Tag: flying bike

  • اڑنے والی بائیک اب عام لوگ خرید سکیں گے

    اڑنے والی بائیک اب عام لوگ خرید سکیں گے

    ماسکو: ٹیکنالوجی کی دنیا میں روسی کمپنی نے انقلاب برپا کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل تیار کرلی جس کا کامیاب آزمائشی تجربہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایس تھری ہوور بائیک متعارف کرادی جو ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی موٹرسائیکل عام لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کو جدید ڈیزائن اور اضافی سیفٹی سسٹم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

    ہوور بائیک کو فضا میں چلانے کے دوران مستحکم رکھنے، ڈرائیور کی مرضی سے اڑانے اور اتارنے، ایمرجنسی لینڈنگ، جدید ساؤنڈ اور بصری نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

    یہ بھی دیکھیں: دنیا کی پہلی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز

    ہیلی کاپٹر کی طرح سطح زمین سے 16 فٹ اوپر اڑتے ہوئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی یہ موٹر سائیکل ایک وقت میں 8 گھنٹے تک چلنے اور یہ 70 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ بھی خوش خبری سنائی گئی ہے کہ موٹرسائیکل کی اسپیڈ اور اس کو اڑانے کی اجازت ہر ملک میں قانونی طور پر جائز قرار دی گئی ہے۔

    موٹرسائیکل کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مارکیٹ میں اس کی باقاعدہ فروخت کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

    یاد رہے کہ دبئی پولیس سیکیورٹی نظام اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہوور بائیک استعمال کررہی ہے۔

  • دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

    دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

    دبئی : جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب تقریباً ناممکن ہوگیا، پولیس نے اڑنے والی بائیک کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی ایک اور قدم آگے بڑھ گیا، پولیس کےلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ڈرون بائیک کاکامیاب تجربہ کر لیا گیا،  بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

    ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک پانچ میٹر بلندی پر دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

    ڈرون موٹر سائیکل کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ  متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی خود کار فضائی ٹیکسی سروس کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا تھا ، ٹونومس ایئر ٹیکسی ( اے اے ٹی ) نامی یہ سروس جلد ہی عوام کے لیے پوری طرح فعال کردی جائے گی، یہ دنیا کی پہلی ایئرٹیکسی سروس ہے، جو دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن کے اشتراک سے چلائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : گاڑی کے بعد اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف


    دو نشستوں والی اس فضائی ٹیکسی میں بیک وقت دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ بغیر کسی پائلٹ کے آپریٹ کرے گی‘ اسے جرمنی کی ڈرون بنانے والی کمپنی ’وولوکاپٹر ‘نے تیار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔