Tag: fly jinnah airline

  • فلائی جناح نے کوئٹہ اور اسلام آباد کی پروازیں شروع کردیں

    فلائی جناح نے کوئٹہ اور اسلام آباد کی پروازیں شروع کردیں

    نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی نئی ائیرلائن فلائی جناح کی اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں کا آغاز آج 23جولائی سے کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ مذکورہ روٹ پر پہلی پرواز آج بروز اتوار سے آپریٹ کی جائے گی، اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ وار5پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ روٹ پر ائیربس 320ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے، دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کو فضائی سفر کا ایک نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسافر سستی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے، کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستیں فراہم کررہی ہے۔

    ائیرلائن ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فلائی جناح اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے سستا، معیاری اور اپنی مرضی کے کھانے کا تجربہ بھی فراہم کررہی ہے۔

  • کوئٹہ اور اسلام آباد کے مسافروں کیلیے اہم خبر

    کوئٹہ اور اسلام آباد کے مسافروں کیلیے اہم خبر

    پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 23 جولائی 2023 سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے نئے روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق فلائی جناح کا متعارف کردہ نیا روٹ مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان فلائی جناح نے میڈیا کو بتایا کہ 23جولائی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے نئے روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر سستی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے، فلائی جناح انتہائی کم قیمت پر قابل اعتماد اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلارہی ہے، فلائی جناح کے فضائی بیڑے میں اس وقت تین جدید ترین ائیربس 320طیارے شامل ہیں۔

  • فلائی جناح کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

    فلائی جناح کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

    کراچی : پاکستان کی سستی ترین ایئرلائن فلائی جناح نے مسافروں کی سہولت کیلئے پروازوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

    ایئر لائن ترجمان کے مطابق فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ یکم جون2023سے نافذالعمل ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق ایئر لائن اب کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موسم گرما قریب آرہا ہے،ان دو بڑے شہروں کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    فلائی جناح کا مقصد کنیکٹیویٹی کو بڑھانا اور کاروبار و تفریح کی غرض سے سفر کرنے والے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ہموار اور خوشگوار سفر کے تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔

    فلائی جناح معیاری سروس، مؤثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیویٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے تجربہ کو ترجیح پر رکھتے ہوئے انتہائی کم قیمت پر قابل بھروسہ اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،

    ترجمان نے کہا کہ اس وقت فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کو ملاتی ہے، جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور،پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

    فلائی جناح کے بیڑے میں فی الحال تین جدید ائیر بس320شامل ہیں،اکانومی کیبن میں مسافروں کو اضافی آرام کی فراہمی کیلئے کشادہ نشستوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

    ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس”اسکائی ٹیم“بھی دستیاب ہے جس سے مسافر تفریح کے وسیع تر انتخاب کو اپنی ڈیوائسز پر بھی منتقل کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر ”اسکائی کیفے“کے مینیو سے ناشتہ، سینڈوچز اور مختلف اقسام کے دیگر پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔