Tag: florida

  • فلوریڈا : تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا

    فلوریڈا : تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا

    فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا کر نئی زندگی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں تیرہ سالہ بچے نے سرفنگ بورڈ کے زریعہ ڈوبتے ہوئے شخص کو جان بچالی، ڈرون کیمرے سے بنائی جانے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کی بلند لہروں نے ایک چھوٹی سی کشتی کو الٹا کر رکھ دیا۔

    کشتی کے بکھرے ملبے میں موجود شخص زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف تھا کہ ایک تیرہ سالہ سرفر فرشتہ بن کر اس کی مدد کو آ گیا۔

    سرفنگ بورڈ کے زریعہ دونوں موت کو شکست دے کر ایک سو پچاس فٹ دور پتھروں بنی جیٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

    آٹھویں کلاس کے طالب علم کی اس انسانی ہمدردی کی کوشش کو میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

    https://youtu.be/Oy4Ogefydn8


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    کیوبا : جزائرکیریبین میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ارما کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اب فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا بد ترین طوفان ارما کیوبا سے ٹکرا گیا، ایک سوساٹھ میل فی گھنٹہ سے زائد رفتارسے چلنے والی ہواؤں اورشدید بارش نے بجلی اورمواصلات کا درہم برہم کردیا، سمندر کی لہریں کناروں سے باہرآگئیں ۔

    کیوبا کے بعد ارما اب فلوریڈا کیجانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان سے نمٹنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    صدرٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، فلوریڈا کے گورنرنےعوام سے آدھی رات تک محفوظ مقامات یا پھرایمرجنسی سینٹرزمنتقل ہونےکی اپیل کی ہے، فلوریڈا کے زو میں بھی جانوروں کوطوفان سے بچانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    طوفان ارما سمندری طوفان نے جزیرے بربوڈا ، سینٹ مارٹن، پورٹوریکو اور برٹش ورجن آئی لینڈز کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، بربوڈا جزیرے کا پچانوے فیصد حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ڈومینیکن ریپلک بھی طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔

    امریکہ کے محکمہ موسمیات نے ارما کو کیٹیگری پانچ کا طوفان قرار دیا ہے، جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان کے زیر اثر چلنے والی ہواؤں کی شدت 298 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ارماگذشتہ ایک دہائی میں دو سو پچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کیساتھ آنیوالا بد ترین طوفان ہے۔

     

    ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر طوفان ارما کی شدت میں کمی نہ آئی تو وہ میامی سے جیکسن ول تک فلوریڈا کی پوری مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کر سکتا ہے، طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

    قوام متحدہ کے مطابق طوفان سے تین کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا ، فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا ، فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    فلوریڈا : ہاروی کے بعد امریکہ میں ایک اور سمندری طوفان اِرما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا، جسکے بعد فلوریڈا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی کے بعد سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان برٹش ورجن آئی لینٹ ، پورٹو ریکا اور امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب گامزن ہے۔

    بحریہ اوقیانوس میں بننے والا خطرناک سمندری طوفان ارما فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا، جس کے بعد فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث جمعہ تک دس فٹ بلند لہریں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، طوفان کی پیشگوئی کے بعد امریکی حکام نے فلوریڈا کے ساحلوں پر تفریح کرنے والوں کو فوری طور پر اپنے علاقوں میں واپسی اور رہائشی افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔

    امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے کی ہوگئی ہے۔ فلوریڈا کے جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنجانے کا سلسلہ جاری ہے، فلوریڈا شاپنگ سینٹروں میں کھانے پینے کا سامان خریدنے والوں کا رش لگ گیا جبکہ لوگوں نے کھانے پینے کا سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

    فلوریڈاکی اونچی لہروں نے نوجوان کی جان لےلی، 16سال کازینڈر وینزیا وارننگ کےباوجود اونچی لہروں میں سرفنگ کر رہا تھا۔


    مزید پڑھیں : ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریاں، 47 ہلاک


    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلوریڈاکی سمندری حدود میں225 میل فی گھنٹہ رفتارسے ہوائیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نامور خواتین کا روپ دھارنے والی حیرت انگیز بچی

    نامور خواتین کا روپ دھارنے والی حیرت انگیز بچی

    فلوریڈا: چھوٹے بچے بڑوں کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں لیکن  تین سالہ اساٹ لارسن نے دنیا کی نامور خواتین کی زیبائش کاپی کرکے سب کو حیران کردیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی اس چھوٹی بچی کی والدہ ایشلے نے معروف شخصیات کے ملبوسات پہنا کراس کی تصاویرانسٹا گرام پرشیئر کی ہیں جنہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

     اس ننھی پری نے ملالہ یوسفزئی، ٹیلر سوئفٹ، ایما واٹسن، سلینا گومز سمیت متعدد مشہور شخصیات کے ملبوسات پہن رکھے ہیں۔

    اسکاٹ لارسن کی والدہ کے مطابق ان کی ننھی پری ہمیشہ سے نت نئے ملبوسات پہننا پسند کرتی ہے اورفوٹو سیشن کرانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام پرتصاویر شیئر کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اسکاٹ کی نانی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں۔

    Nothing says #girlpower quite like Frida Kahlo. #scoutstolemystyle

    A post shared by Scout Penelope (@hello.scout) on

    ایشلے کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر لینے کا سلسلہ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس مشکل وقت کا سامنا کرسکوں، ان کا کہنا ہے کہ میں اسکاٹ کو بتانا چاہتی ہوں کہ خواہ کیسے بھی حالات ہوں خواتین بہت مضبوط ہوتی ہیں بالکل اس کی نانی کی طرح۔

    ایشلے اپنی بیٹی کی ہر پسند کا خیال رکھتی ہیں اور معروف شخصیات کے برانڈ اپنی بیٹی کو لا کر دیتی رہتی ہیں۔ ایشلے کے مطابق کبھی پیسے نہیں ہوتے تو بیٹی کے لیے ادھار بھی چیزیں خریدنا پڑ جاتی ہیں۔

    تین سالہ ننھی پری کے چہرے پر مسکراہٹ ہر وقت عیاں رہتی ہے اور اسے دوست بنانا بہت پسند ہے کہیں باہر جاتی ہے تو اجنبیوں سے گھل مل جاتی ہے۔

    اسکاٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے گالوں پر ہنستے وقت جو گڑھے پڑتے ہیں وہ بہت اچھے لگتے ہیں۔

  • بھاری بھرکم پولیس افسر معمولی چوہے سے بری طرح خوفزدہ

    بھاری بھرکم پولیس افسر معمولی چوہے سے بری طرح خوفزدہ

    چوہے کو دیکھ کر اکثر افراد خوف یا الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں خصوصاً چھوٹے بچے چوہے کو دیکھ کر بری طرح خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ لیکن اس بھاری جثے کے پولیس افسر کا چوہے سے خوف دیکھ کر آپ بے اختیار ہنس پڑیں گے۔

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک پولیس ڈپارٹمنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین کو بے حد لطف اندوز کیا جس میں ایک پولیس افسر چوہے سے ایسے خوفزدہ ہو کر بھاگتا دکھائی دے رہا ہے جیسے وہ کوئی ہیبت ناک جانور ہو۔

    فوٹیج میں پولیس افسر بہت آرام سے اور اپنے آپ میں مگن چلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اچانک سامنے سے ایک چوہا بھاگتا ہوا آتا ہے جسے دیکھ کر پولیس افسر اچھل پڑا اور چوہے سے بھی زیادہ تیزی سے وہاں سے بھاگنے لگا۔

    مزید پڑھیں: پیرس میں چوہوں کے خلاف جنگ

    اس دوران اس نے اپنے دل پر بھی ایسے ہاتھ رکھ لیا جیسے اس نے کوئی نہایت بھیانک چیز دیکھ لی ہو۔

    بعد ازاں وہ دیوار کی آڑ سے جھانک جھانک کر چوہے کو دیکھنے لگا کہ آیا وہ چلا گیا یا نہیں۔ اس کا انداز ایسا تھا جیسے کوئی خظرناک خلائی مخلوق اس پر حملہ کرنے والی ہو اور وہ ان سے چھپنا چاہتا ہو۔

    گو کہ اس افسر کی جسامت دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ یہ مجرموں کے لیے خوف کی علامت ہوگا، اور اس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں متعدد بار بہادری کے مظاہرے کیے ہوں گے لیکن ایک معمولی چوہے سے اس قدر خوفزدہ ہوجانے کی ویڈیو نے لوگوں کو پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

  • امریکہ میں کار ریسنگ کے دوران ڈرائیورہلاک‘ ویڈیو منظرِعام پرآگئی

    امریکہ میں کار ریسنگ کے دوران ڈرائیورہلاک‘ ویڈیو منظرِعام پرآگئی

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی کار ریس کے دوران حادثے میں ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں منعقد ہونے والے اسپرنٹ کار ریسنگ نامی اس مقابلے میں 42 سالہ معروف ریسر ڈیوڈ اسٹیل گاڑی کو پیش آئے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    سدرن کار اسپرنگ شوٹ آؤٹ نامی یہ مقابلہ بریڈنٹن میں واقع ڈیسوٹو اسپیڈ وے نامی ٹریک پر ہورہا تھا جو کہ ڈیوڈ اسٹیل کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔

    حادثے کی دل دہلادینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ڈیوڈ کی گاڑی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی اور تباہ ہوگئی۔

    پولیس کا موقف کیا ہے؟


    مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کی گاڑی کا بائیں جانب کا اگلاوہیل ایک اور ریسر کی گاڑی کے دائیں جانب پچھلے وہیل سے ٹکرایا جس کے سبب وہ گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکے اور ان کی گاڑی 180 ڈگری کے زاویے سے ہوا میں اڑتی ہوئی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی۔

    موقع پر موجود پیرا میڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی تاہم وہ ریسنگ ٹریک پرہی دم توڑ گئے‘ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

    حادثے کے سبب ریس ملتوی کردی گئی اور اس اندوہناک حادثے نے ٹریک کے مالک اور دیگر عملے کے اذہان کے ذہنوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں خصوصاً اس گاڑی کے ڈرائیور پر جس کی گاڑی سے ڈیوڈ کی گاڑی ٹکرائی تھی۔

  • فلوریڈا: خواتین کی دلچسپ دوڑ کا پنڈال سج گیا

    فلوریڈا:  امریکی ریاست فلوریڈا میں خواتین کی انوکھی دوڑ منعقد ہوئی، خواتین نے خوب میک اپ کیا  اور  رنگ برنگے کپڑے پہنے اور اس کے ساتھ اونچی ایڑی کی سینڈل پہنیں  پھر دوڑ کے دلچسپ مقابلے میں شریک ہوئیں

    خواتین کی دوڑ کے مقابلےآئے روز ہوتے ہیں لیکن فلوریڈا میں خواتین کی دلچسپ دوڑ ہوئی، جس میں خواتین نے رنگ برنگے لباس زیب تن  کئے  اور پہن کر اونچی ایڑھی والی سینڈل پہن کر دوڑ لگائی۔

    خواتین کو مقررہ فاصلہ طے کرنے کیلئے کئی دشوار مراحل پار کرنے پڑے، کچھ زمین پر گر پڑی اور کچھ ہولے ہولے دوڑتی رہی، شائقین کی بڑی تعداد ٹریک کے دونوں اطراف موجود تھی، جو اپنے پسندیدہ ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

    کی ویسٹ ڈریگ ریس کا یہ دلچسپ مقابلہ چھبیس اپریل تک جاری رہے گا، جس میں دوردراز علاقوں کی ایتھلیٹ خواتین شرکت کریں گی۔

  • میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

    میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

     فلوریڈا : برطانیہ کے اینڈی مرے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی پر کیک بھی کاٹا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے یادگار بن گیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ مرے اے ٹی پی میں پانچ سو میچ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

    اس موقع پر مرے نے کیک بھی کاٹا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف دوسرے سیٹ میں میچ جاری نہ رکھ سکے اور باہر ہوگئے۔

  • مس یونیورس کون ہوگی؟  فیصلہ کل

    مس یونیورس کون ہوگی؟ فیصلہ کل

    فلوریڈا : کائنات کا حسن امریکا میں سمٹ آیا، مس یونیورس کے انتخاب کیلئے مقابلہ پچیس جنوری کوہوگا، حسیناؤں کا فلوریڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    مس یونیورس کا تاج کس کے سرسجے گا، اس مقابلے میں اٹھاسی ممالک کی حسینائیں شامل ہیں ،ساری حسیناؤں کو شدت سے اتوار کا انتظار ہے۔

    حسیناؤں کے فلوریڈا کے شہر ڈورل میں پہنچنے پر رنگوں سے بھرے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ، دنیا بھر کی حسیناؤں کی جھلک عوام کو دکھائی گئی، جو اسٹیج بنی گاڑی پر سوار تھیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

    سب نے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات زیب تن کررکھے تھے، پچیس جنوری کو یہ پتا لگے گا کہ کس خوش نصیب دوشیزہ کے سر پر مس یونیورس کا جگمگاتا تاج سجے گا۔

  • شادی کی انگوٹھی موت کا سبب

    شادی کی انگوٹھی موت کا سبب

    فلوریڈا : کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے کہ انسان کی عزیز ترین شے ہی اس کی سب سے بڑی بدقسمتی ثابت ہوتی ہے، امریکہ میں ایک نئے نئے شادی شدہ شخص 33 سالہ جیسن فرگوسن کو بھی اپنی شادی کی انگوٹھی سے بہت پیار تھا، جسے ایک دھاتی چھلے میں جڑوا کر اس نے ہاتھ میں پہن رکھا تھا۔

    جین ریاست فلوریڈا میں اپنی بہن اور بہنوئی کے گھر میں برتن دھونے والی مشین لگارہا تھا، بجلی سے چلنے والی اس مشین میں کوئی خرابی واقع ہونے پر وہ اس کی تاریں ہلا جلا کر دیکھ رہا تھا کہ اس کی انگوٹھی کے چھلے سے ایک ننگی تار چھوگئی اور وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    اس کی نئی نویلی دلہن بھی پاس ہی موجود تھی اور اس نے 911 پر کال کرکے ایمرجنسی اہلکاروں کو بھی بلوایا لیکن انہوں نے تصدیق کردی کہ جیسن کی زندگی ختم ہوچکی تھی۔