ملزم اسکول کا سابق طالب علم تھا، جس کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکالا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت اسکول میں 3 ہزار سے زائد طلبہ اور 130 کے قریب اساتذہ موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کینسر کے مریض کی انوکھی خواہش: غم کو شکست دے دی

    کینسر کے مریض کی انوکھی خواہش: غم کو شکست دے دی

    نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا میں کینسر کے مریض نے مرنے سے پہلے شادی کی خواہش ظاہر کرکے سب کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض سے لڑتے 19 سالہ ایک امریکی شہری ڈسٹن سینڈر نے مرنے سے پہلے اپنی گرل فرینڈ  سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    امریکی شہری ڈسٹن سینڈر کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہا ہے۔ اگرچہ وہ جانتا ہے کہ وہ یہ  جنگ کبھی نہیں جیت سکتا، ڈاکٹرز  نے اسے افسوسناک خبر سنائی ہے کہ اس کی چند ہی ہفتوں کی زندگی باقی ہے۔

    عام طور پر یہ خبر مریض کو ڈیپریشن میں دھکیل دیتی ہے، مگر ڈسٹن نے اس پر انوکھا ردعمل ظاہر کیا اور مایوس ہونے کے بجائے اپنی گرل فرینڈ سیرا کو شادی کی پیشکش کردی۔ لڑکی  کی رضامندی کے بعد  شادی کی تقریب کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    مریض ڈسٹن کی والدہ نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب کا مقصد چند لمحوں کے لیے غموں کو بھلانا ہے کیوں کہ اس مرض کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    ڈسٹن کی گرل فرینڈ سیرا سیوریو کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے، اب ہم ایک ہونے جارہے ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ہمارا ساتھ کب تک قائم رہتا ہے، لیکن ہم ایک دوسرے کے دل  میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    کنیسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ڈسٹن سینڈر اوران کی گرل فرینڈ سیرا سیویریو رواں ہفتے ہونے والی ایک تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    شادی کی اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے مل کر بھرپور انتظامات کئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • خوش قسمت امریکی نوجوان کی 45 کروڑ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

    خوش قسمت امریکی نوجوان کی 45 کروڑ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

    واشنگٹن : فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان شین مسلر نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔

    شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔ امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ میگا میلیئنز کی قرعہ اندازی کے وقت اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتا ہے۔

    شین مسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اورمجھے امید ہے کہ اس رقم سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے کام کرسکوں گا۔

    امریکی نوجوان نے لاٹری جیتنے والے ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹرشمال میں اپنے شہرپورٹ ریچی کے سیون – الیون سے کوئک پک آپشن کے ذریعے خریدا تھا، اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آسکتا تھا، شین مسلر کے لاٹری ٹکٹ کا نمبر 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10 تھا۔

    خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔


    کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست 2017 کو امریکہ میں 53 سالہ خاتون نے 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت کر نوکری چھوڑ دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں مسلم طالبہ پربدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

    امریکہ میں مسلم طالبہ پربدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلم طالبہ کو ہم جماعت لڑکیوں کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال کو اسکول میں طالبات کے گروہ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    منال کے والد شکیل منشی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کی ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

    مسلم طالبہ پر تشدد کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    شکیل منشی کا کہنا ہے کہ دو طالبات ان کی بیٹی کو مسلمان ہونے پرہراساں کرتی آرہی تھیں اور اسے دہشت گرد بھی کہتی تھیں۔


    امریکہ میں مسلم خواتین پرتشدد،حجاب اتارنے کی کوشش


    انہوں نے بتایا کہ 21 دسمبر کو ان کی بیٹی نے ان طالبات سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے منال پرحملہ کردیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔


    امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان لڑکی کا قتل


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں منال کو مار رہی ہیں اوراور نفرت انگیز الفاظ بھی کہہ رہی ہیں اس دوران دیگر طلبہ بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو بنارہے ہیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ‘ 3 افراد ہلاک

    فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ‘ 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    امریکی حکام کے مطابق نجی کمپنی کا یہ طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے با عث فلوریڈا کی ہرنائی جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرحادثے میں ہلاک پائلٹ اور مسافروں کی لاشوں کو جھیل سے نکال لیا۔


    امریکی ریاست اوٹا میں طیارہ گرکرتباہ‘ 4 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ رواں سال 27 جولائی کو امریکی ریاسٹ اوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی میں ہائی وے پر چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 11 جولائی 2017 کو جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • فلوریڈا:نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر کچھوے کو بچا لیا

    فلوریڈا:نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر کچھوے کو بچا لیا

    فلوریڈا: نوجوان کی اپنی جان پر کھیل کر کچھوے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں نوجوان کی کچھوے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے اٹلانٹک اوشین میں ایک کچھوا ماہی گیروں کے مچھلی پکڑنے والے کانٹے میں پھنسا ہوا اور آزاد ہونے کی سرتوڑ کوشش کررہا تھا ۔

    جسے دیکھ آسٹن نامی نوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور پندرہ منٹ کی جدو جہد کے بعد کچھوے کو آزاد کرادیا۔

    کچھوا 5 فٹ لمبا جبکہ کا وزن 300 پاؤنڈ ہیں۔

    نوجوان کی اپنی جان پر کھیل کر کچھوے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ابتک ہزاروں افراد دیکھ کر سراہا چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔