Tag: Floyd Mayweather

  • امریکی باکسر نے سیاہ فام مقتول کے جنازے کے اخراجات اٹھا لیے

    امریکی باکسر نے سیاہ فام مقتول کے جنازے کے اخراجات اٹھا لیے

    مینیسوٹا: امریکی ریاست مینیسوٹا میں سفید فام پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں جان گنوانے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے جنازے کے اخراجات ایک سابقہ سیاہ فام امریکی باکسر نے اٹھا لیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سیاہ فام مقتول جارج فلائیڈ کے جنازے کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی تھی، جسے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ نے قبول کر لیا ہے۔

    اجازت ملنے پر فلائیڈ مے ویدر کی جانب سے جنازے کے لیے 88 ہزار 500 ڈالر کا چیک بھجوایا گیا۔ مے ویدر نے اس سے قبل اپنے سابقہ حریف باکسر جنارو ہرنینڈز اور 2011 میں امریکی لے جنڈ پروفیشنل باکسر جو فریزر کے جنازوں کے اخراجات بھی اٹھائے تھے۔

    ریاستیں حالات قابو نہ کر سکیں تو فوج تعینات کر دی جائے گی

    یاد رہے کہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینی پولس میں ایک سفید فام اہل کار ڈیرک شوین نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کی گاڑی سے اتار کر ہاتھ پیچھے ہتھکڑی سے باندھے اور پھر زمین پر گرا کر گھٹنے سے اس کی گردن اس وقت تک دباتا رہا جب تک اس کی سانس رک نہیں گئی۔ اس دوران تین اور پولیس اہل کار بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈیرک شوین کی بیوی کیلی نے اس واقعے کے بعد اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

    اس افسوس ناک واقعے کے بعد امریکا بھر میں نسلی فسادات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سیاہ فام امریکیوں نے ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے کیے، وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    ادھر 31 مئی کو ٹرمپ انتظامیہ نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا، گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ریاستیں ابتر ہونے والے حالات پر قابو نہ کر سکیں تو فوج تعینات کر دی جائے گی۔ انھوں نے کہا جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا، ہم ان کی ہلاکت پر جاری پر امن احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہیں، لیکن مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ انتشار، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

  • امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کے ہاتھوں جاپانی باکسرکو شکست

    امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کے ہاتھوں جاپانی باکسرکو شکست

    ٹوکیو: امریکی باکسر فائیڈ مے ویدر نے جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو صرف 2 منٹ میں ناک آؤٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں شکست دے دی۔

    فائٹ کے آغاز میں ایسا لگا کہ امریکی باکسر شاید اپنے حریف کو سنجیدہ نہیں لے رہے لیکن پھر انہوں نے جاپانی باکسر پر مکوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں وہ ایک منٹ میں ہی رنگ میں گر پڑے۔

    تینشن ناسوکاوا کے ٹرینز نے فائٹ کو پہلے راؤند کے اختتام سے قبل ہی روک کر امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کی جیت کا اعلان کردیا۔

    فائٹ جیتنے کے بعد فلائیڈ مے ویدر کا کہنا تھا کہ یہ فائٹ تفریح سے بھرپور تھی، میں اب بھی ریٹائرڈ ہوں اور میرا باکسنگ رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    فلائیڈ مے ویڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عندیہ دیا کہ انہیں اس فائٹ کے عوض 9 ملین ڈالرز کی رقم ادا کی گئی۔

    فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہے کہ 3 مئی 2015 کو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیتا تھا۔

  • امریکی باکسر نےتاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی

    امریکی باکسر نےتاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی

    لاس ویگاس : دنیائے باکسنگ کی مہنگی ترین سپرفائٹ میں امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر نے آئرلینڈ کے کونرمک گریگر کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں ہونے والی دنیائے باکسنگ کی سب سے مہنگی فائٹ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے وید نے آئرش مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونرمک گریگرکو ناک آؤٹ کردیا۔

    امریکی باکسر نے 50 کروڑ ڈالر کی فائٹ میں اپنے حریف کونرمک گریگر کو 10ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی۔

    فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی یہ 50 ویں فائٹ تھی جس میں انہوں نےمکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونرمک گریگرکو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کے اپنے اعزاز کو برقرار رکھا۔

    امریکی باکسر نے تاریخ کی سب سے مہنگی ترین فائٹ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ فلائیڈ مے ویدر نے اپنے 50 فائٹس کیں اور وہ تمام میں ناقابل شکست رہے۔

    خیال رہے کہ دنیائے باکسنگ کے مہنگے ترین باکسنگ مقابلے کے لیے کم سے کم ٹکٹ 53 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 16 لاکھ 8 ہزار میں فروخت ہوئی۔

    امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر مقابلہ جیتنے کے بعد 300 ملین ڈالر جبکہ آئرلینڈ کے کونرمک گریگر کو100 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملی۔

    واضح رہے کہ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے کئی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپس اپنے نام کیں جبکہ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    فلائیڈ مے ویدر نے فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا

    لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

     لاس ویگاس میں ناقابل شکست امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے صدی کی بہترین فائٹ میں فلپائن کے مینی پیکیو کو دھول چٹا کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔

    دنیا کے سب سے امیر باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكیو کے درمیان مقابلہ باکسنگ کی ایک سو پچپس سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ قرار دیا گیا۔بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ پہلے راؤنڈ سے ہی سنسنی خیز رہی۔

    دونوں باکسر نے ایک دوسرے پر موکوں کی برسات کردی لیکن تجربے، طاقت اور زیانت کی بنیاد پر مے ویدر کو پوری فائٹ میں برتری رہی۔

    بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں مینی پیکو کے پاس مے ویدر کی بجلی سی تیزی اور طاقت ور مکوں کا کوئی جواب نہ تھا۔

     مے ویدر نے مینی پیکیو کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی، ججز نے مے ویدر کو ایک سو اٹھارہ، ایک سو دن، ایک سو سولہ ،ایک سو بارہ اور ایک سو سولہ ، ایک سو بارہ کے پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔