Tag: flute

  • عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری بجا کر سب کو مسحور کردیا

    عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری بجا کر سب کو مسحور کردیا

    معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری پر خوبصورت دھن بجا کر سب کو مسحور کردیا، اس بار انہوں نے معروف بالی ووڈ گانے کا انتخاب کیا۔

    عدنان صدیقی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بانسری بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی بانسری بجاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    اب عدنان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم براہمسترا کے معروف گانے ’کیسریا‘ کی دھن بجا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    عدنان نے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہوئے دن کے بعد اعصاب کو پرسکون کرنے کے لیے۔

    اداکار کی اس ویڈیو پر انڈسٹری کے بے شمار فنکاروں اور عام افراد نے تبصرے کیے اور اسے پسند کیا۔

  • فیصل آباد کی سوہا بشیر نے عام کنگھی کو خاص بنا دیا، ویڈیو دیکھیں

    فیصل آباد کی سوہا بشیر نے عام کنگھی کو خاص بنا دیا، ویڈیو دیکھیں

    بانسری یا ماؤتھ آرگن بجانے والے تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایک نئے انداز سے اور کنگھی کی مدد سے ماؤتھ آرگن پر سروں کو بکھیرنا شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

    ایک ایسی ہی فنکارہ ہیں جو کنگھی کو ماؤتھ آرگن بنا کر اس سے مختلف دھنیں ترتیب دیتی ہیں، یہ ہیں فیصل آباد کی سوہا بشیر جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دے کر سننے والوں کو حیران کردیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سوہا بشیر کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے اس بے مثال ہنر سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    سوہا نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات سال سے یہ میوزک بجا رہی ہیں ایک دن اتفاق سے گھر بیٹھے یونہی یہ خیال آیا تو ایک کنگھی اٹھائی اور اس پر کاغذ لپیٹ کر بجایا تو دُھن بن گئی۔

    انہوں کہا کہ مجھے اپنے گھر والوں نے بھی بہت سپورٹ کیا، اب میں کافی مشہور ہوچکی ہوں اور لوگ مجھے اپنی تقریبات میں بھی مدعو کرتے ہیں۔

    سوہا بشیر کا کہنا تھا کہ جس طرح ہارمونیم کے کیز بنے ہوتے ہیں اور سر لے کا پتہ چلتا ہے اسی طرح کنگھی میں بھی ہوتا ہے جب میں انگلی کی مدد سے اسے پکڑتی ہوں تو یہ مجھے اسکیل کا بتاتا ہے۔ اس موقع پر سوہا نے اپنی ایک دھن بھی سنائی۔

  • امریکا: آپریشن کے دوران مریضہ کا اسپتال میں اپنے فن کا مظاہرہ

    امریکا: آپریشن کے دوران مریضہ کا اسپتال میں اپنے فن کا مظاہرہ

    آسٹن: امریکا میں دماغ کی سرجری کے دوران مریضہ نے ایک انوکھا انداز اپنایا اسپتال کے آپریشن ٹھیٹر میں بانسری بجا کر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے مقامی اسپتال میں ایک خاتون میوزیشن کے دماغ کی سرجری ہوئی تاہم جب  مریضہ جب ہوش میں آئیں تو انہوں نے باسری بجاکر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔

    خاتون ’اینی ہینری‘ گذشتہ کئی سالوں سے ’ہینڈ ٹریمرز‘ کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث انہیں اپنی انگلیوں کو حرکت دینے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت پریشان رہتی تھیں۔

    دبئی : پلاسٹک سرجری کے دوران کی ویڈیو وائرل، سرجن معطل، لائسنس منسوخ

    امریکی خاتون نے مرض کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ‘ہینڈ ٹریمرز‘ نامی مرض کی تشخیص کی اور فوری دفاغ کی سرجری کا کہا کیوں کہ اس مرض کا براہ راست تعلق دماغی خلیوں سے ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ مریضہ پیشے کے لحاظ سے ایک میوزیشن ہیں جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہاتھوں کا مہارت سے استعمال کرنا پڑتا ہے، البتہ آپریشن نہ کرنے کی صورت میں ان کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے مریضہ نے فوری سرجری کرائی۔

    ٹیکساس :42سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بننے کے شوق میں 9سرجریاں کرالیں

    آپریشن کے دوران خاتون خوش گوار موڈ میں نظر آئیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو آپ سوچتے ہیں وہی کرتے ہیں، لیکن جب آپ اپنی مرضی کے مطابق انگلیوں کو ہلا نہ پائیں تو یہ ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔

    بعد ازاں ماہر سرجن ’البرٹ فینی‘ کا کہنا تھا کہ اگر مریضوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے انہیں کھل کر اپنی زندگی گزانے کا موقع دیں تو یہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔