Tag: Flyadeal

  • سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

    سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے، سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

    أديل ایئر (Flyadeal) کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے فلائی أديل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایئر لائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔

  • سعودی ایئر لائن نے امارات کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا

    سعودی ایئر لائن نے امارات کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا

    ریاض: سعودی عرب کی بجٹ ایئر لائن فلائی ادیل نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا۔

    اردو نیوز کے مطابق ریاض اور دبئی کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرنے کے لیے فلائی ادیل کے تحت امارات کے لیے روزانہ پروازیں بڑھائی جائیں گی۔

    مملکت کی کم لاگت والی ایئر لائن نے کنگ خالد اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چلنے والی پروازوں کی مجموعی تعداد کو بڑھا کر روزانہ پانچ کر دیا ہے جبکہ اس کی اوسط ہفتہ وار تعداد 33 ہے۔

    فلائی ادیل کے سی ای او کون کورفیاتس کا کہنا ہے کہ ریاض اور دبئی کے درمیان نئی پروازیں کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ اپنے نیٹ ورک کو وسیع اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔

    اس اقدام سے مملکت کے ٹریول سیکٹر کو دنیا بھر میں مزید بین الاقوامی ڈیسٹینیشنز سے منسلک کر کے سیاحوں اور مہمانوں کو معیاری خدمات پیش کر کے فروغ حاصل ہوتا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق فلائی ادیل نے جون تک 36 ملکی اور بین الاقوامی ڈیسٹینیشنز میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ سال جون میں ایئر لائن نے اردن میں عمان، جارجیا کے تبلیسی، آذر بائیجان کے باکو، مصر میں شرم الشیخ اور خرطوم سے منسلک ہو کر اپنے آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کم لاگت والی ایئر لائن نیٹ ورک میں 24 مقامی اور بین الاقوامی روٹس ہیں۔

    فلائی ادیل کے سی ای او کے مطابق ایئر لائن کے پاس 24 ایئر بسز 320 طیاروں کا ایک بیڑا ہے، ایئر لائن نے 5 سالوں سے بھی کم عرصے میں 15 ملین مسافروں تک رسائی حاصل کی جو کہ ڈومیسٹک ایوی ایشن کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی تھی۔