Tag: Flying taxis

  • حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ

    حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب میں رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئرصالح الجاسر کا کہنا ہے کہ امسال حج سیزن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

    وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئر صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔

    انجینئرالجاسر کے مطابق عازمین حج کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے مرتب شدہ جامع پروگرام کے تحت وقت مقررہ پرعملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں، حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آخری عازم حج کے سعودی عرب سے روانہ ہونے تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے اور حج سیزن کے آغاز سے ہی وزارت کے اہلکار مستعد ہوجاتے ہیں پہلے عازم حج کے مملکت آنے کے ساتھ ہی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

    گزشتہ برس حج سیزن میں وزارت نقل وحمل نے 38 ہزار اہلکاروں پر مشتمل گرینڈ فورس کے ذریعے حج آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    عازمین حج کے لئے آب زم زم سے متعلق اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی اسی طرح حج سیزن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فضائی، بری اور ریلوے تمام ذرائع سے آنے والے عازمین کی ہر طرح سے خدمت کی جارہی ہے۔

  • نیوم سٹی : سعودی عرب میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی

    نیوم سٹی : سعودی عرب میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی

    ریاض : سعودیہ کے نئے زیر تعمیر شہر نیوم کے منصوبے کے سربراہ نظمی النصر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بہت جلد نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔

    ان کی طرف سے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو کے سلسلے میں شرم الشیخ میں تبادلہ خیال کے دوران سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی نیوم میں 15 ہیلی کاپٹر استعمال میں لاچکے ہیں اور اب ماحول دوست ہوا بازی نظام کی تشکیل پر کام کررہے ہیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیوم سٹی کے لیے پانی کے بار بار صفائی کے استعمال کیے جانے اور اس سلسلے میں تجارتی و صنعتی سطحوں پر اس پانی کی کھپت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    نظمی النصر کے مطابق یہ نیوم سٹی ہی ہے جس میں پہلا مرکز قائم کیا گیا ہے جو صاف توانائی اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری میں مدد دے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ادارہ تحقیق و ایجاد پر اس لیے بھی فوکس کرے گا تاکہ قدرتی وسائل بھی محفوظ رہیں اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیا جائے۔

    نظمی النصر نے کہا اس پر کام ہو گا کہ نیوم میں قائم ہونے والے لائن سٹی کی 100 ملین کی آباد نیوم کے صرف پانچ فیصد حصے میں رہ رہی ہو۔ لائن سٹی کی آبادی امریکی شہر نیو یارک کی آبادی کے قریب ہونےکا امکان ہے۔