Tag: fly past

  • یومِ دفاع پراسلام آباد میں شاندار فلائی پاسٹ

    یومِ دفاع پراسلام آباد میں شاندار فلائی پاسٹ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں نے یوم دفاع کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں دلوں کو چھو لینے والا شاندار مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے عقاب صفت ہوا بازوں نے ایئرہیڈ کوارٹراسلام آباد میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح کے 50 سال مکمل ہونے پرفضا میں رنگ بکھیرکرشاندارفلائی پاسٹ کیا۔

    پاکستان کی فضائی حدود کے دلیر محافظوں کی جانب سے پیش کی جانے والا یہ ایئر شو اس قدر زبردست اور دلچسپ تھا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور یقیناً سرحد پار یہ تقریبات دیکھنے والوں کو بھی 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ سے پڑنے والی ماریاد آئی ہوگی۔

    Defence Day Air Show '15 – Highlights

    Highlights of the Air Show on Defence Day '150:00-0:22 | Mirage0:22-1:02 | Mashak1:02-2:45 | Sherdils <32:45-4:45 | JF-17 Thunder4:45-7:43 | F-168:47 onwards | Paratroopers! <3Ignore the camera shake, I wasn't really concentrating on the video making.Watch in HD, & share! 🙂

    Posted by Naveed Aziz Malik on Sunday, September 6, 2015

    صدرِ مملکت ممنون حسین اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے اور انہوں نے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’تاریخ ہماری زمین کے بہادر سپوتوں کے کارناموں کی گواہ ہے‘‘۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے یوم دفاع کے موقع پر قوم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

    تقریب کے اختتام پر پیراٹروپرزانتہائی بلندی سے رنگ بکھیرتے ہوئے اترے اوردیکھنے والوں کو اپنے باہمت اورشاندار فن سے متاثرکیا۔

    یاد رہے کہ 1965 کی پاک بھارت میں پاک فضائیہ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا جن میں دوارکا نامی اہم نیول بیس کی تباہی بھی شامل ہے جسے سومنات پر 18 ویں حملے سے بھی تعبیر کیا جاتاہے۔ اسی جنگ میں پاکستےان کے دلیر سپوت ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں بھارت کے پانچ ہوائی جہاز ڈھیر کرکے ناقابلِ تسخیر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ اس جنگ میں انہوں نے بھارت کے کل نو جہاز گرائے تھے۔

  • یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    یوم پاکستان : فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود کی

    اسلام آباد: دوہزارآٹھ کےبعد یوم پاکستان کےحوالےسے پریڈ گراؤنڈ تقریب میں فلائی پاسٹ کی گھن گرج سے آسمان لرز اٹھا۔

    پریڈگراؤنڈشکر پڑیاں میں ہونیوالی فوجی پریڈ میں فضائیہ کےچاق و چوبند دستوں نےبھی فلائی پاسٹ کے ساتھ مارچ پاسٹ کا بھی شاندارمظاہرہ کیا۔

    فضائی مظاہرےکی اہم بات یہ تھی کہ فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی۔

    پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےایف سولہ طیارہ اڑانےکامظاہرہ کیا،پہلی بارکاک پٹ کےمنظربھی فلمائےگئے۔

    پیونک، پیوما، ایم آئی سیونٹین اور کوبرا سمیت جدید لڑا کا ہیلی کاپٹروں نےجبکہ اواکس، ایف سولہ، جےایف تھنڈراور دیگر لڑا کا طیاروں پر مشتمل دستوں نےشاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔

    شیر دل فارمیشن نے الوداعی خوبصورت فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، ائرچیف مارشل فلائی پاسٹ کی خود کمانڈ کررہے تھے لہذا تقریب کے ڈائس پر ان کی نمائندگی پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ایئر مارشل سعید محمد خان نے کی۔

  • یومِ پاکستان: اسلام آباد میں پریڈ , پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں کی سلامی

    یومِ پاکستان: اسلام آباد میں پریڈ , پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں کی سلامی

    اسلام آباد: یوم ِپاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ شروع ہوچکی ہے۔

    تئیس مارچ 140 کو لاہور کے مقام منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ کنونشن میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی جس کی یاد میں آج کے دن یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔

    صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے

    اس موقع پراسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اورسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تقریب میں صدرپاکستان ممنون حسین، وزیراعظم میاں نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود ہیں۔

    یوم پاکستان کے موقع پر سات سال کے تعطل کے بعد پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

    پریڈ کا ایک منظر
    فلائی پاسٹ کے مناظر

    پریڈ میں پہلی بار خواتین دستے بھی تینوں مسلح افواج کے دستوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گے۔

    جدیرترین کروز میزائل سمیت پہلی مرتبہ براق ڈرون، ٹینک الضراراورالخالد ٹینک کی نمائش کی جائے گی۔

    فلائی پاسٹ میں کاک پٹ کا اندرونی منظر

    تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے سول اور فوجی سربراہان اورملکی وغیرملکی مہمانان کو سلامی دیں گے۔