Tag: Flyover

  • فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں چند منچلوں نے دوست کی سالگرہ منانے کے لیے پورا فلائی اوور بلاک کردیا، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے بقیہ کی تلاش شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں 20 سے زائد نوجوانوں نے پاٹلی فلائی اوور بلاک کردیا۔

    نوجوانوں نے 2 لین فلائی اوور کے ایک طرف درجن بھر گاڑیاں پارک کیں اور ایک گاڑی کے بونٹ پر کیک رکھ کر دوست کی سالگرہ منانی شروع کردی۔

    اس دوران کچھ لڑکوں نے ہوائی فائرنگ بھی گئی، تیز آواز میں میوزک بجایا اور رقص بھی کیا۔

    تمام لڑکوں نے گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹ کر خوب جشن منایا، ’تقریب‘ کو ایک شخص کے انسٹاگرام پر لائیو نشر بھی کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ لڑکوں کی تلاش شروع کردی، جس لڑکے کی سالگرہ تھی اس لڑکے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے تک فلائی اوور پر پارٹی کرنے والے تمام لڑکوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد سب کے سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی  فلائی اوور لیفٹیننٹ یاسر عباس سے منسوب کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی فلائی اوور لیفٹیننٹ یاسر عباس سے منسوب کرنے کی ہدایت

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 12ہزارروڈ پر فلائی اوورلیفٹیننٹ یاسرعباس سے منسوب کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ لیفٹیننٹ یاسرعباس شہیدکی والدہ نےملک کیلئے بیٹا قربان کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو 12ہزارروڈ پر فلائی اوورلیفٹیننٹ یاسرعباس سے منسوب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ یاسرعباس مہران بیس حملےمیں شہید ہوئے تھے، لیفٹیننٹ یاسرعباس کی والدہ مجھ سےفوڈفیسٹیول میں ملی تھیں، لیفٹیننٹ یاسرعباس شہید کی والدہ نے ملک کیلئے بیٹا قربان کیا۔

    یاد رہے کہ 22 مئی 2011 کو کراچی میں پاک بحریہ کے بیس پی این ایس مہران پر جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے تین اطرف سے حملہ کردیا تھا۔

    حملے میں پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ یاسر عباس سمیت 10اہلکارشہید ہوئے جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک اور 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    دہشت گردوں نے پاک بحریہ کے دو پی تھری سی اورین طیارے تباہ کردیئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔