Tag: Fly Jinnah

  • چند روز میں ایک اور پرواز فنی خرابی کا شکار، مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں

    چند روز میں ایک اور پرواز فنی خرابی کا شکار، مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں

    کراچی: چند روز میں ایک اور پرواز اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گئی، جس سے مسافروں کو نکالنے کے لیے مینول سیڑھیاں لگائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی جناح کی کراچی تا اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، فلائی جناح کے مسافروں کو آدھا گھنٹہ طیارے میں بٹھا کر رکھنے کے بعد سی اے اے کی مداخلت پر مینول سیڑھیاں لگا کر انھیں باہر منتقل کیا گیا۔

    حکام کے مطابق طیارے کے بریک میں خرابی آ گئی تھی، جسے دور کیے جانے کے بعد فلائی جناح کی پرواز اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ دوسری طرف پرواز کی تاخیر سے روانگی کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پرواز نائن پی 671 کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں تاخیر کا یہ تیسرا واقعہ ہے، گزشتہ 2 واقعات میں پرواز کے طیاروں کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

  • فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان

    کراچی: فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان فلائی جناح کے مطابق 10 مئی کو اسلام آباد اور مسقط، عمان کے درمیان فلاح جناح اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کرے گی۔ اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ترجمان نے کہا مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر فلاح جناح کو فخر ہے، بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔

    ترجمان کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 5 ایئر بس 320 طیاروں کے ذریعے فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں سے خدمات سر انجام دے رہی ہے، اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

  • فضائی مسافروں کے لیے اہم خبر

    فضائی مسافروں کے لیے اہم خبر

    کراچی: نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایئر لائن فلائی جناح 17 فروری کو اسلام آباد سے شارجہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلائی جناح بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز کرنے جا رہی ہے، اسلام آباد اور شارجہ کو کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

    اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کو آسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اور مزید فضائی رابطوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔

    ترجمان فلائی جناح کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ کے لیے روزانہ 2 پروازیں چلائی جائیں گی، موجودہ بیڑے میں 2 نئے ایئر بس اے 320 جہازوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے جہازوں کی مجموعی تعداد 5 پانچ ہو گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا فلائی جناح کے بیڑے میں توسیع اور بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ہے، یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ترجمان نے کہا فلائی جناح پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملا کر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔