Tag: FM-QURESHI

  • او آئی سی میں چین کی  پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلی بار چینی وزیر خارجہ اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، مسلم امہ کومختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت ہے، چینی وزیرخارجہ اجلاس سےخطاب کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظرمیں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، کانفرنس کی سائیڈلائن میٹنگ میں کشمیرپربات ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق صورتحال پرتوجہ مبذول کرانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنیوالے وزرائے خارجہ 23مارچ کی پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہرسال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا، ناموس رسالت،گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کیساتھ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں شاہ محمودقریشی نے چین کے وزیرخارجہ کی پہلی مرتبہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کا خیرمقدم کیا تھا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ باہمی تعلقات کےمزیداستحکام کاخواہاں ہے، پاکستان چین دوطرفہ تجارت بڑھانےکےوسیع مواقع ہیں، چین نےہمیشہ ہرفورم پرپاکستان کی مددکی ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان چین کاتذویراتی شراکت دارہے، اوآئی سی اجلاس میں شرکت میرےلیےباعث مسرت ہے، پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں، چین عالمی فورمزپرپاکستان کی معاونت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے۔

  • اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پر نہ آتے، شاہ محمود قریشی کی مخالفین پر کڑی تنقید

    اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پر نہ آتے، شاہ محمود قریشی کی مخالفین پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ، اپوزیشن کی صفوں میں انتشارہے ،نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرنیوالوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جائےگا، ارکان کو دھمکی دینے،رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےہمارےپاس نمبرزپورے ہیں، نمبرزپورے ہیں تواسلام آبادمیں دھرنوں کی کیا ضرورت؟ نمبرپورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وزیراعظم قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے، تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونےجارہی ہے، او آئی سی کےاجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھرنا نہیں اجتماع کرنے جارہی ہیں ، پی پی نےلانگ مارچ کیا حکومت نےکہیں نہیں روکا، لانگ مارچ کرنیوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکا جائے گا۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ایک ہے نہ جھنڈ اایک ہے اپوزیشن کا لانگ مارچ ایک بلبلے کی مانند ہے، جو جلد پھٹ جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کے پیچھےغیر ملکی آقا ہے، میرے پاس معلومات موجود ہیں،وقت پر بتاوں گا۔

  • پی ڈی ایم  کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد، شاہ محمود قریشی  نے بڑا دعویٰ کردیا

    پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد، شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ ہم میں ہرلحاظ سےمقابلےکی صلاحیت موجودہے، ان کےاپنےپاس ووٹ ہوتےتووہ حکومت میں ہوتے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب وہ ووٹوں کےلیےدائیں بائیں دیکھیں گے، سوچنےوالی بات ہےپارلیمنٹرین سب کچھ داؤپرلگائےتوحاصل کیا ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں یک سوئی نہیں ہے، عدم اعتماد پی ڈی ایم قیادت کی محض خواہش ہوسکتی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے

  • چین جانتا ہےکہ اس خطے میں کون اس کادوست ہے ، شاہ محمود قریشی

    چین جانتا ہےکہ اس خطے میں کون اس کادوست ہے ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چین جانتا ہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے دورہ چین اور اس کے ثمرات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دورہ کےاختتام پر مشترکہ اعلامیہ دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے ، مجموعی طورپریہ ایک انتہائی مفیداوربروقت دورہ تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چینی صدر کےساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی جامع نوعیت کی تھی، چین جانتاہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی چین کی بڑی سرکاری و نجی کمپنیوں کے سربراہان ، تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، ہم نےاسٹریٹیجک معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے گفتگوہوئی، افغانستان کے حوالے سے چین کےساتھ ہماری مشاورت رہی ہے اور رہے گی، طے پایا ہے مارچ کے آخر میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں بلایا جائے گا، اس اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ بھی مدعو کیے جائیں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مل بیٹھ کرآئندہ کی حکمت عملی طےکریں گے، اسپائیلرز سی پیک کوآگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، امن دشمن قوتوں نے سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے انجینئرزکونشانہ بنایا، پہلے بھی رکاوٹیں آئیں مگرہم نے ان کا مقابلہ کیا، یہ اسپائیلرز اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئےسی پیک کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کی منڈیوں تک ہماری زرعی اجناس کی رسائی بڑھے، ہماری خواہش ہے کہ چین ہم سے سرپلس زرعی اجناس خریدے۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوبےنقاب کرنےکیلئے ”ڈوزئیر” عالمی برادری کےسامنےرکھا، عالمی برادری کو شواہد کی روشنی میں ہندوستان کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی سرکارکی منفی پالیسیاں ہندوستان کےاپنےمفاد میں بھی نہیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایک بہت بڑا طبقہ بی جے پی کی سوچ کے برعکس سوچ رہاہے، وہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی سرکار نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

    روس سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان انشا اللہ اسی ماہ ماسکو جائیں گے، روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی ایک خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے۔

  • کشمیر کی سنگین صورتحال :وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل  کو خط

    کشمیر کی سنگین صورتحال :وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط میں جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ، جس میں
    جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

    خط میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت اورجعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لئے تنازعہ کشمیرکےمنصفانہ حل ضروری ہے، تعلقات کیلئے سازگار ماحول کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    برسلز : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنےکاکوئی جوازنہیں بنتا، ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پربھرپورتعاون کیا، 2018میں دیےگئےایکشن پلان پرپوری طرح عمل کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں بنتا، ایک نکتے پر خواہ مخواہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھاگیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے، یورپی یونین اوردیگرممالک اس سلسلےمیں کرداراداکریں۔

    سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق شاہ محمودقریشی نے کہا افغانستان کو انسانی، معاشی بحران سے بچانا ترجیح ہونی چاہیے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ محمودقریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امورکےسربراہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان حالات کےباعث یورپی یونین میں مہاجرین کوبوجھ بڑھےگا، افغانستان میں صورتحال بہتربنانےکیلئےمشترکہ کوششیں ناگزیرہے۔

  • سیالکوٹ واقعہ:وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب کو جلد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

    سیالکوٹ واقعہ:وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب کو جلد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سری لنکن ہم منصب سے رابطہ ہوا ،جس میں شاہ محمودقریشی نے سری لنکن ہم منصب سے سیالکوٹ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت اس بات کو یقینی بنائے گی، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں۔

    یاد رہے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکر کو بہانہ بنا کر ورکرر نے منیجر پر حملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔

  • وزیرخارجہ  کی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات

    وزیرخارجہ کی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات

    کابل : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے جبکہ اعلیٰ عسکری قیادت وپاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت افغان عوام کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملا حسن آخوند نے شاہ محمودقریشی اور وفد کو کابل آمدپرخوش آمدید کہا ، اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے اور انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مددکیلئےپرعزم ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کےساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے اور پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاکستان کا ڈنمارک  سے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ

    پاکستان کا ڈنمارک سے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈینش ہم منصب سے مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈینش کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر دفترخارجہ کےحکام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈنمارک وزیرخارجہ نے اسلام آبادایئرپورٹ کےلاؤنج کا دورہ کیا ، جہاں ایئرپورٹ حکام کی انخلااورسفارتخانےعملےکےانتظامات سےمتعلق بریفنگ دی۔

    جس کے بعد ڈنمارک کے وزیرخارجہ وزارت خارجہ پہنچے، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے پودا بھی لگایا۔

    وزارت خارجہ میں پاکستان اورڈنمارک کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    مذاکرات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،ڈنمارک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستانیوں کی ایک کثیرتعداد ڈنمارک میں مقیم ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے معاونت پرشکر گزار ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دےرہےہیں، ڈینش کمپنیاں،پاکستان میں سرمایہ کاری سے استفادہ کرسکتی ہیں،شاہ محمودقریشی

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دو طرفہ تعاون کا فروغ قابل ستائش ہے، جرمنی، نیدرلینڈز، برطانیہ ،اٹلی، اسپین کے وزرائے خارجہ پاکستان آئے، ان وزرائے خارجہ کیساتھ افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    افغانستان سے انخلا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزارسےزائدڈینش شہریوں کوکابل سےانخلا میں معاونت فراہم کی، افغانستان کےحوالےسےہمارے نقطہ نظر میں ہم آہنگی دکھائی دی، افغانستان میں خون خرابےاورخانہ جنگی کا نہ ہونا مثبت پہلو ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں اجتماعیت کی حامل حکومت کی متمنی ہے ، عالمی برادری افغانوں کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، اقتصادی بحران سےدہشت گرد گروہوں کوافغانستان میں قدم جمانےکاموقع ملےگا، ہمیں افغانستان کے حوالے سے اسپاییلرزکی موجودگی سے باخبررہنا ہوگا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نےڈینش ہم منصب کےساتھ ٹریول ایڈوائزی پرنظر ثانی کا مطالبہ بھی کیا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

    نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، اپنے دورے میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5روزہ دورےپرنیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

    دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں مختلف وزرائےخارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

    شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔